Common frontend top

عارف نظامی


میڈیا سے تنگ؟


اگلے روزوزیراعظم عمران خان نے اپنے ترجمانوں کے اجلاس میں جو تواتر سے ہوتے رہتے ہیں، اپوزیشن کے احتجاج کو نہ روکنے اور نسبتاًنر م رویہ اختیار کرنے کی ہدایت کی لیکن ساتھ ہی ساتھ ترجمانوں سے کہا کہ چوروں، لیٹروں اور ڈاکوؤں کو پراپیگنڈا کے ذریعے قوم کو گمراہ کر نے کی اجازت نہ دیں بلکہ میڈیا پر انھیں ٹھونک کر جواب دیں۔ کرپشن کیسز میں ملوث لوگ ٹی وی پر آکر خود سیاسی شہید بن رہے ہیں،ان کو سیاسی شہید نہ بننے دیا جائے، احتساب بلا تفریق جاری رہے گا۔ نئے پاکستان میں یہ نیا انداز حکمرانی ہے۔ جمہوری
پیر 29 جولائی 2019ء مزید پڑھیے

ورلڈ کپ جیتنے کیلئے۔۔۔۔۔

هفته 27 جولائی 2019ء
عا رف نظا می
وزیراعظم عمران خان کامیاب واشنگٹن یاترا کے بعد وطن واپس پہنچ چکے ہیں ۔ اسلام آباد لینڈ کرنے پر ان کے حواریوں نے ان کا پرجوش استقبال کیا اور پھولوں کے ہار پہنائے ۔ خان صاحب خود بھی دورے سے مطمئن اور خوش وخرم نظر آ رہے تھے اور انھیں ہونا بھی چاہیے کیونکہ ایک سال تک امریکی صدر ٹرمپ کی پاکستان کے بارے میں جلی کٹی باتیں سننے کے بعد ان کا وائٹ ہاؤس میں گرم جوشی سے خیرمقدم کیا گیا۔خان صاحب نے اسلام آباد پہنچ کر کہا لگتا ہے ورلڈ کپ جیت کر آیا ہوں۔ جوش،
مزید پڑھیے


وزیر اعظم کا دورہ امریکہ۔۔۔۔

بدھ 24 جولائی 2019ء
عا رف نظا می
وزیراعظم عمران خان کا دورہ وائٹ ہاؤس توقع سے کہیں زیادہ کامیاب نظر آیا۔صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ان کی اہلیہ میلانیا ٹرمپ نے گرمجوشی سے استقبال کیا۔نتائج کے اعتبار سے تو اس سرکاری دورے کی تفصیلات بعد میں سامنے آئیں گی لیکن تاحال یہی صدر ٹرمپ جنہوں نے پاکستان کی امداد بند کر دی تھی اور یہ کہتے تھے کہ پاکستان ہم سے امداد لیکر ان دہشتگردوں کی مدد کرتا ہے جو افغانستان میں امریکی فوجیوں کو مار رہے ہیں۔اب ان کے مطابق اسلام آباد ایک سچا دوست ہے۔ظاہر ہے اس تبدیلی کی وجہ امریکہ کی ضرورت ہے کہ وہ
مزید پڑھیے


امریکہ ،پاکستان ایک صفحے پر ؟

پیر 22 جولائی 2019ء
عا رف نظا می
وزیراعظم عمران خان آج وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات کر رہے ہیں ۔ غالبا ً کسی پاکستانی سربراہ مملکت یا حکومت کی پانچ برسوں میں اعلیٰ امریکی قیادت سے یہ پہلی ملاقات ہے ۔امریکہ اور پاکستان کے مابین مذاکرات ایک ایسے مرحلے پر ہو رہے ہیں جب یہ ممالک ماضی میں خودکو ایک دوسر ے کا حلیف اور پھر فرینڈاینمی Frenemyکہتے رہے ہیں یعنی تعلقات یکسر سرد مہر ی کا شکار تھے جس کی بنا پر صدر ٹرمپ نے آتے ہی پاکستان کے لیے فوجی اور اقتصادی امداد یہ کہہ کر بند کر دی تھی کہ
مزید پڑھیے


ریکوڈک اور برطانوی خبر۔۔۔۔

بدھ 17 جولائی 2019ء
عا رف نظا می
بلوچستان کے ضلع چاغی میں ریکوڈک کے سونے اور تانبے کے ذخائر کی دریافت کیلئے کان کنی کاکام چلی کی فرم ٹیتھیان کو تفویض کیا گیا تھا۔ایک اندازے کے مطابق 12 ملین ٹن تانبے اور 21 ملین اونس سونے کے ذخائر ریکوڈک چاغی کے پہاڑوں میں دبے ہوئے ہیں۔ سونے کے ذخائر کی مالیت 100 ارب امریکی ڈالر سے زیادہ ہے۔ٹیتھیان کو 1993ء میں سونے اور تانبے کے ذخائر کی تلاش کا لائسنس جاری کیا گیا تھالیکن جنوری 2013 ء میں اس وقت سپریم کورٹ کے چیف جسٹس افتخار محمد چودھری کی سربراہی میں تین رکنی بینچ جس میں
مزید پڑھیے



گیند عدالت عظمیٰ کے کمرے میں

پیر 15 جولائی 2019ء
عا رف نظا می
احتساب عدالت کے جج ارشد ملک جنہوں نے العزیزیہ ریفرنس کیس میں میاں نوازشریف کو 7سال قید کی سزا سنائی تھی مشکل میں پھنس گئے ، اسلام آباد ہائی کورٹ نے انھیں فارغ بھی کر دیا ہے ۔ اپنے بیان حلفی میں ارشد ملک نے نیا پنڈورا باکس کھول دیا ہے ۔ان کا دعویٰ ہے کہ نجی محفل کی غیر اخلاقی ویڈیو دکھا کر مجھے بلیک میل کیا گیا اور نوازشریف کے ساتھی ناصر بٹ ،ناصر جنجوعہ اور ان کے ساتھیوں نے مجھ پر ہر قسم کا دباؤ ڈالا ۔ ان کا دعویٰ ہے کہ 6اپریل2019 ء کو نوازشریف سے
مزید پڑھیے


پاکستان ریلویز؟

هفته 13 جولائی 2019ء
عا رف نظا می
جمعرات کی علی الصبح لاہور سے کوئٹہ جانے والی مسافر ٹرین اکبر بگٹی ایکسپریس صادق آباد میں مال گاڑی سے ٹکرانے کے نتیجے میں خواتین اور بچوں سمیت کم از کم 23افراد جاں بحق ہو گئے جبکہ زخمیوں کی تعداد 84بتائی جاتی ہے۔ یہ ٹرینوں کا پہلا حادثہ نہیں ہے، جب سے شیخ رشید وزیر ریلویز بنے ہیںقریباً ستر حادثات ہو چکے ہیں۔ ابھی تین ہفتے قبل ہی 20 جون کو حید رآباد کے قریب جناح ایکسپریس اسی طرح کے سنگین حادثے کا شکار ہوئی، اس میں بھی یہ ٹرین سٹیشن پر کھڑی مال گاڑی سے ٹکرائی جس کے نتیجے
مزید پڑھیے


میڈیا پر کنٹرول؟

بدھ 10 جولائی 2019ء
عا رف نظا می
ڈی جی ،آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے اپنے ذاتی ٹویٹر ہینڈل سے جو ٹویٹ کیا ہے وہ مبنی برحقائق ہے۔اگرچہ انہوں نے کسی خصوصی سوشل میڈیا پوسٹ یا ٹویٹ کا ذکر نہیں کیا لیکن انہوں نے درست کہا ہے کہ کسی بھی ادارے،شخص یا پیشے کے خلاف کھلم کھلا بیان یا ٹرینڈ قابل مذمت ہے۔غالباًیہ ٹویٹ چند روز پہلے آنے والی اس ٹویٹ کے حوالے سے جس میں سرکردہ صحافیوں کی تصویر کے ساتھ مطالبہ کیا گیا تھا کہ ان ’’غدار صحافیوں‘‘کو گرفتار کر کے ان کے خلاف مقدمات چلائے جائیں۔ انہوں نے اس ٹویٹ کا
مزید پڑھیے


کتنی موثر اپوزیشن؟

پیر 08 جولائی 2019ء
عا رف نظا می
آل پارٹیز کانفرنس کی رہبر کمیٹی کے اجلاس نے بالآخر پی ٹی آئی کے نامزد کردہ چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی کو ہٹانے کا فیصلہ تو کر لیا ہے لیکن جس انداز میں رہبر کمیٹی کا اجلاس ہوا ، اس سے اپوزیشن کے موثر رہنے کے بارے میں کافی سوال اٹھتے ہیں۔ پہلے توشنید تھی کہ میاں شہبازشریف اے پی سی کے پہلے اجلاس جس میں رہبر کمیٹی بنانے کا فیصلہ کیا گیا تھا کے سربراہ ہوں گے لیکن برادرخورد اور جانشین اول محترمہ مریم نواز سرے سے اجلاس میں آئے ہی نہیں، یہ غیر حاضری کسی سیاسی مصلحت یا ذاتی
مزید پڑھیے


آزادیٔ جمہور

هفته 06 جولائی 2019ء
عا رف نظا می
جنرل ضیاالحق کے اقتدار پر شب خون مارنے کو 42 برس گزر گئے ۔5 جولائی 1977ء کی علی الصبح انہوں نے منتخب وزیراعظم ذوالفقارعلی بھٹو کی حکومت کا تختہ الٹ کر مارشل لا لگا دیا اور اقتدار پر قبضہ کر لیا تھا۔بھٹومارچ 1977ء کے عام انتخابات میں دھاندلی کے الزامات کے بعد اپوزیشن جماعتوں پر مشتمل پاکستان قومی اتحاد (پی این اے)سے بظاہر معاملات طے کر چکے تھے لیکن اپوزیشن کے سرکردہ قائدین ائیر مارشل اصغر خان،چودھری ظہور الٰہی ،ولی خان،شیرباز خان مزاری،نوابزادہ نصراللہ خان،شاہ احمد نورانی ،پروفیسر غفور احمد میں سے بعض کی فوجی قیادت کے ساتھ پوری ساز
مزید پڑھیے








اہم خبریں