Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


ہجو: جریراور فرزدق


عربی شاعری کی طنزیہ اور مخالفین کو ہدف بنا کر ان کا تمسخر اڑانے والی صنف ہَجو (Hajv)پر بات ہو رہی ۔ پچھلی نشست میںذکر کیا کہ عرب ہجویہ شاعر ی کے تین سب سے بڑے نام اخطل، فرزدق اور جریر ہیں۔ اخطل مسیحی تھا، جریر اور فرزدق سے عمر میں بڑا۔ یزید بن معاویہ اور عبدالملک بن مروان نے اخطل کو خوب پزیرائی دی۔ کہا جاتا ہے کہ یزید نے اخطل سے انصار کے خلاف ہجو لکھوائیں ۔عبدالملک بن مروان نے اخطل کو مضری قبائل اور ان کے شعرا کے خلاف استعمال کیا، کیونکہ وہ عبدالملک کے سب سے
بدھ 09 نومبر 2022ء مزید پڑھیے

ہجو

منگل 08 نومبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
آج کل ٹی وی چینلز پر ٹاک شوز دیکھنے کا موقعہ ملا تو بعض پروگراموں میں واضح طور سے محسوس ہوتا ہے کہ بعض شرکا کوصرف اپنی بدزبانی اور تندوتیز جملے بازی کی وجہ سے موقعہ ملا ہے، ورنہ ان کا پولیٹیکل پروفائل زیادہ نہیں ۔ پچھلے چند برسوں میں سوشل میڈیا نے نئے ٹرینڈز قائم کئے اور فیس بک، ٹوئٹر کے پلیٹ فارم پر مخالفین کے پرخچے اڑانے والے ’’کی بورڈ وارئیرز‘‘ اہم ہوگئے ہیں۔ اسی طرح ٹاک شوز میں بدتمیزی، اونچا بولنے اور مخالف سیاسی قائدین اور جماعتوں کا تمسخر اڑانے، ان پر عامیانہ ذاتی حملے کرنے والے
مزید پڑھیے


درمیانہ راستہ نکالا جا سکے گا؟

بدھ 02 نومبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
سیاست ممکنات کو ناممکن اور ناممکن کو ممکن بنانے کے کھیل کانام ہے۔ بہت بار بظاہر مشکل نظر آنے والے کام بڑی سہولت اور عمدگی سے سرانجام دئیے جاتے ہیں اور سامنے نظر آنے والے اہداف بعد میں آنکھ سے اوجھل ہوجاتے ہیں۔ اسی وجہ سے کہا جاتا ہے کہ سیاست میں کچھ حتمی یا فائنل نہیں۔ چیزیں بدلنے کے امکانات ہمیشہ رہتے ہیں۔ منصوبے بدل جاتے ، اہداف مختلف ہوجاتے ،طریقہ کار ایک سا نہیں رہتا۔ پرانے سیاست دان اسی لئے ایک مقولہ دہرایا کرتے تھے کہ سیاست میں کوئی مستقل دوست یا دشمن نہیں ہوتا۔ اسی سے
مزید پڑھیے


لانگ مارچ کا انجام کیا ہوگا؟

اتوار 30 اکتوبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
عمران خان جمعہ سے اپنا لانگ مارچ شروع کر چکے ہیں، جسے انہوں نے’’ حقیقی آزادی مارچ‘‘ کانام دیا ہے۔ پاکستانی سیاستدانوں کی یہ خوبی ہے کہ وہ اپنی سیاسی سرگرمی کو کوئی بھی من پسند نام دے دیتے ہیں۔ ماضی میں بھی ہم ایسا کئی بار دیکھ چکے ہیں۔ حکومت کے خلاف چلنے والی کسی تحریک کو تحریک نجات کہہ دیا جاتا ہے، کبھی کچھ اور۔مولانا فضل الرحمن نے تین سال پہلے اپنے مارچ کو آزادی مارچ کہا تھا، قاضی حسین احمد اپنے لانگ مارچ کو ازخود ملین مارچ کہتے تھے یعنی دس لاکھ لوگوں
مزید پڑھیے


عمران خان کی نااہلی : فیصلے کے پانچ اہم پہلو

اتوار 23 اکتوبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
الیکشن کمیشن کے فیصلے کے چند پہلو عجیب وغریب، دلچسپ اور قابل بحث ہیں۔ یہ تینوں مختلف کیفیات ہیں مگرالا ماشااللہ اس فیصلے میں یہ تینوںشامل ہیں۔ 1:جلد بازی کیوں کی گئی؟ سب سے پہلی بات یہ سمجھ نہیں آئی کہ اس قدر عجلت کی کیا ضرورت تھی؟ فیصلہ خاصے دنوں سے محفوظ تھا تو تین چار دن اور بھی ایسا کیا جا سکتا تھا؟پانچ رکنی الیکشن کمیشن ہے،پنجاب سے ایک رکن بیمار ہیں، کہا جا رہا ہے کہ انہیں ڈینگی ہوا ہے، اس لئے انہوں نے فیصلہ پر دستخط بھی نہیں کئے۔ سوال یہ پوچھنا بنتا ہے کہ آخر عزت
مزید پڑھیے



کبھی اونٹ کی سواری بھی زخم سے نہیں بچا سکتی

منگل 18 اکتوبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
اتوار کو ہونے والے ضمنی انتخابات کے حوالے سے بہت کچھ کہا، لکھا جا چکا۔ سوشل میڈیا پر تھوڑا بہت دال دلیہ ہم بھی کرتے رہے۔ الیکشن جیتنے کی وجوہات کیاہیں، عمران خان پر کیا اثر پڑے گا، مارچ ہوگا نہیں ہوگا، وغیرہ وغیرہ پر بھی خاصی بات ہو رہی ہے۔ ان بحثوں سے ہٹ کر چندمختلف پہلوئوں کی طرف قارئین کی توجہ دلانا چاہوں گا۔ میرے حساب سے اتوار والے ضمنی الیکشن حکومت کو کرانے ہی نہیں چاہیے تھے۔ حکمران اتحاد پی ڈی ایم نے اوور سمارٹ بننے کی کوشش کی، بالی وڈ محاورے کے مطابق ڈیڈھ شانا(سیانا)بننا۔ تحریک
مزید پڑھیے


وجوہات ڈھونڈنا ہوں گی

منگل 11 اکتوبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
سکول کالج کے زمانے سے تاریخ کے مضمون میں مغلیہ سلطنت کے زوال کی وجوہات پڑھتے آئے ہیں۔ عظیم الشان مغلیہ سلطنت کئی سو برسوں تک حکومت کرنے کے بعد کیسے بتدریج کمزور ہوتی گئی اور پھر اپنے سے کئی گنا کم ، باہر سے آنے والے دشمن کے ہاتھوں مغلوب ہوئی ۔ اکثر امتحان میں سوال بھی آتا تھا۔ جب درسی کتب سے باہر نکل کر مطالعہ شروع کیا تو اس موضوع پر کئی کتابیں پڑھنے کا موقعہ ملا۔ انہی دنوں ستار طاہر مرحوم کی مشہور کتاب’’ دنیا کی سو عظیم کتابیں‘‘میں ناموربرطانوی مورخ اور مستشرق ایڈورڈ گبن کی
مزید پڑھیے


کیا عمران خان کا لانگ مارچ حقیقی آزادی کی جدوجہد ہے؟

جمعرات 06 اکتوبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
تحریک انصاف کے سربراہ اور سابق وزیراعظم عمران خان ایک بار پھر کمر ٹھونک کر میدان میں اترنے لگے ہیں۔ انہوں نے لانگ مارچ کی تیاری شروع کر دی ہے اور توقع ہے کہ آئندہ دو ہفتوں کے دوران ہی وہ لشکر جرار لے کر اسلام آباد پر حملہ آور ہوں گے۔ ان کے قریبی ساتھی بیس سے چالیس لاکھ لوگ لے آنے کی خبر دے رہے ہیں۔ جواب میں وفاقی وزیرداخلہ رانا ثنااللہ بھی اسی لب ولہجے میں دھمکیا ں دے رہے ہیں۔ وہ پچیس مئی کی طرز پر احتجاجی جلوسوں کو نہایت سختی سے کچلنے
مزید پڑھیے


قومی کرکٹ ٹیم پردرست تنقید ہوئی

منگل 04 اکتوبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
پاکستانی کرکٹ ٹیم انگلینڈ سے ٹی ٹوئنٹی سیریز ہار گئی۔تنقید کا ایک طوفان امنڈ آیا۔ ناکام رہنے والے کرکٹرز پر سخت تنقید ہو رہی ہے۔اتوار کو کھیلے جانے والے فیصلہ کن میچ میں کرائوڈ نے بھی بعض کھلاڑیوں پر بری کارکردگی کی وجہ سے بہت تنقید کی اور ہوٹنگ بھی کی۔ خوش دل شاہ ٹیم کے معروف کھلاڑی ہیں، اس سیریز میں بری طرح ناکام ہوئے، اس سے پہلے ایشیا کپ میں بھی کارکردگی مایوس کن رہی۔ خوش دل شاہ کے آئوٹ ہونے پر باقاعدہ سٹیڈیم میں تالیاں بجائی گئیں اور یوں خوشی منائی گئی جیسے مخالف ٹیم کا کھلاڑی آئوٹ
مزید پڑھیے


ٹرانس جینڈر ایکٹ 2018ء میں ترمیم کیوں ضروری ؟

اتوار 02 اکتوبر 2022ء
محمد عامر خاکوانی
اپنے پچھلے کالم میں بہت تفصیل سے بات کی کہ خواجہ سرا اور ٹرانس جینڈر دونوں الگ ہیں۔ خواجہ سرا کا تاریخی پس منظر ہے، ہمارے خطے میں بہت سے خواجہ سرا خاندان غلاماں اور بعد میں مغلیہ سلطنت میں رہے، لکھنو ، اودھ اور بعض دیگر نوابین کے ہاں بھی خواجہ سرا تھے۔ یہ وہ لوگ ہیں جو پیدائشی طور پر مردانہ جسم رکھنے کے باوجود مردانہ صلاحیت یا تولیدی اعضا نہیں رکھتے۔ یہ واضح ہوا کہ خواجہ سرا سے مراد وہ فرد ہے جو بیالوجیکل مرد یا عورت ہو مگر اس کے اندر(کسی میڈیکل ڈس آرڈر، ہارمونز کی کمی
مزید پڑھیے








اہم خبریں