Common frontend top

ناصرمحمود ملک


علاج بالسزا


مائی سلطانہ ہمارے بچپن کا ایک ڈرائونا خواب ہے ۔ان دنوں گائوں میں بچوں کو جنوں، بھوتوں ، چڑیلوں کی بجائے مائی سلطانہ سے ڈرایا جاتا تھا ۔ اور ہمیں یقین ہے کہ اگر آس پاس واقعی ہی کہیں جن بھوت وغیرہ رہتے بھی ہوں گے تو وہ بھی اپنے بچوں کو مائی سلطانہ سے ہی ڈراتے ہوں گے ۔ کردار ہی ایسا تھا۔ مائی سلطانہ بنیادی طور پر ایک ماہر امراض چشم تھی۔ان دنوں موسم گرما قدرے طویل ہوتا تھا اور اس موسم میں بچوں کی آنکھیں خراب ہونا ایک معمول تھا۔ آنکھ میں خارش ہوتی ، پھر
منگل 18 مئی 2021ء مزید پڑھیے

عقدِ ثانی

منگل 11 مئی 2021ء
ناصرمحمود ملک
صاحب ! عرصہ پہلے ہم نے کسی دُکھیا فلاسفر کا یہ قول پڑھا تھا کہ انسان کے لیے بہترین چیز تو یہ ہے کہ وہ شادی نہ کرے لیکن اگر بدقسمتی سے اُس کی شادی ہوجائے تو اُس کے لیے اگلی بہترین چیز یہ ہے کہ وہ فوری طور پر علیحدگی اختیار کرلے۔ مشاہدے میں آیا ہے کہ مرد حضرات ( شادی شدہ ) کی ایک قابلِ ذکر تعداد اسی خیال کی حامی ہے۔ یہ اور بات ہے کہ خوفِ فسادِ خلق کی بنا پر اس کے اظہار کی تاب ہر کسی میں نہیں ہوتی۔لیکن اس سے بھی حیرت کی
مزید پڑھیے


ان سے ملیے۔۔۔

منگل 04 مئی 2021ء
ناصرمحمود ملک
بزمیؔ صاحب سے ہمارے تعلُق کو برسوں بیت گئے لیکن آج تک بزمیؔ صاحب ہماری سمجھ میں آئے ہیں اور نہ اُن کے ساتھ ہمارے تعلُق کی وجہ۔کوئی شوق،کوئی دلچسپی ،کوئی پسند مشترک نہیں ،پھر بھی روزانہ گھنٹوں ملاقات رہتی ہے۔دفتر میں اور بھی ’ــکولیگز ‘ ہیں لیکن ہمارے ساتھ ان کا التفات زیادہ ہے۔صبح صبح ہی دفتری اُمور نمٹانے کے بعد وہ ہمارے پاس تشریف لے آتے ہیں۔ معمول یہ ہے کہ ہمارے کمرے میں آتے ہی وہ پہلے سیدھے واش روم جاتے ہیں ۔اور واپسی پر اپنے گیلے نُچڑتے ہاتھوں سے ہمارے ساتھ
مزید پڑھیے


ادب اور آپ بیتی

بدھ 28 اپریل 2021ء
ناصرمحمود ملک
مطالعے کا شوق رکھنے والوں کو عموماً آپ بیتی پڑھنا پسند ہوتا ہے ۔ آپ بیتی میں آپ کو ادب بھی ملتا ہے اور دلچسپ اورحقیقی کہانی بھی ۔سو ! مطالعے کے رسیا اکثر احباب کو آپ بیتی کا شوق جنون کی حد تک ہوتا ہے ۔ ادب میں آپ بیتی کی بے پناہ اہمیت ہے ۔اس کی ایک وجہ تو یہ ہے کہ آپ بیتی کا مطالعہ عموماً دلچسپی کا باعث ہوتا ہے اور شاید ہی کوئی آپ بیتی اپنے قاری کو بور کرتی ہو یا کم از کم میرا کوئی ایسا تجربہ نہیں ہے ۔ دوسری طرف ا
مزید پڑھیے


جی ڈھونڈتا ہے پھر وہی فرصت کے رات دن

پیر 19 اپریل 2021ء
ناصرمحمود ملک
اڑھائی تین دہائیاں پہلے تک گائوں کی زندگی ابھی کافی حد تک فطرت کے قریب تھی ۔ مادیت اور تصنّع کے عفریت سے ابھی دیہی علاقے قدرے محفوظ تھے۔مسابقت کے لیے بے ہنگم دوڑ نے یہ علاقے اپنی لپیٹ میں نہیں لیے تھے ۔ مشینوں اور مصنوعات نے ابھی ان لوگوں کا سکون غارت نہیں کیا تھا ۔ ۔ محنت مشقت کی محدود کمائی ۔۔ روکھی سوکھی روٹی اور پُر سکون زندگی ! ان لوگوں کا اثاثہ تھا ۔ اُس دیہاتی زندگی کا کوئی منظر بھی بھولنے کے قابل نہیں لیکن اس وسیب میں پانی کا کنواں
مزید پڑھیے



حاجی دونا اور کرونا

منگل 13 اپریل 2021ء
ناصرمحمود ملک
حاجی دونا صاحب میرے محلے دار اور قریبی دوست ہیں ۔ حاجی صاحب نے انتہائی نفیس اور بے حد محتاط شخصیت پائی ہے۔ یہ کرونا وائریس منحوس تو ابھی آیا ہے حاجی صاحب نے اس کی تیاری پچھلے کوئی بیس سال سے کر رکھی ہے ۔ یہ مصافحہ معانقہ سے پرہیز، لوگوں سے دو چار گز کے فاصلے پر ملاقات کرنا ، اور سارا دن ہاتھ دھوتے رہنا ۔۔۔ جو بھی احتیاطیں آجکل بتائی جا رہی ہیںیہ سب تو قبلہ حاجی صاحب بچپن سے کرتے آ رہے ہیں ۔آجکل جو پرہیز اور احتیاطیں بڑے تردّد اور اہتمام سے کی
مزید پڑھیے


قِصّہ ایک عطرِ کم یاب کا

پیر 05 اپریل 2021ء
ناصرمحمود ملک
مجھے آج وہ بابا جی یاد آرہے ہیںجو جامع مسجد میں نمازیوں کو عطر لگایا کرتے تھے۔۔بھئی بظاہر بھلا سا لیکن کیا وحشت ناک انداز تھا اُن بابا جی کا۔۔یہ تذکرہ ہمارے سابقہ محلّے کا ہے جہاں ہم کرائے کے مکان میں رہائش پذیر تھے۔ اب سچ پوچھئے تو اس محلے کو چھوڑنے کا سبب بھی یہی نیک سیرت مردِبزرگ ہی تھے۔ محلے کے بیچ میں جامع مسجد واقع تھی جہاں ہم جمعہ پڑھنے کے لئے حاضر ہوتے۔یہ بزرگ بڑی باقاعدگی سے وہاں تشریف لاتے۔ان کے پاس ہمیشہ رنگین کڑھائی داررومال میں لپٹی ایک چھوٹی سی عطّرکی شیشی ہوتی۔یہ صاحب
مزید پڑھیے


بادہ نوشی ہے بادہ پیمائی

هفته 03 اپریل 2021ء
ناصرمحمود ملک
وطنِ عزیز میں موسمِ بہار بھی کسی غریب کی جوانی کی مانند آتا ہے کہ پتہ بھی نہیں چلتا اور گزر جاتا ہے۔ ایک تو موسمِ سرما اور گرما میں گھرے اس موسم کا عرصہ چند ایّام میں محدود ہوتا ہے یعنی صرف چند ہفتے ۔۔ اور دوسرے آج کی مصروف زندگی اور خاص طور پر چند حقیقی اور زیادہ تر خود ساختہ مسائل و تفکّرات کے انبار کی موجودگی میں کسے فُرصت ہے کہ وہ موسمِ بہار کی لطافتوں اور رنگینیوں سے لُطف اندوز ہو سکے۔ بیزار طبعوں کو تو ویسے بھی موسمِ گُل کی اٹھکیلیاں کب راس
مزید پڑھیے








اہم خبریں