Common frontend top

٩٢ کے نام


لاہور اسموگ کا گڑھ بن گیا

منگل 28 نومبر 2023ء
لاہور پاکستان کا دوسرا سب سے بڑا اور آلودہ شہر، حال ہی میں اسموگ کی ایک بھاری چادر سے دوچار ہے۔ بڑھتی ہوئی شہری کاری اور صنعت کاری نے شہر کی ہوا کے معیار کو خراب کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔ سموگ، جو کہ صحت کے لیے مضر ہے، صحت سے متعلق متعدد مسائل میں تیزی سے پھیلنے کا باعث بن رہی ہے، اور ساتھ ہی صحت عامہ پر طویل مدتی مضر اثرات کے بارے میں خدشات کو بڑھا رہی ہے۔ حکومت کی جانب سے ایک فعال ایکشن پلان کی کمی اور متعلقہ حکام کی جانب سے صورتحال
مزید پڑھیے


مہنگائی کا جن بے قابو!

منگل 28 نومبر 2023ء
مکرمی! وطن عزیز میں عوام گزشتہ کئی برسوں سے گرانی کا عذاب کو بھگت رہے ہیں، افسوس سے کہنا پڑتا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ مہنگائی میں مزید شدّت آتی چلی جا رہی ہے۔ ویسے تو ہر ماہ ہی گرانی میں خاطر خواہ اضافہ دیکھنے میں آتا ہے۔ حکومت کی جانب سے وقتاً فوقتاً مہنگائی کو کنٹرول کرنے کے لیے اقدامات تو کیے جاتے ہیں لیکن پھر بھی مہنگائی کا جن قابو میں نہیں آرہا جوکہ افسوسناک امر ہے، مہنگائی نے غریب عوام کے منہ سے روٹی کا آخری نوالہ بھی چھین لیا ہے۔ انتظامیہ کے تمام تر
مزید پڑھیے


سموگ کے باعث فضا زہر آلودہ!

پیر 27 نومبر 2023ء
مکرمی ! عموماً دھند جنوری میں گرنا شروع ہوتی ہے۔ لیکن آج جو مناظر میں نے دیکھے وہ معمول سے ہٹ کر تھے۔ فضاء میں ایک عجیب دھند نما دھواں تھا جسے سائنسی زبان میں سموگ کہا جاتا ہے۔ عموماً یہ سردیوں میں اسی لیے دیکھی جاتی ہے کیونکہ درجہ حرارت کم ہونے کی وجہ سے ہوامیں موجود نمی میں گرد اور دھواں شامل ہو جاتے ہیں۔سموگ عام طور پر اکتوبر کے وسط سے شروع ہو جاتی ہے یہ زیادہ تر لاہور اور اس کے گرد ونواح کے شہروں میں دیکھنے کو ملتی ہے۔2021 ء
مزید پڑھیے


بچیکی کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار !

اتوار 26 نومبر 2023ء
مکرمی! بچیکی کے گردونواح کی سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں۔ عوام کو آمدورفت میں مشکلات کا سامنا ہے مگرکوئی پرسان حال نہیں۔ بچیکی ننکانہ روڈ پر واقع چاکر کی اٹاری سٹاپ سے جنوبی کھال تک سڑک 2 کلومیٹر۔بچیکی لاھور روڈ رڑیاں والہ کنال پلی سے کرج پور جانے والی سڑک کوٹ محمد بخش(اٹاری شام سنگھ )تک جگہ جگہ گڑھے پڑنے سے حادثات معمول بن چکے ہیں۔ یہ 4 کلومیٹر کا فاصلہ بچیکی اور ننکانہ کالجز یونیورسٹیز میں تعلیمی حصول کے لیے روزانہ کی بنیاد پر طلباء طلبات ، ضلع کچہری آ نے جانے والے سائلیں
مزید پڑھیے


مائن ایکٹ پر عملدرآمد کیا جائے

اتوار 26 نومبر 2023ء
مکرمی ! کوئلے کی کانوں میں دن بدن بڑھتے ہوئے حادثات کے نتیجے میں ہونے والی کان کنوں کی ہلاکتیںباعث تشویش ہیں۔ غیر قانونی مائننگ اور ٹھیکیدار ی نظام سمیت مائننگ کے شعبے میں قوانین پر عملد رآمد نہ ہونے کی وجہ سے گزشتہ دس مہینے میں پاکستان بھر میں 150 سے زائد کان کن ہلاک اور سینکڑوںزخمی ہوئے ہیں ،بلوچستان میں 62 مائنز ورکرز ہلاک ہوئے ہیں اور درجنوں زخمی اور معذور ہوئے ہیں۔ کان کنی کے شعبے سے غیر قانونی مائننگ اور ٹھیکیدار ی نظام فوری طور پر ختم کرکے مائن ورکرز کی صحت و سلامتی کو
مزید پڑھیے



دو سلطنتیں !

اتوار 26 نومبر 2023ء
مکرمی ! پوری دنیا کی طرح مملکت خدادا پاکستان میں بھی دو سلطنتیں ہیں ایک 'امیر کی سلطنت' اور ایک 'غریب کی سلطنت' مگر دونوں سلطنتوں میں زمین آسمان کا فرق ہے۔امیر کی سلطنت ایک شاندار سلطنت ہے جس میں وہ رہتا ہے اچھا کھاتا پیتا ہے بہترین وقت گزارتا ہے۔اس کی سلطنت میں ہزاروں لاکھوں لوگ رہتے ہیں وہ ہمیشہ چاہتا ہے کہ میں اپنی اس سلطنت کا بادشاہ بنا رہا رہے۔ لوگ مجھے دیکھیں تو فخر محسوس کریں میری تعریف کریں ۔وہ چاہتا ہے لوگ میرے بارے میں اچھا سوچیں اچھا بولیں خاندان والے باہر والے میرا
مزید پڑھیے


سموگ کیخلاف کارروائیاں اورگندم کی پیداوار

اتوار 26 نومبر 2023ء
مکرمی !وسطی پنجاب میں سموگ نے ڈیڑے ڈال رکھے ہیں اور انتظامیہ نے سموگ کی روک تھا م کیلئے دھان کے مڈھوں کو جلانیوالے زمینداروں کسانوں کے خلاف بھاری جرمانے کرنے اور ان کی گرفتاریوں کا سلسلہ بھی شروع کر رکھا ہے جب کہ گندم کی بوائی کا موسم بھی شروع ہو چکا ہے ایسی صورت حال میں زمیندار اور کسان انتہائی پریشان ہیں ان کے پاس دھان کے مڈھوں کو جلانے کے سوا کو ئی چارہ نہیں ہے اور وہ گرفتاری اور بھاری جرمانے کی سزائیں بھگت رہے ہیں جبکہ حکومت کا موقف اپنی جگہ بھی درست ہے۔ کسان
مزید پڑھیے


فیڈل کاسترو کی ساتویں برسی!

اتوار 26 نومبر 2023ء
مکرمی ! کیوبا میںانقلاب کے ذریعے ، امریکی نواز ڈکٹیٹرفالگینسیو بتیسا کو شکست دے کر مسند اقتدار پر بیٹھنے والے عہد ساز شخصیت کاسترو13اگست1926ء کو جاگیردار متمّول کسان کے ہاں پیدا ہوئے لیکن اس کے ارد گرد پھیلی عوامی محرومیوں نے اسے ایک انقلابی مردکو پروان چڑھایا۔وہ اپنے شہریوں کو امریکی تسلط سے چھڑانے اور اس کے ایجنٹ بتیسیا حکومت کی بد عنوانیوں،ملک میں قائم ادھیر نگری، مجرموں کی بنا پناہ گاہ کے خاتمہ اورعدم مساوات کو ختم کرنا چاہتا تھا۔بادتستا کے دور میں بد عنوانی عدم مساوات کے ساتھ ساتھ قانون امراء کے تابع تھا جس میں سزا
مزید پڑھیے


سندھ میں ایم ڈی کیٹ پیپر دوسری بار آئوٹ!!

اتوار 26 نومبر 2023ء
مْکرمی! سندھ میں کرپشن، اقربا پروری اور سفارش نے میرٹ کی دھچیاں اڑادیں۔ افسوس میڈیکل اینڈ ڈینٹل کالجز میں میرٹ پر طلبہ کو داخلے دینے والی ڈاؤ یونیورسٹی آف ہیلتھ سائنسز کراچی کے تحت دوسری بار ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ پیپر ایک بار پھر کرپٹ انتظامیہ اور ایجنٹ مافیاز کے ذریعے ایک دن پہلے 16 کروڑ میں آئوٹ کرکے اپنے عزیز و اقارب اور سرمائہ دار اور جاگیردار فیملیز کو بیچ دی گیا ہے۔ جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے تحت 10 ستمبر 2023ء کو ہونے والی پہلے ٹیسٹ میں پیپر لیک ثابت ہونے پر نتائج رد کرکے دوبارہ انٹری
مزید پڑھیے


خواتین پر تشدد کے روک تھام کا عالمی دن

هفته 25 نومبر 2023ء
مکرمی ! آج پچیس نومبردنیا بھر میں عورت پر معاشرے میںنفسیاتی،جسمانی اور جذباتی تشدد کے روک تھام اور حوصلہ شکنی کے دن کے طور پر منایا جا رہا ہے ۔معاشرے میں انہیں جائز مقام دلوانے اور روا غیر منصفانہ صنفی امتیاز سلوک استحصال کو ختم کرنا ہے ۔بلا شبہ عورت کائنات کی تصویر میں رنگ آفرینی ،نسوانیت کے ذریعے دنیا کو رونق بخشتی ہے۔ اسلام عورت کو اسلامی حدود و شعائر میں رہتے ہوئے مختلف شعبہ ہائے زندگی میں مرد کے شانہ بشانہ کام کرنے کی اجازت دیتا ہے ۔ یہ عورت ہی تھی جوپہلی جنگِ عظیم کے دوران غازیوں،
مزید پڑھیے








اہم خبریں