Common frontend top

ڈاکٹر محمد فیصل علی


گندم کا المیہ


گندم پاکستان کے لئے ایک انتہائی اہم فصل ہے جس کا قومی آمدنی میں حصہ 1.9فیصد ہے جبکہ زراعت میں گندم کی قدرافزائی (Value Additon)کا حصہ 8.2فیصد ہے۔چونکہ ہم اپنی بنیادی خوراک کا قریب قریب ساٹھ سے ستر فیصد گندم سے حاصل کرتے ہیں چنانچہ ملک میں غذائی تحفظ کے ضمن میں اس کی اہمیت اور بھی بڑھ جاتی ہے۔ یہی وجہ ہے کہ گندم سے جڑے تمام مسائل ہماری معیشت اور عوام پر براہ راست اثرانداز ہوتے ہیں۔ حالیہ مردم شماری کے مطابق ہم چوبیس کروڑسے زائدافرادکا ملک بن چکے ہیں جس کی گندم کی ضروریات پوری کرنے کے
بدھ 29 نومبر 2023ء مزید پڑھیے

زرعی زمینوں کی تنظیمِ نو کی ضرورت

بدھ 20  ستمبر 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
زرعی زمینوں کا اشتمال یا جمع بندی ایک انتظامی عمل ہے جس کے ذریعے زمین کے چھوٹے ،چھوٹے انفرادی پلاٹوں یا زمینی ٹکڑوں کو ملا کر زیادہ بڑے ، موثرٹکڑوںاور منطقی شکل والی زمین میں بدل دیا جاتاہے ۔ اس طرح زرعی زمین زرعی پیداوار کو نمایاں طور پر افزودہ کرنے کی صلاحیت پیدا ہوتی ہے جس کے ذریعے سے بکھری ہو ئی زمینوں کو درپیش مسائل سے نمٹا جا سکتا ہے اور زرعی شعبے کی بھرپو ر صلاحیت سے استفادہ بھی کیا جا سکتاہے ۔ پاکستان کا زرعی منظرنامہ چھوٹی اور بکھری ہوئی زمینوں کا حامل ہے۔ زمین کی
مزید پڑھیے


فرسودہ اعدادوشمار اور سبز انقلاب کے خواب !

منگل 22  اگست 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
زرعی شماری کسی بھی ملک کے اُن مکمل اور معروضی اعداد وشمار کا مجموعہ ہوتی ہے جو فارم مینجمنٹ کی سرگرمیوں، ملک میں فارم میکانائزیشن کی موجودہ حالت، کھیت کے اوسط سائز، مختلف فصلوں کے زیرِکاشت رقبوں اوران کی کاشت اور پیدوارسے منسلک عوامل، آبپاشی کی موجودہ حیثیت اور ذرائع سے متعلق رہنمائی کرتیہے۔ یہ اعدادوشمار حکومت، محکمہ زراعت، فارم تنظیموں، پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے تجزیہ کاروںاورمحققین کے لئے زرعی ترقی اور مستقبل کی منصوبہ بندی کے لئے تجاویزکے تعین میں معاون ہوتے ہیں ،جن کی بنیاد پر مقامی، صوبائی اور وفاقی پالیسیوں کے بارے میں فیصلوں کو بہتر
مزید پڑھیے


چاول کی برآمد پربھارتی پابندی اور پاکستان کے لیے مواقع

جمعه 18  اگست 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
چاول کی دنیا کے سب سے بڑے برآمد کنندہ، ہندوستان نے تین ہفتے قبل مقامی ترجیحات کو سامنے رکھتے ہوئے غیر باسمتی سفید چاول کی برآمد پر پابندی عائد کر دی تھی تاکہ مسلسل بڑھتی ہوئی خوراک کی قیمتوں کو قابو کیا جا سکے اورمناسب قیمت پر خوراک کی دستیابی کوممکن بنایا جا سکے۔ اس پابندی کے اثرات دنیا بھر کی چاول کی منڈیوں میں بڑی شدت کے ساتھ محسوس کئے جارہے ہیں ۔ عارضی پابندی کی صورت میں عالمی بازار پراس کے اثرات محدود ہوسکتے ہیں، تاہم طویل پابندی کی صورت میں اس کے نتائج یقینی طورپردور رس ہو
مزید پڑھیے


عید الاضحی کے تناظر میں معاشی سرگرمیاں

هفته 08 جولائی 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
تہوارکسی بھی معاشرے کے اجتماعی وجود کو وہ توانائی، مواقع اور فوائد فراہم کرتے ہیں جو کسی بھی اور ذریعہ سے شاید ممکن نہ ہو۔یہ تہوار مذہبی ہو ں، قومی ہو ںجیسے جشنِ آزادی ، یا مقامی وثقافتی ، سب ہی معاشرے کو جذباتی قوت فراہم کرنے کے ساتھ ساتھ معاشی سرگرمی کے فروغ کا سبب بھی ہوتے ہیں ۔ لوگ لباس، خوراک، تحائف اور دیگر جشن کی اشیاء پر زیادہ خرچ کرتے ہیں۔ مہمان نوازی اور تفریح کے عوامل کوفروغ ملتاہے، صنعتیں صارفین کی بڑھتی ہوئی طلب کو پورا کرنے کے لیے اپنی پیداوار میں اضافہ کرتی ہیںجس کے
مزید پڑھیے



عید الاضحٰی کے معاشی پہلو

بدھ 28 جون 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
عید الاضحٰی پاکستان سمیت پوری مسلم امہ کے لئے صرف ایک مذہبی تہوار کی حیثئت ہی نہیں رکھتا بلکہ یہ دن ایک بہت بڑی معاشی اور فلاحی سرگرمی کا دن بھی ہے ۔ ان دنوں کی خصوصیت قربانی کے ساتھ جڑی ہوئی ہے ۔ عید کے دنوں میں بہت بڑے پیمانے پر جانوروں کا کاروباربھی ہو تاہے جس کے نتیجے میں اربوں روپے کا سرمایہ پاکستان کے شہری علاقوں سے دیہی علاقوں کی طرف منتقل ہوتا ہے ۔ کئی برسوں سے اس رجحان کا مشاہدہ کیا جا رہاتھا کہ ہر سال قربانی کے جانوروں کی تعدا د میں لگ
مزید پڑھیے


فنانس بل منظور کرنے سے پہلے ایک نظر ادھر بھی(2)

هفته 24 جون 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
ہم ڈالرز کے معاملے میں ابھی بھی اس قدر کمزور ملک کیوں ہیں ۔ اس سلسلے میں غیرملکی پاکستانی بہت بڑا اثاثہ ہیں جو اس کمزوری کو طاقت میں بدل سکتے ہیں۔ انہیں ترجیحات اور سہولت فراہم کی جائے تو ترسیلاتِ زرکی مد آنیوالی رقم ہمارے خسارے کو کافی حد تک کم کر سکتی ہے ۔ اس کا مشاہدہ ہم گذشتہ چند برسوں میں کر بھی چکے ہیں جب غیر ملکی پاکستانیوں نے ریکارڈ ترسیلاتِ زر ہمارے ملک میں بھیجیں ۔ پاکستان کے لئے ترسیلاتِ زر کی اہمیت کا اندازہ اس امر سے بھی لگایا جا سکتاہے کہ ہم جتنا
مزید پڑھیے


فنانس بل منظور کرنے سے پہلے ایک نظر ادھر بھی(۱)

جمعه 23 جون 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
اس ملک کا اصل مسئلہ سیاسی ہے اور سیاسی لڑائی میں معیشت یا معاشی ترجیحات کہیں نظر نہیںآتی ۔یہی وجہ ہے کہ معیشت کی بھاگ دوڑ انتہائی تجربہ کار،چاربار اقتصادی امور کا قلمدان سنبالنے والے اور پاکستان میں سب سے زیادہ بجٹ پیش کرنے والے وزیر خزانہ کے ہاتھوں میں ہونے کے باوجود تیرہ جماعتی اتحاد اس برس اپنے تمام تر معاشی اہداف حاصل کرنے میں ناکام رہاہے۔اندازہ کیجئے کہ اگر اتنے تجربہ کار لوگ نہ ہوتے تو معیشت کی کیا صورتحال ہوتی۔اس سے دو ہی فوری نتائج برآمد ہوتے ہیں یا تو ملک کی معاشی حالت واقعی اتنی
مزید پڑھیے


نارک G-1 اور حکومت کی انتظامی غفلت

جمعرات 15 جون 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
نیشنل ایگریکلچرل ریسرچ کونسل نے 2018 میںلہسن کی ایک نئی قسم دریافت کی جسے نارک G-1 لہسن کا نام دیا گیا۔اس کارہائے نمایاں کو سرانجام دینے والے سائنسدان ڈاکٹر ہمایوں خان تھے جن کا تعلق بنوں سے تھا ۔شومئی قسمت کہ وہ اس قسم کو متعارف کروانے کے کچھ ہی عرصہ بعد کورونا وائرس کا شکار ہوئے اور اسی دوران انتقال فرماگئے ۔ نارک G-1 لہسن کی دریافت کا بنیادی مقصد ملک میں لہسن کی پیداوار میں اضافہ کرنا تھا ایک تو مقامی لہسن کی فی ایکڑ پیداوار بہت کم ہے دوسرے ہم لہسن کی درآمد پر تقریباََ 69 ارب
مزید پڑھیے


زرعی ترقی اور بجٹ 2023-24

پیر 12 جون 2023ء
ڈاکڑ محمد فیصل علی
زراعت کے شعبہ کی اہمیت ملکی معیشت میں ریڑھ کی ہڈی کی ہے ۔یہ اہمیت اس لئے بھی دوچند ہے کہ یہ شعبہ ہماری قریب قریب ساڑھے چوبیس کروڑ آبادی کی خوراک کے تحفظ کا ضامن ہے۔ پاکستا ن اپنی قومی آمدنی کا ایک بڑا حصہ بھی زراعت سے کماتا ہے۔ حالیہ اقتصادی سروے کے اعدادو شمار کے مطابق زراعت کا براہ راست قومی آمدنی میں حصہ 22.9 فیصد ہے اور اگراس میں زرعی صنعتوں سے حاصل ہونے والی آمدنی کو شامل کر لیا جائے تو یہ حصہ اس سے کہیں زیادہ ہو جاتا ہے۔ مزید برآں یہ شعبہ ملک
مزید پڑھیے








اہم خبریں