Common frontend top

کاروبار


منظور شدہ بیج کی قیمت اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں کم رکھنے کا فیصلہ

منگل 10 مارچ 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر)وزیر زراعت پنجاب ملک نعمان احمد لنگڑیال کی ہدایت پر امسال پنجاب حکومت کو درپیش معاشی چیلنجز کے باوجود پنجاب سیڈ کارپوریشن نے کپاس کے کاشتکاروں کی پیداواری لاگت میں کمی کیلئے منظور شدہ بیج کی قیمت کو اوپن مارکیٹ کے مقابلے میں کم رکھنے کا فیصلہ کیا ہے یہ بات منیجنگ ڈائریکٹر پنجاب سیڈ کارپوریشن محمود جاوید بھٹی نے میڈیا سے گفتگو کے دوران کہی۔انہوں نے کہا کہ کپاس کے کاشتکاروں کی خوشحالی اور کاٹن انڈسٹری کی بحالی حکومت کی ترجیحات میں سرِ فہرست ہیں اور اس کیلئے ہر ممکن اقدام کیا جارہا ہے ۔اس موقع پر
مزید پڑھیے


روس میں کاروباری مواقع سے متعلق اسلام آباد چیمبر میں سیمینار

منگل 10 مارچ 2020ء
اسلام آباد ( خصوصی نیوز رپورٹر) ماسکو میں موجود روس کے ساتھ تعاون کرنے والی بزنس ایسوسی ایشن نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے اشتراک سے چیمبر میں روس میں کاروبار کرنے کے بارے میں ایک سیمینار منعقد کیا جس میں تاجر برادری کو روس کی مارکیٹ میں ان کیلئے کاروباری مواقعوں کے بارے میں تفصیل سے بریفنگ دی گئی۔اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے روس کے ساتھ تعاون کرنے والی ایسوسی ایشن کے صدر جواد الرحمٰن شیکریہ نے کہا کہ ٹیکسٹائل مصنوعات، یارن، چمڑے کی مصنوعات،موٹر بائیکس اور ان کے پرزہ جات سمیت پاکستان کی متعدد
مزید پڑھیے


جرمنی کے ساتھ تجارتی حجم میں اضافے کے لیے اقدامات کیے جائیں:لاہور چیمبر

منگل 10 مارچ 2020ء
لاہور(کامرس رپورٹر) لاہور چیمبر کے سینئر نائب صدر علی حسام اصغر نے کہا ہے کہ جرمنی بہت سے حوالوں سے پاکستان کے لیے بہت اہمیت رکھتا ہے ، اس کی سرحدیں نیدرلینڈز، بیلجیئم، فرانس، سویٹزرلینڈ ، آسٹریا ، چیک ریپبلک ، پولینڈ اور ڈنمارک ، پاکستانی تاجروں کو جرمنی کے ساتھ تجارت کا موجودہ حجم مزید بڑھانے کے لیے نئے راستے تلاش کرنے چاہئیں۔ انہوں نے ان خیالات کا اظہار پاکستان کے جرمنی میں سفیر ڈاکٹر محمد فیصل سے لاہور چیمبر میں ملاقات کے موقع پر کیا۔ لاہور چیمبر کے نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد اور سابق صدر فاروق
مزید پڑھیے


سونا700روپے اضافے سے 95ہزار200روپے فی تولہ ہوگیا

منگل 10 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس پورٹر)عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں کمی آنے کے باجود پاکستانی روپے کی قدر میں کمی کے باعث پیر کو مقامی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں700روپے کا اضافہ ہوا جس کے سبب فی تولہ سونے کی قیمت95ہزار200روپے کی بلند سطح پر پہنچ گئی۔آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق گزشتہ روزبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت می9ڈالرکی کمی سے 1666 ڈالرہوگئی تاہم اس کے برعکس کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت 700روپے کے
مزید پڑھیے


5سال : پاکستان و ترکی کی باہمی تجارت کا حجم 3.371 ارب ڈالر ریکارڈ

اتوار 08 مارچ 2020ء
اسلام آباد(آن لائن)گزشتہ 5سال کے دوران پاکستان اور ترکی کی باہمی تجارت کا حجم 3.371 ارب ڈالر رہا ہے ، سال 2014ء تا 2018ء کے دوران پاکستان کو 47 ملین ڈالر کے تجارتی خسارہ کا سامنا رہا ہے ۔ ترکش سٹیٹسٹیکل انسٹیٹیوٹ (ترک سٹیٹس) کے اعداد وشمار کے مطابق سال 2014ء کے دوران پاک ترک دو طرفہ تجارت کا حجم 695 ملین ڈالر رہا تھا اور دوران سال پاکستان کی برآمدات کا حجم 436 ملن ڈالر جبکہ ترکی سے کی جانے والی درآمدات کا حجم 259 ملین ڈالر رہا تھا اور تجارت کا توازن 177 ملین ڈالر پاکستان کے
مزید پڑھیے



گندم خریداری ہدف45لاکھ ٹن درست فیصلہ ہے : خلیق ارشد

اتوار 08 مارچ 2020ء
لاہور(خبرنگارخصوصی) پاکستان فلورملزایسوسی ایشن پنجاب کے سابق چیئر مین محمد خلیق ارشد اور سابق وائس چیئرمین پنجاب ماجد عبداﷲ نے وزیراعلی پنجاب عثمان خان بزدار کو گندم کی خریدا ر کے حوالے سے خط لکھا ہے جس میں کہاگیا ہے کہ پنجاب حکومت کی گندم کی رسد بڑھانے اور پاسکو کے سٹاکس کو صوبہ سندھ اور کے پی کے میں گندم کی ڈلیوری سے جہاں اسِ بحران کو قابو میں پانے کے لئے اپنا کردار ادا کیا وہیں فلور ملز کے کردار کو بھی نظر انداز نہیں کیا جا سکتا کہ بے شمار فلور ملز خصوصاََ پنجاب کے بڑے شہروں
مزید پڑھیے


ڈیسکون آکسی کیم کے بعد از ٹیکس منافع میں 54.83 فیصد کمی

اتوار 08 مارچ 2020ء
اسلام آباد(آن لائن) ڈیسکون آکسی کیم کے بعد از ٹیکس منافع میں31 دسمبر 2019ء کو ختم ہونے والی ششماہی کے دوران 54.83 فیصد کمی ہوئی ہے ۔پاکستان سٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) کو بھیجے گئے کمپنی کے مالیاتی اعدادوشمار کے مطابق جولائی تا دسمبر 2019ء کے دوران کمپنی نے 142.5 ملین روپے کا خالص منافع کمایا ہے جبکہ سال 2018ء کے اسی عرصہ کے دوران کمپنی نے 315.6 ملین روپے کا بعد از ٹیکس منافع کمایا تھا ،اس طرح سال 2018ء کے مقابلہ میں سال 2019ء کی آخری ششماہی کے دوران ڈیسکون آکسی کیم کے بعد از ٹیکس منافع میں
مزید پڑھیے


بارش کے بعد گندم کی فصل پر کنگی کے حملے کا خدشہ

اتوار 08 مارچ 2020ء
ملتان (سٹاف رپورٹر) ترجمان محکمہ زراعت نے کہا ہے کہ گندم ہمارے ملک کی ایک اہم فصل ہے ۔پچھلے برس گندم کی پیداوار میں کمی کی وجوہات میں کنگی یا رسٹ کی بیماری شامل ہے ۔ یہ مشاہدہ میں آیا ہے کہ بارشوں کے بعد رسٹ یا کنگی کا حملہ ہو سکتا ہے ۔ترجمان نے مزید بتایا کہ بھوری کنگی کے پھیلاؤکیلئے موزوں ترین درجہ حرارت20 تا25 ، زرد کنگی کیلئے 10 تا20اورسیاہ کنگی کیلئے 20 تا 35 ڈگری سینٹی گریڈ ہیبھوری یا خاکی کنگی کا حملہ تقریباً پنجاب کے تمام اضلاع میں یکساں طور پر ہوتا ہے اور بیماری
مزید پڑھیے


جنوری 2020 : تیار ملبوسات کی درآمدات میں 4.89 فیصد اضافہ

اتوار 08 مارچ 2020ء
اسلام آباد(آن لائن)جنوری 2020ء کے دوران تیار ملبوسات کی درآمدات میں 4.89 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2020ء میں ریڈی میڈ ملبوسات کی درآمدات کا حجم 41.6 ارب روپے تک بڑھ گیا جبکہ دسمبر 2019ء کے دوران تیار ملبوسات کی درآمدات 39.7 ارب روپے رہی تھیں، اس طرح دسمبر 2019ء کے مقابلہ میں جنوری 2020ء کے دوران تیار ملبوسات کی ملکی درآمدات میں 1.9 ارب روپے یعنی 4.89 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے


پاکستان میں مائیکرو انٹر پرائزز کے 140 ملین صارفین

اتوار 08 مارچ 2020ء
اسلام آباد(آن لائن)پاکستان میں مائیکرو انٹر پرائیزز کے 140 ملین صارفین ہیں، ملک کی 64 فیصد آبادی مائیکرو انٹر پرائزز سے براہ راست مستفید ہو رہی ہے ۔ چھوٹے اور درمیانے درج کے کاروباری اداروں ( ایس ایم ایز) کا شعبہ معاشی ترقی کا بنیادی ستون ہے ۔ کار انداز پاکستان، برطانیہ کے بین الاقوامی ترکی کے ادارے (ڈی ایف آئی ڈی) اور بل اینڈ ملینڈا گیٹس فائونڈیشن کی جائزہ رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مائیکرو انٹر پرائیزز کے 140 ملین صارفین موجود ہیں جبکہ ملک کی آبادی 216 ملین افراد پر مشتمل ہے ۔اس طرح ملک کی 64
مزید پڑھیے








اہم خبریں