Common frontend top

کھیل


آئی پی ایل: لیونگ سٹون مہنگے ترین غیر ملکی کھلاڑی بن گئے

پیر 14 فروری 2022ء
ممبئی (سپورٹس ڈیسک) انگلینڈ کے آل راؤنڈر لیام لیونگ سٹون آئی پی ایل 2022 کی نیلامی میں اب تک کے سب سے مہنگے غیر ملکی کھلاڑی بن گئے ۔پنجاب کنگز نے دو روزہ بولی کے دوسرے دن ابتدائی طور پر ساڑھے 11 کروڑ بھارتی روپوں (تقریباً 26 کروڑ 60 لاکھ پاکستانی) کے عوض ان کی خدمات حاصل کی ہیں ۔ لیونگ سٹون دی ہنڈریڈ کے افتتاحی سیزن میں 178.46 کے اسٹرائیک ریٹ سے 348 رنز بناکر ٹورنامنٹ کے بہترین کھلاڑی قرار پائے ۔
مزید پڑھیے


گلیڈی ایٹرز کو جھٹکا: محمد نواز زخمی ، پی ایس ایل سے باہر

هفته 12 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو بڑا جھٹکا ،آل راؤنڈر محمد نواز پاؤں کی انجری کے سبب پی ایس ایل سے باہر ہو گئے ۔ٹیم مینجمنٹ نے محمد نواز کے متبادل کے لئے پی ایس ایل کی ٹیکنیکل کمیٹی سے درخواست کر دی ، اہم کھلاڑی کی خدمات سے محرومی کوئٹہ کے لیے بڑا دھچکا ہے ۔پی ایس ایل میں اس وقت کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی چوتھی پوزیشن ہے ،انہوں نے 5 میں سے صرف 2 میچ جیتے ہیں۔اس سے قبل کرکٹ آسٹریلیا نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کے بائولر محمد حسنین کا بولنگ ایکشن بھی غیر قانونی قرار دیا ہے اور
مزید پڑھیے


شاہین ، حارث، راشد کے ساتھ وقت گزارنا اچھا لگتا ہے : فخر

هفته 12 فروری 2022ء
لاہور (سپورٹس ڈیسک )پاکستان سپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز کے بائیں ہاتھ کے بیٹر فخر زمان نے کہا ہے کہ شاہین آفریدی، حارث رؤف، راشد خان اور میری بہت دوستی ہے اور ہمیں اکٹھے وقت گزارنا اچھا لگتا ہے ۔ ایک انٹرویومیں سوال کے جواب میں فخر زمان نے کہا کہ ہم کچھ خاص باتیں نہیں کرتے بس ایک ساتھ وقت گزارتے ہیں، گپ شپ کرتے ہیں حارث رؤف کے ہوتے ہوئے ماحول بڑا اچھا بن جاتا اور بہت مزہ آتا ہے ۔ جارح مزاج بیٹر نے کہا کہ کراچی کے میچز میرے لیے بہت اچھے گئے ،
مزید پڑھیے


راشد خان لاہوری فش کھانے کے شوقین

هفته 12 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)پاکستان سُپر لیگ کی ٹیم لاہور قلندرز میں شامل معروف لیگ سپنر راشد خان کا کہنا ہے کہ لاہور کے کھانوں کا بہت سن رکھا ہے لاہور کے کھانے بہت مختلف ہوتے ہیں کراچی میں بھی کھانے کھائے ہیں لیکن لاہور کے کھانے مختلف ہوتے ہیں۔ لاہور میں قیام کے دوران کھانوں کا ضرور موقع ملے گا، مجھے لاہور کی فش بہت پسند ہے جو مجھے ضرور کھانی ہے ، انڈر 19 کے ساتھ جب میں لاہور آیا تھا تو تب فش کھائی بہت مزہ آیا تب ہم نیشنل کرکٹ اکیڈمی میں ٹھہرے تھے اب تک مچھلی اور دیگر
مزید پڑھیے


آسٹریلیا نے سری لنکا کیخلاف پہلا ٹی 20 جیت لیا

هفته 12 فروری 2022ء
سڈنی (سپورٹس ڈیسک) آسٹریلیا نے سری لنکا کو پہلے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈک لوئس میتھڈ کے تحت 20 رنز سے شکست دے کر 5 میچوں کی سیریز میں ایک، صفر کی برتری حاصل کرلی۔ سڈنی کرکٹ گراؤنڈ پر سری لنکا نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ آسٹریلیا نے مقررہ اوورز میں 149/9 سکور کیا۔ بین میک ڈرموٹ 53، مارکوس اسٹوئنس 30، جوش انگلس 23 رنز کے ساتھ نمایاں بیٹر رہے ۔ جواب میں سری لنکا کو بارش سے متاثرہ میچ جیتنے کیلئے 19 اوورز میں 143 رنز کا ہدف ملا، مہمان ٹیم 122/8 سکور کرسکی۔ جوش ہیزل
مزید پڑھیے



چولستان ریلی : پری پیئرڈ کیٹیگر ی میں نادرمگسی نے میدان مارلیا

هفته 12 فروری 2022ء
چولستان، بہاولپور،احمد پور شرقیہ ،سمہ سٹہ (خصوصی رپورٹر،نامہ نگاران ) چولستان میں 17 ویں چولستان جیپ ریلی کے دوسرے روز پری پئیرڈ کیٹگری کے پہلے راؤنڈ میں انتالیس ریسرز نے حصہ لیا پہلے راؤنڈ میں ریسرز کو 231 کلومیٹر کا ٹریک کم سے کم وقت میں طے کرنا تھا۔چیئرمین ٹورازم ڈاکٹر سہیل چیمہ نے پری پیئرڈکیٹگری ریس کا افتتاح کیا ۔ میر نادر مگسی نے 231 کلو میٹر کا ٹریک 1 گھنٹے 151 منٹ میں مکمل کیا زین محمود اور آصف فضل دوسرے اور تیسرے نمبر پر فنشنگ لائن پر پہنچے ۔
مزید پڑھیے


ڈیرن سیمی کو پشاور زلمی کے دن یاد آنے لگے

هفته 12 فروری 2022ء
لاہور(سپورٹس ڈیسک)ویسٹ انڈین کرکٹر اور پاکستان سُپر لیگ کی فرنچائز پشاور زلمی کے سابق کپتان و کوچ ڈیرن سیمی نے پُرانے دنوں کی خوبصورت یاد تازہ کردی۔ ٹوئٹر پر ڈیرن سیمی نے اپنی ایک پُرانی ویڈیو شیئر کی ہے جس میں اُنہیں پشاور کے ثقافتی تحائف لیتے ہوئے دیکھا جاسکتا ہے ۔ویڈیو میں ایک خاتون اور اُن کی بیٹی ڈیرن سیمی کو پشاور ٹوپی کا تحفہ دیتی نظر آرہی ہیں۔ویسٹ انڈین کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں پشاور زلمی اور پی ایس ایل کے ٹوئٹر ہینڈل کو ٹیگ کرتے ہوئے لکھا کہ ’پُرانے اور اچھے دن۔‘
مزید پڑھیے


گلگت بلتستان سکائوٹس نے قومی اسکی چیمپئن شپ اپنے نام کر لی

هفته 12 فروری 2022ء
اسلام آباد (سپورٹس رپورٹر )29ویں قومی سکی چمپئن شپ2022 کی تقریب تقسیم انعامات پی اے ایف اسکی ریزورٹ نلترمیں منعقد کی گئی۔ ایئر مارشل مغیث افضل چیئرمین پاکستان ایرو ناٹیکل کمپلیکس اس تقریب کے مہمانِ خصوصی تھے ۔ گلگت بلتستان اسکائوٹس نے 29ویں قومی اسکی چمپئن شپ2022 کی ٹرافی اپنے نام کر لی۔ جائنٹ سلالم کیٹیگری میں گلگت بلتستان سکائوٹس کے زاہد عباس، میر نواز اور وقاص اعظم کو بالترتیب سونے ، چاندی اور کانسی کے تمغوں سے نوازا گیا۔
مزید پڑھیے


سائوتھ ایشین گیمز شاندار انداز میں کرائیں گے : تیمور خان

هفته 12 فروری 2022ء
لاہور (سپورٹس ڈیسک)صوبائی وزیرکھیل وامور نوجوانان رائے تیمورخان بھٹی نے 14ویں ساؤتھ ایشین گیمز کی تیاریوں کے حوالے سے اہم اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ساؤتھ ایشین گیمز کو شاندار انداز میں کرائیں گے ، گیمز کی تیاریاں شروع کردی ہیں ، گیمز کے وینیوز اور دیگر انتظامات کو جلد حتمی شکل دے دی جائے گی ،پاکستان میں ساؤتھ ایشین گیمز سمیت دیگر انٹرنیشنل ایونٹ بھی منعقد کئے جاسکتے ہیں۔
مزید پڑھیے


فیم فرینڈز کپ ٹاپ 8مرحلے میں داخل،فیم اکیڈمی بھی فاتح

هفته 12 فروری 2022ء
لاہور (سپورٹس ڈیسک )فیم فٹ بال کلب کے زیراہتمام فیم فرینڈز کپ پری کوارٹرفائنل مرحلے کے آخری میچ میں فیم اکیڈمی نے بحریہ ٹاون فٹ بال کلب کو سنسنی خیز مقابلے کے بعد پینلٹی ککس پر4کے مقابلے 5 گول سے شکست دے کر ایونٹ کی ٹاپ ایٹ مرحلے میں جگہ پکی کرلی۔فیم فٹ بال گراونڈ ماڈل ٹاون لاہور میں کھیلے گئے میچ میں فٹ بال شائقین کو فیم اکیڈمی اور بحریہ ٹاون فٹ بال کلب کے مابین کانٹے کی ٹکر دیکھنے کو ملی۔ میچ کے مہمان خصوصی سابق کپتان قومی جونیئر ٹیم اوراولڈ راوین کاشف محمود بٹ نے کھلاڑیوں میں
مزید پڑھیے








اہم خبریں