Common frontend top

یوسف سراج


انصاف کا نظام او رپولیس کا ظلم


زندگی کے طوفان کا بہاؤ اس قدر تیز ہے کہ پیچھے مڑ کر دیکھنا کبھی تو برسوں تک ممکن ہی نہیں رہتا۔ جانے کیوں ہمارے دلوں میں ایسا کوئی خوف بیٹھ گیاہے کہ پیچھے مڑ کر دیکھنے والازندگی سے ہی پیچھے رہ جائے گا۔بچپن کی پڑھی کہانیوں میں ایسی طلسم نگریوںکابھی تذکرہ ہوتاتھاکہ جہاں پیچھے مڑ کے دیکھنے والا پتھر کا ہو جاتا تھا، اور پھر جانے کتنی صدیوں تک وہ پتھر ہی کا رہتا تھا، تاآنکہ کوئی پتھروں کو انسان بنانے والا اسم یا وظیفہ لے کر ان میں دوبارہ زندگی پھونک دیتا۔خدا معلوم ہمارا آگے ہی آگے بڑھتے
اتوار 13 مئی 2018ء مزید پڑھیے

سیاستِ موجودہ کی بیگمات کے آنسو!

بدھ 09 مئی 2018ء
یوسف سراج

شاعر کی نوکِ زبان پر بھی کبھی کیا کچھ اتر آتا ہے۔الہام قلم کی نوک پر ہوتا ہے۔ صحافت کے ایک استاد نے ایک بار ٹھیک یہی بات کہی ۔ لکھنے والے ہی اس کو بہتر سمجھ سکتے ہیں۔ چند لفظوں میں زمانوں کی بات کہہ دینا، ایک شاعر پرکبھی یوں سہل ہو کے اتر آتا ہے کہ دوسرے جس کا تصور بھی نہیں کر سکتے۔غزل اگرچہ کچھ دوستوں کو پسند نہ آئی ، غزل کے دو مصرعے اور کبھی ایک ہی ، حقائق کو یوں نچوڑ دیتے ہیں کہ پہروں آدمی کا دل آباد اور طبیعت شاد رہے۔کسی ایک
مزید پڑھیے


ڈاکٹر عبدالسلام میں خامی کیا ہے

پیر 07 مئی 2018ء
یوسف سراج

خط اس نے جلتے تنور میں ڈال دیا اورلرزتے ہاتھوں سے گالوں پر لڑھکتے آنسو پونچھے۔دیر تک وہ روتا رہا۔ قاصدنے حیرت سے اسے دیکھا۔ خط میں ایسا کچھ نہ تھاکہ رونا پڑتا۔خط میں تو اس کی ستائش لکھی تھی اور خوبیوں کابخوبی اعتراف ۔ اس پر گزرتی قیامت پر افسوس اور یکجہتی کااظہار لکھا تھا۔ اس مشکل گھڑی میں اس کا ہاتھ تھام کے ساتھ دینے کے عہدوپیمان لکھے تھے۔لکھا تھاکہ تنہائی اوربے اعتنائی کی زندگی چھوڑ کے ہمارے پاس چلے آؤ ،ہم تمھیں وہ مقام دیں گے کہ دنیا رشک کرے۔ عجیب شخص تھا، یہ سب پڑھ کے
مزید پڑھیے


زمیں پر انسان کا پہلا قدم

جمعرات 03 مئی 2018ء
یوسف سراج

تاریخ اور انسانی نفسیات پر کبھی غورکریں توحیرت کے کئی جہاں آشکار ہو جائیں۔کئی بار خیال آتا ہے ،آخر زمیں پر انسان کا وہ پہلا دن اور پہلا قدم کیسا ہوگا، جنت سے اتر کر دو ہم جنسوں نے پہلی بار جو قدم یہاں دھرا اور پہلا دن جویہاں گزارا تھا۔ا س پہلے دن کے مقابلے میںیہ دنیا آج آسائشات اور معلومات سے کتنی زیادہ بھر چکی ۔ اس کے باوجود لیکن آج بھی گھروں سے نکل کر مسافر ہوجانے والوں کویہاں کتنی آسانیوں اور راحتوں سے ہاتھ دھونا پڑ جاتے ہیں ، کتنی دل بستگیوں سے سمجھوتہ کرلینا پڑتاہے،
مزید پڑھیے








اہم خبریں