لاہور(جنرل رپورٹر) وزیر تعلیم پنجاب مراد راس کی بطور مہمان خصوصی اساتذہ کیلئے انگریزی زبان کی خصوصی تربیت کے حوالے منعقدہ تقریب میں شرکت کی ، اساتذہ کو انگریزی زبان کی ٹریننگ کے حوالے برٹش کانسل اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے مابین معاہدہ کیا گیا تقریب کا انعقاد قائد اعظم اکیڈمی فار ایجوکیشنل ڈیویلپمنٹ ہیڈکوہیڈکوارٹرز لنک وحدت روڈ پر کیا گیا۔ مراد راس نے کہاکہ اساتذہ کی انگریزی زبان کے حوالے تربیت کے موڈیول کو یکساں نصاب تعلیم کی روشنی میں تیار کیا گیا ہے ۔ اساتذہ کی انگریزی زبان کی خصوصی تربیت کی بدولت ہمارے طلبا کو بہت فائدہ ہو گا ْ۔ اساتذہ اور دیگر تمام ایجوکیٹرز کو ٹریننگ آن لائن فراہم کی جائے گی۔ ٹیکنالوجی کے موثر استعمال کی بدولت ہمارے اساتذہ کو کم وقت میں زیادہ سیکھنے کا موقع ملے گا برٹش کانسل اور محکمہ سکول ایجوکیشن کے مشترکہ تعاون سے اساتذہ کی ٹریننگ کا عمل اگلے 24 ماہ تک جاری رہے گا۔ برٹش کانسل کے تعاون کے لئے بے حد شکر گزار ہیں۔