مکرمی! تاجپورہ روڈ کے ساتھ آبادی برکت پارک میں صفائی نہ ہونے کے برابر گلیاں بغیر صفائی بھری رہتی ہیں گٹر ابلتے رہتے ہیں برکت پارک کے رہائشی واسا والوں کو شکایت کرتے ہیں مگر واسا صفائی والے کوئی عملدرآمد نہیں کرتے اب صورتحال یہ ہے کہ کئی ماہ سے گٹروں کی صفائی نہیں ہوئی گندا پانی لوگوں کے گھروں میں داخل ہوتا ہے لوگ اپنی مدد کے تحت تھوڑی بہت صفائی کرتے ہیں جس سے صفائی ہوتی ہے گندا جمع ہونے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں میں داخل نہیں ہو سکتے گندگی کی وجہ سے بچے بوڑھے بیمار ہو رہے ہیںمتعددبار یاد دہانی کے باوجود کوئی صفائی نہیں ہو رہی۔ بعض لوگوں کے گھر گلی اونچی ہونے کی وجہ سے گٹروں کی صفائی نہ ہونے کی وجہ سے گندہ پانی گھروں میں داخل ہو جاتا ہے سارا گھر تعفن سے بھرا رہتا ہے مچھر کی افزائش شروع ہو جاتی ہے جس سے ڈینگی کے مریضوں میں اضافہ ہو جاتا ہے ارباب اختیا سے التماس ہے کہ ہمارا دیرینہ مسئلہ گٹروں کی صفائی کروائی جائے واسا کی گاڑیاں بھیج کر گٹروں کی صفائی کروائی جائے اور صفائی کا بلا ناغہ انتظام کیا جائے۔ (گلزار احمد‘ اہل محلہ برکت پارک‘ لاہور )