لاہور(اپنے نیوز رپورٹرسے ) بھارتی جاسوس سربجیت سنگھ کے مقدمے میں گزشتہ روز بجلی بند ہونے کی وجہ سے سماعت نہ ہو سکی۔ایڈیشنل سیشن جج نے ویڈیو لنک کی عدم دستیابی کی وجہ سے مقدمے کی سماعت 16 نومبر تک ملتوی کردی۔ مقدمے میں گزشتہ روز ایک چشم دید گواہ کا بیا ن ریکارڈ کیا جانا تھا۔