ریاض (این این آئی)مسلم لیگ (ن )کے رہنما اورسینیٹر مشاہد اﷲ خان نے کہا ہے حکومت ڈیل چاہتی ہے لیکن نواز شریف کسی صورت ڈیل نہیں کرنا چاہتے ۔ سعودی دارالحکومت ریاض میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا نواز شریف آج نہیں تو کل جیل سے باہر ہوں گے ۔ یکطرفہ احتساب قوم کے لیے ہرگز قابلِ قبول نہیں، نواز شریف پر جھوٹے مقدمات بنائے گئے ہیں، حکومت کے خلاف اعلانِ جنگ کی ضرورت نہیں وہ خود اپنی دشمن ہے ، ن لیگ ووٹ کی عزت کے لیے اپنی مستقل جدوجہد جاری رکھے گی۔مشاہداﷲ خان نے کہا روپے کی قدر میں مسلسل کمی سے معیشت بد حالی کا شکار ہے ، 50 لاکھ گھر دینے والے نے 9 مہینے میں 50 لاکھ گھروں کو مٹی کا ڈھیر بنادیا۔عوام تحریک انصاف کی حکومت میں مایوسی،مہنگائی اور لاقانونیت کا سامنا کر رہے ہیں۔