ہرارے (سپورٹس ڈیسک) زمبابوے کے ریگس چکابوا نے پاکستان کیخلاف دوسرے ٹیسٹ کی دوسری اننگز کے دوران اپنے 1000 رنز مکمل کرلئے ۔ 33 سالہ وکٹ کیپر بیٹسمین نے یہ سنگ میل اپنے 21 ویں ٹیسٹ میں مکمل کیا۔ اس ٹیسٹ سے قبل انہوں نے 20 میچوں کی 39 اننگز میں ایک سنچری اور چار ففٹیز کی مدد سے 916 رنز بنائے تھے ۔