سیالکوٹ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)موٹرسائیکل پر جعلی نمبرپلیٹ لگا کر گھومنے والا نوجوان گرفتارکرلیا گیا مقدمہ درج ۔پٹرول پولیس ساہووالہ چوکی نے چیکنگ کے دوران ملزم راشد علی کو موٹر سائیکل پر جعلی نمبرلگا کر گھوم رہا تھاکہ پٹرولنگ پولیس ساہووالہ نے دوران چیکنگ موٹر سائیکل کے کاغذات بذریعہ نیٹ چیک کیا تو موٹر سائیکل عثمان نامی شخص سکنہ سیالکوٹ کی ملکیت تھا شک پر پولیس نے ملزم کو گرفتار کر کے تھانہ سمبڑیال میں اس کے خلاف مقدمہ درج کرادیا ہے ۔