شیخوپورہ(ڈسٹرکٹ رپورٹر)تھانہ صدر فاروق آباد کے علاقہ مکی چھاباں والی نہر سے ایک شخص کی تشدد زدہ نعش ملی ہے جس کو اہل علاقہ نے دیکھ کر پولیس کو اطلاع دی پولیس نے نعش قبضہ میں لیکر ورثاء کی تلاش شروع کردی ہے بتایا گیا ہے کہ مذکورہ علاقہ کے مکینوں کو معلوم ہوا کہ کوئی شخص تیرتا ہوا نہر کنارے اٹک گیا ہے جس پر پولیس کو اطلاع دی گئی تو پولیس نے آکر نعش نکالی تو اس کے گلے پر چھریاں چلا کر ذبح کیا گیا تھا ۔