لاہور(سٹاف رپورٹر) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہا ہے کہ صاف شفاف انتخابات ملک و قوم کی ضرورت ہیں۔25جولائی کا دن ملک کی تقدیر بدل سکتا ہے ۔عوام تمام تر مفادات سے بالاترہوکر اور سیاسی وابستگیوں کو ایک طرف رکھ کر اپنے ووٹ کاصحیح استعمال کریں اور متحدہ مجلس عمل کوکامیاب کرائیں تاکہ ملک کوحقیقی معنوں میں اسلامی فلاحی ریاست بنایاجاسکے ۔مسلم لیگ(ن) ، پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے قول وفعل میں تضاد ہے ،اس لیے عوام ان کے دھوکے میں نہ آئیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزلاہور اور شیخوپورہ میں مختلف انتخابی جلسوں سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ عوام اپنے مسائل سے نجات حاصل کرنا چاہتے ہیں تو ان کو متحدہ مجلس عمل پر اعتماد کا اظہار کرنا ہوگا۔ کرپٹ عناصر نے گزشتہ الیکشن میں بھی عوام کو بے وقوف بنایاتھااور اب2018کے انتخابات میں بھی وہی دھوکے بازدوبارہ قوم کو سبزباغ دکھارہے ہیں۔انہوں نے کہاکہ پاکستان کے باشعور عوام اب جھوٹے اورکرپٹ سیاستدانوں کے جھانسے میں نہیں آئیں گے ۔مسلم لیگ(ن)نے اپنے دور اقتدار میں حقیقی معنوں میں لوگوں کوکوئی ریلیف نہیں دیا۔تحریک انصاف اور پیپلزپارٹی نے بھی قوم کومایوس کیا ہے ۔ملک میں فحاشی وعریانی کاکلچر عام کرنے کانام تبدیلی رکھ دیا گیا ہے ۔انہوں نے کہاکہ ایک سازش کے تحت پری پول رگنگ کاسلسلہ جاری ہے ۔کچھ نادیدہ قوتیں اپنی مرضی کے نتائج حاصل کرنا چاہتی ہیں۔
صاف شفاف انتخابات ملک و قوم کی ضرورت ہیں: میاں مقصود
اتوار 22 جولائی 2018ء

آج کے کالم
یہ خبر روزنامہ ٩٢نیوز لاہور میں اتوار 22 جولائی 2018ء کو شایع کی گی
آج کا اخبار
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
پیر 25 دسمبر 2023ء
-
منگل 19 دسمبر 2023ء
-
پیر 06 نومبر 2023ء
-
اتوار 05 نومبر 2023ء
اہم خبریں