لاہور(نامہ نگارخصوصی)احتساب عدالت میں پیشی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پی ٹی آئی کے رہنما اور صوبائی وزیر سبطین خان نے کہا کہ تحریک عدم اعتماد کامیاب نہیں ہو گی،اتحادیوں نے ابھی تک عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا ،جب تک اتحادیوں کی جانب سے واضع اعلان نہیں ہوتا حکومت کو کوئی خطرہ نہیں ،مشکل حالات ہیں مگر عمران خان پریشان نہیں ہیں،صحافی کے سوال کہ ایسی بات ہے تو عمران خان تو پریشان کیوں ہیں؟کے جواب میں انہوں نے کہا کہاں پریشان ہیں، مجھے تو نہیں لگ رہے ،چودھری پرویز الٰہی نے کہا کہ وہ 25 تاریخ تک اپنا فیصلہ لے لیں گے۔ 25 کو فیصلہ آنے دیں، حالات بہتر ہوں گے ۔