لندن(نیٹ نیوز) لندن پولیس نے ثنا محمد کے قتل کے الزام میں ان کے سابق شوہر رامنڈی مٹالیگاڈو کو گرفتار کر لیا ہے ۔35سالہ ثنامحمد قتل کے وقت آٹھ ماہ کے حمل سے تھیں۔انھیں ایمرجنسی میں ہسپتال لے جایا گیا جہاں ڈاکٹروں نے سیزیرین آپریشن کرکے ان کے بیٹے کو تو بچالیا مگر ماں کی جان بچانے میں ناکام رہے ۔حملہ آور نے پیر کی صبح ان کے گھر میں گھس کر تیر کمان سے ان پر حملہ کیاتھا۔حملے کے وقت ان کے حالیہ شوہر امتیاز محمد اور پانچ بچے بھی گھر پر تھے ۔مقتولہ کے سابق شوہر 50سالہ رامنڈی مٹالیگاڈو کو موقع سے ہی گرفتار کر لیا گیا تھا۔