لندن (نیٹ نیوز ، مانیٹرنگ ڈیسک) برطانیہ میں کورونا مریضوں کی دیکھ بھال کرتے ہوئے پاکستانی نژاد نرس خود اسی وائرس کا شکار ہو کر جاں بحق ہو گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق اریما نسرین کا انتقال والسال مینر ہسپتال میں ہوا جہاں وہ 16 برس سے کام کررہی تھیں۔اریما میں 13 مارچ کو کورونا کی علامات ظاہر ہوئی تھیں، ان کا علاج جاری تھا تاہم وہ جانبر نہ ہو سکیں۔اریما نسرین تین بچوں کی ماں تھیں۔ ساتھی ڈاکٹروں اور پیرامیڈیکل سٹاف نے اریما کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہماری بہترین ساتھی ہم سے جدا ہو گئیں۔