لاہور(نمائندہ خصوصی سے )چیف سیکرٹری پنجاب کامران علی افضل نے ہدایت کی ہے کہ معیاری تعمیراتی کام کیلئے تمام سیکرٹریز اپنے محکموں کے ترقیاتی منصوبوں کا معائنہ کریں۔ انہوں نے یہ ہدایت محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات میں سالانہ ترقیاتی پروگرام پر عملدرآمد کے سلسلے میں محکموں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کیلئے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری(جنوبی پنجاب)، ایڈیشنل چیف سیکرٹری داخلہ اور تمام محکموں کے سیکرٹریز نے شرکت کی۔ چیف سیکرٹری نے کہا کہ منصوبوں میں معیار یقینی بنانے کیلئے تمام محکمے مانیٹرنگ کا نظام مضبوط کریں۔ انہوں نے کہا کہ فنڈز کا شفاف اور بروقت استعمال یقینی بنایا جائے ۔ چیئر مین پی اینڈ ڈی عبداللہ خان سنبل نے مختص فنڈز، ریلیز اور استعمال پر بریفنگ دی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ رواں مالی سال 8682ترقیاتی سکیموں کیلئے 646ارب روپے مختص کئے گئے ۔