کراچی (سٹاف رپورٹر) وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن کے تعاون سے کراچی پریس کلب میں صحافیوں کیلئے ڈیجیٹل سٹوڈیو قائم کردیا گیا جس میں جرنلزم کی تمام سہولیات دستیاب ہیں۔جسکا افتتاح وفاقی وزیرآئی ٹی و ٹیلی کمیونیکیشن سید امین الحق نے ہفتہ کو پریس کلب میں منعقدہ تقریب میں کیا،تقریب میں صحافیوں کی بڑی تعداد شریک تھی،اس موقع پرخطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیرسید امین الحق نے کہا کہ ایم کیوایم نے بلاامتیازرنگ و نسل اورسیاسی وابستگیوں سے بالاترہوکرہمیشہ عوام کی خدمت کا شعار اپنایا ۔انہوں نے سندھ حکومت کی عوام دشمن پالیسی پرتنقید کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پرتقریبا 13 برسوں سے پیپلز پارٹی کی بلاشرکت غیرے حکومت ہے اگرپیپلزپارٹی کیخلاف آپ سب نے آوازبلند نہیں کی تو آپکا اورہمارا سندھ پتھروں کے دورمیں چلا جائیگا۔