لاہور (اپنے رپورٹر سے /نامہ نگار ) کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان نے کہا کہ لاہور میں 31 رمضان بازار 28مارچ سے فعال ہوں گے ۔ کمشنر نے ہدایت کی کہ پاک آسٹر یلیا ٹیسٹ میچ کیلئے کوئی اہلکار بغیر سکیورٹی کارڈ سٹیڈیم حدود میں داخل نہیں ہوگا۔ ون ڈے میچ لاہور میں منتقل ہونے کی صورت میں لائٹنگ انتظامات کو تیار رکھا جائے ۔تمام انتظامات کی تیاری ضروری ہے ۔کمشنر کی زیر صدارت اجلاس میں پاک آسٹریلیا کرکٹ میچ اور رمضان بازاروں کے انتظامات کا جائزہ لیا گیا۔ دریں اثنا آسٹریلیاکی ٹیم کی لاہور آمد کے حوالے سے منتظر مہدی نے ہوٹل سے ائیر پورٹ تک ٹریفک انتظامات کا جائزہ لیا ، انہوں نے کہا کہ شہریوں کو ٹریفک کا کوئی مسئلہ نہیں ہونا چاہیے ۔ انہوں نے کہا کہ مجموعی طور پر 790 ٹریفک اہلکار روٹ ڈیوٹی سرانجام دیں گے ۔