مکرمی ! جہاں کورونا وائرس ترقی یافتہ ملکوں کی معیشت کو بری طرح متاثر کر رہا ہے وہیں ترقی پذیر ممالک کی معیشت بھی بری طرح بیٹھ گئی ہے جس کے اثرات کورونا وائرس سے زیادہ مضر بلکہ تباہ کن ہوسکتے ہیں۔تو کیا ایسے میں یہ کہا جاسکتا ہے کہ دنیا ایک نئے نظام کی طرف بڑھ رہی ہے؟اب تک کی رپورٹس کے مطابق کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں دنیا کے کم وبیش تمام ممالک میں لاک ڈاؤن ہے جس سے لاک ڈاؤن ختم ہونے کے بعد بیروزگاری میں تقریباً 50 فیصد اضافہ متوقع ہے۔جس کی وجہ سے تقریباً ایک تہائی آبادی کے متاثر ہونے کا خدشہ ہے۔اب سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیاتیسری دنیا کے ممالک اس کے لیے تیار ہے۔ہمیں تیار رہنا ہوگا۔ (نبیل عزیز کراچی)