کابل(این این آئی) افغان دارالحکومت کابل میں ایک سکول کے باہر دھماکوں میں جاں بحق افراد کی تعداد بڑھ کر68 ہوگئی جبکہ 165 سے زائد افراد زخمی ہیں جن کی وجہ سے ہلاکتوں میں مزید اضافہ کا خدشہ ہے ۔ دوسری طرف اتوار کے روز جاں بحق افراد کی تدفین کا سلسلہ جاری رہا۔ طالبان کے ترجمان ذبیح اﷲ مجاہد نے واقعہ کی سخت مذمت کرتے ہوئے داعش کو واقعہ کا ذمہ دارٹھہرایا ہے ۔ افغانستان کے صدر اشرفی غنی نے منگل کو ملک بھر میں یوم سوگ کا اعلان کردیا ہے ۔