لاہور(سپورٹس رپورٹر )وقار یونس کو اہلیہ کی سرجری کے باعث فوری طور پر آسٹریلیا روانہ ہونا پڑا۔ پاکستان کرکٹ بورڈ کے مطابق قومی کرکٹ ٹیم کے باؤلنگ کوچ وقار یونس زمبابوے سے آسٹریلیا روانہ ہو گئے ۔وقار یونس کی اہلیہ کی سرجری رمضان کے بعد ہوگی۔ آسٹریلیا داخلے کے لیے ہر شخص کولازمی 14 روزہ قرنطینہ کرنا ہوتا ہے جس کے باعث وقار یونس کو جلد آسٹریلیا روانہ ہونا پڑ رہا ہے ۔پی سی بی اعلامیہ کے مطابق وقار یونس اب دورہ زمبابوے کے لئے قومی ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے ۔اس ضمن میں وقار یونس نے کہا ہے کہ پاکستان کی ٹیم زمبابوے کے خلاف شاندار کاکردگی کا مظاہرہ کریگی۔