٭…اگر نالیاں بند ہو جائیں تو تیزاب ڈال کر کچھ دیر کے لئے چھوڑ دیں۔تمام بند نالیاں کھل جائیںگی۔

٭…اگر آپ کو قے آرہی ہو تودو تین چھوٹی الائچی چبالیں قے بند ہو جائے گی۔ 

٭…روزانہ انار کا شربت پینے سے ہونٹ سرخ ہو جاتے ہیں۔ 

٭… جن لوگوں کو قبض رہتی ہے انہیں چاہئے کہ وہ رات کو سونے سے قبل دودھ میں تھوڑا سا مکھن ملا کر پی لیں قبض دور ہو جائے گی۔

 ٭…کلونجی کو بھون کر سونگھنے سے زکام کی شدت میں کمی آ جاتی ہے۔ 

٭…موٹاپے سے بچنے کے لئے روزانہ نہار منہ لیموں کی چائے کا استعمال کریں۔ 

٭…کپڑے پر لوہے کے زنگ کا داغ لسی سے صاف کیا جا سکتا ہے۔ 

٭…گنے کا رس یرقان کے مریضوں کیلئے بڑا مفید ہے۔

٭…چیونٹیوں سے بچنے کیلئے شکر کے ڈبے میں تین چار لونگ ڈال دیں۔