مکرمی ! بھارت پچھلی کئی دہائیوں سے دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی مقتل گاہ بن چکا ہے۔ جہاں مسلمانوں کے خلاف متعصب ہندو حکمران، اپوزیشن ، میڈیا سیکورٹی اداروں سمیت مذہبی قیادتیں اکٹھی ہو چکی ہیں۔ حتیٰ کہ اب ان کے تعلیمی ادارے اسی فسطائیت کا شکار ہو چکے ہیں ۔ ہندو طالب علموں کے ذہنوں میں مسلم دشمنی کا زہر بھرنا شروع کر دیاگیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر ہندو اساتذہ بھی مسلم دشمنی میں پیش پیش ہیں۔ اتر پردیش میں ایک Femaleٹیچر اپنے زیر نگرانی ہندوبچوں سے ایک مسلمان طالب علم کی پٹائی کروا تی ہے اور اس سے باز پرس کرنے والا کوئی نہیں ۔ اسی طرح میڈیا میں ایک ویڈیو وائرل ہوئی جس میں ایک ہندو بچی اپنے ٹیچر کی سرپرستی میں تمام بچوں کے سامنے مسلمانوں کے خلاف نظم کی صورت میں ایک سنگین پیغام دے رہی ہے سوال یہ ہے کہ بھارت میں کئی دہائیوں سے آخر مسلمانوں کو ہی کیوں نشانہ بنایا جارہا ہے؟ مسلم فوبیا میں مبتلا بھارتی فاشزم معاشروںکی سمت اس کا واضح اشارہ ہے ۔ ، تو دوسری جانب دجالی طاقتوں نے مملکت اسلامیہ پاکستان کو بھی شدید سیاسی و معاشی عدم استحکام کا شکار کر کے خانہ جنگی کی صورت حال پیدا کرنے کی کوشش کی جارہی ہے ۔ عوام اور سیکورٹی اداروں کے درمیان تصادم کے لیے تمام شیطانی ہتھکنڈے استعمال میں لائے جا رہے ہیں ۔ تاکہ مملکت اسلامیہ پاکستان بھارتی مسلمانوں کی مدد نہ کر سکے ۔ (ولید ملک)