مکرمی ! ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں اضافے کی وجہ سے صنعتیں اور کارخانے بند ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے بے روز گاری حد سے بڑھ گئی ہے۔ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں اضافے کی وجہ سے صنعتیں اور کارخانے بند ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے بے روز گاری حد سے بڑھ گئی ہے انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے سیاستدان خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ ملک میں غربت کا یہ عالم ہے کہ عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں وزراء اور سرکاری ملازمین کولاکھوں روپے تنخواہیں دینے کے علاوہ بجلی اور گیس بھی مفت فراہم کی جا رہی ہے جس کا بوجھ غریب عوام پر ڈال دیا گیا ہے حکومت کی ناقص پالیسیوں کی سزا عوام کو بھگتنا پڑ رہی ہے بجلی کے بلوں میں ہوش ربا اضافے سے زندگی کا ہر شعبہ شدید متاثر ہو رہا ہے اور غریب عوام مہنگائی کی چکی میں پس رہی ہے تیزی سے بڑھتی مہنگائی نے عوام کی کمر توڑ کر رکھ دی ہے غربت کی لکیر سے نیچے زندگی بسر کرنے والے افراد دو وقت کی روٹی کو ترس رہے ہیں اور مفاد پرست سیاستدان ملک سے باہر عیاشیاں کر رہے ہیں انہوںنے کہاکہ کبھی اچانک پیٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کردیا جاتا ہے تو کبھی بجلی کے بلوں میں ناجائز ٹیکس جوڑ دیئے جاتے ہیں یہ کہاں کا انصاف ہے کہ امیر وں کے خرچے کابل بھی غریب عوام سے لیا جائے مہنگائی کی وجہ سے اشیاء خوردونوش کی قیمتیں بھی آسمان چھو رہی ہیں غریب عوام بچوں کو اسکول سے نکال کر ہوٹلز ،ورکشاپس اور امیروں کے گھروں پر ملازمت کروا رہے ہیں جس سے چائلڈ لیبر میں بھی تیزی سے اضافہ ہو رہا ہے۔حکومت KEکا لائسنس فوری منسوخ کرے ملک میں لاء اینڈ آڈر کی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے مہنگائی اور بے روزگاری کو فوری کنٹرول کرے تا کہ ملک کو معاشی بحران سے نکالا جا سکے ۔ (سید ہ سونیا منور، کراچی)