مکرمی ! 1965ء کی پاک بھارت جنگ جو کہ ناقابل تسخیر جذبوں کا دن تھا، پوری قوم نے صدر ایوب خان کی مختصر تقریر پر ملک کی سا لمیت اور بقا کے لیے فوج کے ساتھ کھڑی ہو کر ایک قوم کا مثالی کردار ادا کیا،وہاں بری فضائی بحری افواج نے منہ شکن جواب دے کر بھارتی فوج کو ہر میدان میں پسپا کیا، اس جنگ میں پنجاب کا میدانی علاقہ میں فضائی جنگ اور لوگوں کے جذبہ جنون نے انمٹ داستان رقم کیں، ان میں ائیر کموڈور ایم ایم عالم نے ایک عظیم پائلٹ کا کردار ادا کیا، اور اپنی ماہرانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے چند سکینڈ میں بھارتی فضائیہ کے پانچ بمباروں کو پاک فضائیہ کے سیبر بمبار سے گولیاں برسا کر گرا کر ریکارڈ بنا ڈالا۔اس کی جرات پر پنڈی بھٹیاں کے شہریوں کی جانب سے ایم ایم عالم کو جرات مندی کی نقری تلوار اعزاز کے ساتھ پیش کی جوکہ ایم ایم عالم نے قدیم کتب خانہ اصلاح المسلمین کے نوادرات میں تحفے میں دی، اور وزٹ بک پر اپنے تاثرات بھی تحریر کئے، اور یہ کتب خانہ کے نوادرات میں ان کی یاد کو تازہ کرتی ہے پنڈی بھٹیاں میں کسی چوک کا نام ایم ایم عالم چوک رکھا جائے ایم ایم عالم نے علاقہ پنڈی بھٹیاں میں چند سکینڈ میں پانچ بھارتی بمباروں کو تباہ کیا تھا اہلیان پنڈی بھٹیاں پاک فوج کے تما م شہدا کو عوام ان کی عظیم قربانیوں کو زبر دست خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔( علی حسن پنڈی بھٹیاں)