Common frontend top

آصف محمود


سارا قصور آرٹیکل 268 کا ہے


ملکی مسائل کے حل کے لیے اگر ہم نے پانی میں مدھانی ہی چلانی ہے تو پھر ٹھیک ہے ، لیکن اگر ہم سچ میں اصلاح احوال چاہتے ہیں تو ہمیں معلوم ہونا چاہیے کہ مسائل کی بنیاد دستور پاکستان کے آرٹیکل 268 کی ذیلی دفعہ ایک میں ہے۔ یا تو اسے پڑھیے ، سمجھیے ، اور تبدیل کر دیجیے ، یا پھر پانی میں مدھانی چلاتے رہیے اور دیکھتے رہیے کہ مکھن بنا ہے یا نہیں۔۔۔۔آئیے آج اس معاملے کو ذرا تفصیل سے سمجھنے کی کوشش کرتے ہیں ۔ قیام پاکستان کے وقت ہمیں تین بنیادی باتوں
هفته 04 جون 2022ء مزید پڑھیے

’ سمر کیمپ ‘ : ریاست کہاں ہے؟

جمعرات 02 جون 2022ء
آصف محمود
گرمیوں میں ریاست یہ فیصلہ کرتی ہے موسم کی حدت بڑھ گئی ہے اس لیے بچوں اور اساتذہ کو چھٹیاں دے دی جائیں ۔ اس فیصلے کے ساتھ ہی ’ریاست کے اندرموجود ریاست‘ بروئے کار آ جاتی ہے اور نجی سکولوں میں ’ سمر کیمپ‘ شروع ہو جاتے ہیں۔ دن رات ٹوئٹر پر داد ِ شجاعت دینے والی ضلعی انتظامیہ بھی ایک کونے میں دہی کے ساتھ کلچہ کھانے بیٹھ جاتی ہے۔سوال یہ ہے کہ اس ملک میں کوئی حکومت کی رٹ نام کی چیز پائی جاتی ہے یا حکومت اور اس کے احکامات کو جو ، جب اور جہا
مزید پڑھیے


کیا ہم پاکستانی مسجد اقصیٰ کی زیارت کر سکتے ہیں؟

منگل 31 مئی 2022ء
آصف محمود
کیا بین الاقوامی قانون میں اس بات کی گنجائش موجود ہے کہ پاکستان اپنے اصولی موقف پر قائم رہتے ہوئے اور قابض اور غاصب سرائیل کو تسلیم کیے بغیر اس بات کو یقینی بنا سکے کہ اس کے شہری مسجد اقصیٰ کی زیارت کو جا سکیں؟ انٹر نیشنل لاء کے ایک طالب علم کے طور پر میں نے اس سوال پر بہت غور کیا ہے اور میرے نزدیک اس کا جواب اثبات میں ہے۔ جو بات ہمارے سمجھنے کی ہے وہ یہ ہے کہ ہمیں اسرائیل سے بھلے تعلق قائم نہیں کرنا کیونکہ وہ ایک غاصب ریاست ہے لیکن ہمیں
مزید پڑھیے


مسئلہ پٹرول کا نہیں ہے

هفته 28 مئی 2022ء
آصف محمود
مسئلہ پٹرول کا نہیں ہے کہ وہ مہنگا ہو گیا۔مسئلہ یہ ہے کہ ہمارے پاس اپنی ناکام معاشی پالیسیوں کا بوجھ عوام کی کمر پر لاد دینے کے علاوہ کوئی متبادل حل ہے نہ کوئی ویژن۔ ہمارے ہاں معیشت کو سنبھالنے کے دو ہی رہنما اصول ہیں۔اول:کہیں سے قرض لے لیا اور کچھ سال مزے سے گزار لیے۔دوم: سر پر پڑ گئی تو ان ڈائرکٹ ٹیکسوں کے ذریعے لوگوں کو نچوڑ لیا یا پھر پٹرولیم مصنوعات اور بجلی مہنگی کر دی۔ حتی کہ درباریوں ، خوشامدیوں اور کاسہ لیسوں کو بھاری معاوضوں پر پی ٹی وی میں نوازنے کے پیسے
مزید پڑھیے


لانگ مارچ :حکومت اور اپوزیشن سے چند سوالات

جمعرات 26 مئی 2022ء
آصف محمود
تحریک انصاف کا لانگ مارچ جاری ہے ۔اس موقع پر صورت حال کو دیکھنے کے دو مروجہ طریق کار ہیں۔ پہلا یہ کہ معاملات کو تحریک انصاف کی آنکھ سے دیکھا جائے اور دوسرا یہ ہے کہ اسے پی ڈی ایم کی نظر سے دیکھا جائے۔ لیکن ایک تیسرا زاویہ بھی ہے اور وہ یہ کہ معاملات کو اس سیاسی عصبیت سے بالاتر ہو کر ایک پاکستانی کے طور پر دیکھا جائے۔ ہمارے ہاں تقسیم اور نفرت سے لوگوں کے کاروبار وابستہ ہیں۔ چنانچہ پوری منصوبہ بندی سے ایسا ماحول بنا دیا گیا ہے کہ معقول بات نہ کی جا سکے۔
مزید پڑھیے



کیا پاکستان صر ف جی ٹی روڈ کا نام ہے؟

منگل 24 مئی 2022ء
آصف محمود
بلوچستان میں آگ لگی ہے۔چلغوزے کے قیمتی جنگلات جل کر راکھ ہو رہے ہیں۔اطلاعات ہیں کہ یہ آگ کیٹیگری کرائون میں تبدیل ہو چکی ہے ۔ جنگل میں لگنے والی آگ میں یہ سب سے خطرناک قسم ہوتی ہے کیوں کہ یہ جنگل کی زمین پر نہیں پھیلتی بلکہ اس کے شعلوں کاپھیلائو اتنا مہیب ہوتا ہے کہ یہ درختوںکے تنوں کی بجائے درختوں کی چھتری کو اپنی لپٹ میں لے لیتی ہے۔26 ہزار ایکڑکے رقبے میں چلغوزے کے یہ قیمتی باغات جل چکے ہیں۔ ان باغات کی اہمیت بھی سمجھ لیجیے۔ بلوچستان میں واقع یہ باغات دنیا بھر میں
مزید پڑھیے


ٹک ٹاکرز کی آگ

جمعرات 19 مئی 2022ء
آصف محمود
ملک ماحولیات کے خطرے سے دوچار ہے ، درجہ حرارت 47 کو چھو رہا ہے اور مارگلہ میں جنگل کو جلا کر ٹک ٹاک ویڈیوز تیار کی جا رہی ہیں۔کیا اس سے بڑی بد بختی بھی ہو سکتی ہے کہ جنگل کو آگ لگا کر مٹک مٹک کر ویڈیوز بنائی جائیں؟ سی ڈی اے نے تھانہ کہسار میں درخواست جمع کرائی ہے کہ اس ٹک ٹاکر کے خلاف لینڈ سکیپ ایکٹ ، فارسٹ ایکٹ ، وائلڈ لائف ایکٹ اور انوائرنمنٹ پروٹیکشن ایکٹ کے تحت کارروائی کی جائے لیکن اس سے کیا ہو گا؟ یہ قوانین نہیں ، یہ تو آثار
مزید پڑھیے


بیوروکریسی نے پاکستان کو کیا دیا؟

منگل 17 مئی 2022ء
آصف محمود
یہ سوال تو ہم اکثر اٹھاتے ہیں کہ سیاست دانوں نے پاکستان کو کیا دیا، کیا کبھی ہم یہ سوال بھی اٹھا سکیں گے کہ بیوروکریسی نے پاکستان کو کیا دیا؟ اہل سیاست تو پھر عوام کی دسترس میں ہوتے ہیں ، محدود پیمانے پر ہی سہی لیکن آپ ان سے شکوہ بھی کر سکتے ہیں اور جھگڑ بھی سکتے ہیں ، ان سے سوال بھی پوچھ سکتے ہیں اور الیکشن میں اپنا حساب بھی چکا سکتے ہیں لیکن کیا یہ بیوروکریٹ بھی آپ کی دسترس میں ہیں ، کیا آپ اپنی عزت نفس قربان کیے بغیر ان سے
مزید پڑھیے


ملک ایسے نہیں چلتے بھائی جان

هفته 14 مئی 2022ء
آصف محمود
بلیو ایریا سے نکلا تو سامنے گاڑیوں کی ایک طویل قطار تھی۔یہ اب اسلام آباد کا ہر وقت کا معمول ہے۔ کئی کلومیٹرز تک بمپر ٹو بمپر گاڑیاں چل رہی ہوتی ہیں۔ ان گاڑیوں میں سے کوئی ایک گاڑی بھی پاکستان میں تیار نہیں ہوئی۔ یہ سب گاڑیاں ہم نے قیمتی زر مبادلہ چولہے میں ڈال کر لی ہیں۔گاڑیاں چلانے کا ہمیں بہت شوق ہے لیکن ملک میں ہم نے کوئی گاڑی تیار نہیں ہونے دینی۔ ادارہ شماریات پاکستان کے مطابق ملک میں رجسٹرڈ گاڑیوں کی تعداد 2 کروڑ36لاکھ ہے۔ان میں0 2 ہزار بھی ایسی نہ ہوں گی جو یہاں تیار
مزید پڑھیے


روہی ( چولستان) کیوں رو رہا ہے؟

جمعرات 12 مئی 2022ء
آصف محمود
اگر اسرائیل اپنے مقبوضہ صحرائے نقب کو گل و گلزار بنا سکتا ہے تو پاکستان اپنے روہی کی پیاس کیوں نہیں بجھاسکتا؟سیاسی فضولیات سے وقت ملے تو یہ محض ایک سوال نہیں ، یہ فرد جرم بھی ہے۔ روہی کے ریگزار میں پیاس اتری پڑی ہے۔صحرا کی وسعتوں میں دو بوند پانی کو ترستی بھیڑوں کے لاشے بکھرے ہیں، لوگ پانی کے ایک ایک قطرے کو ترس رہے ہیں ، پورا وسیب دہائی دے رہا ہے لیکن یہ آہیں اور یہ تکلیف ہمارے قومی بیانیے میں کہیں جگہ نہیں پا سکیں۔ میڈیا سے سوشل میڈیا تک سیاست کا آسیب اترا پڑا
مزید پڑھیے








اہم خبریں