Common frontend top

آصف محمود


وینس کے اندھے


ساون کے اندھے تو سن رکھے تھے ، یہ وینس کے اندھے پہلی بار دیکھ رہے ہیں۔ انہیں سیلاب میں بہتے لاشے نظر نہیں آتے ، انہیں وینس یاد آتا ہے۔ ان کے ماتھے پر اپنی نا اہلی سے ندامت کے دو قطرے نہیں آتے ۔ یہ ایسے مصنوعی لہجے میں چبا چبا کر لفظ ادا کرتے ہوئے کمال بے نیازی سے ہم کلام ہوتے ہیںجیسے کوئی دیوتا اپنے پجاریوں کو درشن دے کر دو فقرے دان کر رہا ہو۔کیسے پتھر دل لوگ ہیں ،یہ لاشوں پر بھی عیش و طرب کے مضامین لکھتے ہیں۔ سمجھ نہیں آتی ،یہ رہنما
جمعرات 01  ستمبر 2022ء مزید پڑھیے

الخد مت فائونڈیشن

پیر 29  اگست 2022ء
آصف محمود
ہجومِ نالہ میں یہ ایک الخد مت فائونڈیشن ہے جو صلے اور ستائش سے بے نیاز بروئے کار آتی ہے۔جماعت اسلامی سے کسی کو سو اختلاف ہوں لیکن الخدمت دیار عشق کی کوہ کنی کا نام ہے۔زلزلہ ہو یا سیلاب آئے یہ اس سماج کے گھائل وجود کا اولین مرہم بن جاتی ہے۔خد مت خلق کے اس مبارک سفر کے راہی اور بھی ہوں گے لیکن یہ الخدمت فائونڈیشن ہے جو اس ملک میں مسیحائی کا ہراول دستہ ہے۔مبالغے سے کوفت ہوتی ہے اور کسی کا قصیدہ لکھنا ایک ایساجرم محسوس ہوتا ہے کہ جس سے تصور سے ہی آدمی
مزید پڑھیے


برطانوی نو آبادیاتی نظام سے پہلے کیا برصغیر غاروں میں رہ رہا تھا؟

هفته 27  اگست 2022ء
آصف محمود
برطانوی نو آبادیاتی نظام سے پہلے بر صغیر میں معاملات کیسے چل رہے تھے؟کیا یہاں کوئی قانون موجود تھا اور اس کے پیچھے کوئی قوت نافذہ دستیاب تھی یا معاملات بس ایسے ہی چلائے جا رہے تھے؟ سلطنت دہلی اور پھر مغل سلطنت کیا ایک لاقانونیت اور بے آئین بندوبست تھا اور لوگ غاروں میں رہتے تھے اور کسی قانون ، نظام اورضابطے سے واقف نہیں تھے اور پھر ریاست برطانیہ نے White Man's Burden کو محسوس کرتے ہوئے اپنی ’’ آفاقی ذمہ داری‘‘ نبھاتے ہوئے اس علاقے کے لوگوں کو جہاں ’’ تہذیب‘‘ سکھائی وہیں ایک قانونی
مزید پڑھیے


بر صغیر، برطانیہ اور پاکستان …(آخری قسط)

جمعرات 25  اگست 2022ء
آصف محمود
بر صغیر کی سماجی قدروں سے لے کر اس کی معیشت تک اور معاشرتی ڈھانچے سے لے کر اس کی نفسیات تک ، ہر چیز کو ادھیڑ کر رکھ دیا گیا ۔ایک نئی زبان متعارف نہیں کرائی گئی ، غیر فطری طریقے سے مسلط کی گئی۔ نتیجہ یہ نکلا کہ برصغیر کا تعلیم یافتہ طبقہ کھڑے کھڑے ناخواندہ ہو گیا۔بر صغیر کا معاشی استحصال ہوا۔ اس کے وسائل کو لوٹا گیا۔ اس کی نفسیات تباہ کر دی گئیں۔ ایک ایسا طبقہ وجود میںآیا جو شعوری طور پر اپنے ماضی کے ہر نقش سے شرمندہ تھا۔اسی طبقے کی سرپرستی کی گئی۔
مزید پڑھیے


برطانیہ ، برصغیر اور پاکستان……(4)

منگل 23  اگست 2022ء
آصف محمود
یورپ پر جدید طب کے دروازے انہیں تراجم نے کھولے جو قسطنطین نے اپنے نام سے شائع کیے تھے اور بعد میں جن کی حقیقت واضح ہو گئی کہ یہ تو مسلمانوں کی تصانیف تھیں۔ عظیم البرٹس (Albertus Magnus) کو یورپ کی تحریک احیاء کے زمانے میں بہت سے علوم کا بانی سمجھا جاتا ہے اور یہ تصور کیا جاتا ہے کہ اس کا انحصار یونانی مآخذ پر رہاہے لیکن بعد میں معلوم ہوا کہ اس کا مآخذ یونانی نہیں تھے بلکہ اس نے یہ مواد ابن سینا ، ابن رشد اور جابر بن حیان کی کتابوں سے اخذ کیا تھا
مزید پڑھیے



برطانیہ، بر صغیر اور پاکستان……(3)

هفته 20  اگست 2022ء
آصف محمود
ایک عرصے تک یورپی اقوام اس غلط فہمی یا دانستہ ابہام کا شکار رہیں کہ رومن امپائر کے خاتمے کے بعد ایک تاریک دور شروع ہوا اور پھر اچانک یورپ کی نشاۃ ثانیہ نے اس تاریکی میں علم و فضل کی شمع روشن کر دی اور سارا ماحول بدل گیا اور جہالت چھٹ گئی۔ حقیقت مگر اس سے مختلف ہے۔ یہ علمی تبدیلی راتوں رات برپا ہونے والا انقلاب نہیں تھا ، یہ ایک طویل ارتقائی عمل تھا جس میں مسلمانوں اور عربی زبان کا کرداربہت اہم تھا۔ حتی کہ اس علمی سفر میں ریاضی کی دنیا میں اس برصغیر
مزید پڑھیے


برطانیہ ، برصغیر اور پاکستان ……(2)

جمعرات 18  اگست 2022ء
آصف محمود
نوبل انعام یافتہ ماہر اقتصادیات امرتیا سین کے مطابق کارل مارکس کی یہ رائے درست نہیں کہ برطانیہ کے مظالم سے صرف نظر کر لیا جائے کیونکہ ا س نے برصغیر میں انقلاب لانے میں اہم کردار ادا کیا۔امرتیا سین کے مطابق کارل مارکس کی اس رائے میں بنیادی غلطی یہ ہے کہ وہ سامراجیت یعنی کولونیلائزیشن کو گلوبلائزیشن سمجھ رہے ہیں جو درست نہیں ہے۔تاہم چونکہ برطانوی نوآبادیاتی نظام کے دفاع میں کارل مارکس کا یہ مضمون ایک بڑے حوالے کے طور پر پیش کیا جاتا ہے اس لیے یہ بات اہمیت اختیار کر جاتی ہے کہ اس
مزید پڑھیے


برطانیہ ، برصغیر اور پاکستان

منگل 16  اگست 2022ء
آصف محمود
1947میں ہم آزاد ہو گئے لیکن ہمارے ہاں آج بھی وہ قوانین رائج ہیں جو برطانیہ نے ہمارے دور غلامی میں یہاں نافذ کیے تھے۔ہمارا پورا فوجداری نظام اور قانون آج بھی وہی ہے جو برطانیہ نے 1857 کی جنگ آزادی کو کچلنے کے بعد اس مقصد کے تحت یہاں متعارف کرایا تھا کہ آئندہ یہاں کسی کے سر اٹھانے کا کوئی امکان ہی باقی نہ رہے۔ 7 اکتوبر1858کو صبح چار بجے بہادر شاہ ظفر کو ہندوستان بدر کیا گیا اور 1860میں یہاں رعایا کے لیے ایک نیا قانون متعارف کرایا گیا ۔دور غلامی میں مسلط کیے گئے اس
مزید پڑھیے


نیب قوانین میں تبدیلی: کرپشن کو عزت دو؟

هفته 13  اگست 2022ء
آصف محمود
حکومت نے نیب قوانین میں دوسری مرتبہ تبدیلی کر دی ہے۔اس ’ ماہرانہ ‘ قانون سازی کو دیکھ کر آدمی سوچتا ہے کہ کیوں نہ اب نیب کے تمام دفاتر کے باہر لکھ کر لگا دیا جائے کہ ’ کرپشن کو عزت دو‘؟ نیب کے معاملات ایک عرصے سے اصلاح طلب تھے۔نیب کی کارکردگی ، سر سے پائوں تک، ہر گز تسلی بخش نہ تھی ۔لازم تھا کہ معاملات میں بہتری لانے کو کچھ قانون سازی کی جاتی لیکن جس طریقے سے اب نیب قوانین میں ترامیم کی گئی ہیں یہ عمل افسوسناک ہے اور اس پر بہت سے سوالات اٹھ
مزید پڑھیے


پاکستان پہلے معاشی بحران سے کیسے سرخرو ہو تھا؟

جمعرات 11  اگست 2022ء
آصف محمود
یہ ستمبر 1949 کی بات ہے۔ یعنی قیام پاکستان کو ابھی دو سال ہی ہوئے تھے کہ برطانیہ نے اپنی کرنسی کی کی قدر میں قریب 30 فیصد کمی کر دی۔ برطانیہ کی تقلید میں فوری طور پر ہندوستان نے بھی اپنے روپے کی قدر میں اتنی ہی کمی کر دی ۔لیکن پاکستان نے اپنے روپے کی قدر کم کرنے سے انکار کر دیا ۔ بھارت نے پاکستان کی کرنسی کو تسلیم کرنے اور اس میں تجارت کرنے سے انکار کر دیا۔ اس سے ایک بحرانی کیفیت پیدا ہو گئی۔اس بحران کی نوعیت کتنی سنگین تھی اور پاکستان اس معاشی
مزید پڑھیے








اہم خبریں