Common frontend top

دلچسپ و عجیب


گرم لاوے پر پکایا گیا ’’آتش فشانی پیزا‘‘سوشل میڈیا پر مشہور

اتوار 23 مئی 2021ء
گوئٹے مالا سٹی (ویب ڈیسک) ویسے تو پیزا کو خاص تندور میں 250 ڈگری سینٹی گریڈ پر پکایا جاتا ہے لیکن ایک شیف ایسا بھی ہے جو 1,000 ڈگری سینٹی گریڈ جتنے شدید گرم لاوے پر پیزا پکاتا ہے جو سوشل میڈیا پر ’آتش فشانی پیزا‘ اور ’لاوا پیزا‘ جیسے ناموں سے بھی مشہور ہورہا ہے ۔گوئٹے مالا میں آتش فشاں ’پاکایا‘ اس سال فروری سے اُبل رہا ہے۔ ڈیوڈ گارسیا نامی شوقیہ باورچی نے اسی گرم اور پگھلے ہوئے لاوے کو اپنا باورچی خانہ بنا لیا اور وہاں پیزا پکایا۔
مزید پڑھیے


انٹرنیٹ ایکسپلورر کو آئندہ برس ’’ریٹائر‘‘ کردیا جائے گا: مائیکروسافٹ

اتوار 23 مئی 2021ء
سلیکان ویلی(ویب ڈیسک) مائیکروسافٹ کارپوریشن نے اعلان کیا ہے کہ وہ اپنے مشہور براؤز ’انٹرنیٹ ایکسپلورر‘ کو 15 جون 2022 ئتک ریٹائر کردے گا جبکہ ونڈوز 10 کا بلٹ اِن ویب براؤزر ’اَیج‘ (Edge) اس کی جگہ لے گا۔تاتے چلیں کہ انٹرنیٹ ایکسپلورر کا پہلا ورژن 1995 میں ’ونڈوز 95‘ کے ساتھ جاری کیا گیا تھا۔مقبولیت کے عروج پر 2004 ء میں دنیا کے 95 فیصد سے زیادہ کمپیوٹروں پر انٹرنیٹ ایکسپلورر استعمال ہورہا تھا۔اس وقت ’گوگل کروم‘ براؤزرز کی عالمی مارکیٹ میں 64 فیصد حصے کے ساتھ دنیا کا مقبول ترین ویب براؤزر ہے ۔
مزید پڑھیے


اینٹوں کو بیٹریوں میں بدلنے کا منصوبہ

هفته 22 مئی 2021ء
سٹاک ہوم(ویب ڈیسک) چامرز یونیورسٹی آف ٹیکنالوجی، سویڈن کے سائنسدان ایک اچھوتے منصوبے پر کام کررہے ہیں جس کے ذریعے سیمنٹ سے بنی اینٹوں کو بجلی ذخیرہ کرنے والی بیٹریوں میں تبدیل کیا جاسکے گا۔اس مقصد کے لیے سیمنٹ اور بجری ملا کر اینٹیں بناتے وقت ان میں چھوٹے کاربن ریشوں (شارٹ کاربن فائبرز) کی تھوڑی سی مقدار بھی شامل کردی جاتی ہے تاکہ اینٹوں میں سے بجلی گزر سکے جبکہ ان کی مضبوطی بھی متاثر نہ ہو۔بظاہر سادہ اور آسان دکھائی دینے والا یہ ڈیزائن بھی ایک طویل تحقیق کا نتیجہ ہے جس میں ماہرین کو متعدد بار ناکامی
مزید پڑھیے


کائی سے مضبوط اور دیدہ زیب ڈیزائن والا کپڑا تیار

هفته 22 مئی 2021ء
ایمسٹرڈیم(ویب ڈیسک)سائنسدانوں نے کائی سے مضبوط، لچک دار اور دیدہ زیب ڈیزائن والا کپڑا تیار کر لیا ہے ۔ہالینڈ کی یونیورسٹی آف راکیسٹر کے محققین کائی سے مضبوط، لچک دار اور دیدہ زیب ڈیزائن والا کپڑا تیار کرنے میں کامیاب ہو گئے ۔یکائی اور بے جان بیکٹیریل سیلولوز کے ملاپ کے نتیجہ میں ایک ایسا انوکھا مادہ تیار کیا گیا جو کائی کے فوٹو سینتھیسز معیار اور بیکٹریل سیلولوز جیسی مضبوطی کا حامل ہے ۔ سائنسدانوں کاکہنا ہے کہ اس مادہ سے نہ صرف کپڑے بلکہ مصنوعی پتے اور فوٹو سنتھیسز کھال بھی تیار کی جا سکتی ہے
مزید پڑھیے


صرف 6 گھنٹے میں رولر کوسٹر پر 64 مرتبہ بیٹھنے کا نیا ریکارڈ

جمعه 21 مئی 2021ء
لندن(ویب ڈیسک) رولرکوسٹر پر ایک مرتبہ بیٹھنا بھی کسی چیلنج سے کم نہیں ہوتا لیکن اب ایک غیرمعمولی اعصاب کے شخص نے چھ گھنٹے میں رولر کوسٹر پر 64 مرتبہ بیٹھنے کا ایک نیا ریکارڈ قائم کیا ہے ۔سین ایونزنامی شخص نے ایلٹن ٹاورز پر واقع مشہور اور خطرناک رولرکوسٹر پر بیٹھ کر لوگوں سے داد وصول کرتے ہوئے نیا عالمی اعزاز اپنے نام کیا۔ اس رولرکوسٹرکا نام نیمیسِس ہے جوبرطانیہ کے مشہور تھیم پارک ایلٹن ٹاورز میں واقع ہے ۔ یہ پارک اپنی رائیڈز اور رولرکوسٹر کی وجہ سے عالمی شہرت رکھتا ہے ۔
مزید پڑھیے



گائے کی ڈکاروں کو کم کرکے منافع کمانے کا منصوبہ

جمعرات 20 مئی 2021ء
لندن(ویب ڈیسک) سائنسی تحقیق سے ثات ہوا ہے کہ گائے کی ڈکاروں اور گوبر سے میتھین کی بڑی مقدار خارج ہوتی ہے جو ایک ماحول دشمن گرین ہاؤس گیس ہے ۔برطانوی کمپنی موٹرال نے لہسن اور کھٹے پھلوں سے گائے کی غذا بنائی ہے جسے معمول کے چارے میں ملایا جاتا ہے اس طرح گائے سے میتھین کا اخراج کم ہوجاتا ہے جو ایک سال میں فی گائے ایک ٹن کاربن ڈائی آکسائیڈ کا اخراج کم کرسکتا ہے ۔اب یہ کمپنی میتھین کی اس بچت کو بطور کاربن کریڈٹس استعمال کرے گی ۔
مزید پڑھیے


کرہ ارض پر پرندوں کی تعداد 50 ارب، لیکن چار انواع سرِفہرست

جمعرات 20 مئی 2021ء
لندن(ویب ڈیسک) ہمارے خوبصورت نیلے سیارے زمین کے کھلے مقامات پر پرندوں کی کل تعداد لگ بھگ 50 ارب سے زائد ہوسکتی ہے ۔ لیکن دلچسپ بات یہ ہے کہ ان میں چار اقسام کے پرندوں کی تعداد بہت زیادہ یعنی اربوں میں ہے ایک حالیہ سروے کے مطابق عام چڑیا، یورپی مینا، ایک طرح کے حلقوں والا بگلا اور کھلیانی (بارن) ابابیل میں سے ہر ایک کی تعداد اس وقت ایک ارب سے زائد ہوسکتی ہے ۔ اس طرح مجموعی طور پر زمین کے ہرفرد کے لیے چھ جنگلی اور غیرپالتو پرندے موجود ہیں۔
مزید پڑھیے


بغیر تکلیف کے موت کے منہ میں اتارنے والی مشین تیار کرنے کا دعویٰ

بدھ 19 مئی 2021ء
سڈنی(ویب ڈیسک)آسٹریلوی ڈاکٹر، مصنف اور ایگزٹ انٹرنیشنل جیسے سماجی ادارے کے بانی ڈاکٹر فلپ نے ایک ایسی مشین تیار کرنے کا دعویٰ کیا ہے جس سے لوگ آسانی سے بغیر تکلیف کے خودکشی کرسکیں گے ۔ڈاکٹر فلپ نے اس مشین کو ’’سارکو ‘‘کا نام دیا ہے ۔انہوں نے بتایا کہ جب آپ مشین کے اندر جائیں گے تو نائٹروجن گیس بھرنا شروع ہوجائے گی، ایک سے ڈیڑھ منٹ بعد ایسا لگے گا جیسے آپ کا سر گھوم رہا ہے اور کچھ منٹ بعد آپ بے ہوش ہوجائیں گے ، صرف 5 منٹ میں انسان کی زندگی کا خاتمہ ہوجائے گا۔
مزید پڑھیے


الٹی گفتگو اور الٹا گانا گانے والا غیر معمولی صلاحیت کا مالک امریکی شخص

منگل 18 مئی 2021ء
کیرولینا (ویب ڈیسک) بعض دفعہ ناقابلِ علاج مرض کسی کے لیے غیرمعمولی صلاحیت کی وجہ بھی بن سکتے ہیں۔ امریکی ویڈیو ایڈیٹر جان سیویئر آسٹن آٹزم سے وابستہ ایک کیفیت ایسپرجز سنڈروم میں مبتلا ہیں۔ اس مرض سے وہ الٹا گانا گاسکتے اور الٹی گفتگو کرسکتے ہیں۔ یہ دونوں باتیں کسی کی سمجھ نہیں آتیں جب تک اس کی ویڈیو بنا کر اسے الٹا نہ چلایا جائے ۔
مزید پڑھیے


کار پر خوفناک مکڑیوں کا حملہ دہشت ناک ویڈیو وائرل

پیر 10 مئی 2021ء
سڈنی ( نیٹ نیوز) آسٹریلیا مختلف جنگلی حیات کا گھر ہے اور یہ مقامی حیات اکثر انسانوں کے درمیان بھی آجاتی ہیں، ایسی ہی ایک خاتون کی ویڈیو سوشل میڈیا پر بے حد وائرل ہورہی ہے جنہیں اپنی کار میں نہایت ہوش ربا منظر نظر آیا۔ ڈینیئل گلاسکو نامی خاتون نے اپنی پارک شدہ گاڑی کو کھولا تو اس کے اندر مکڑی کے سینکڑوں ننھے ننھے بچے تھے جبکہ ان کی خوفناک ماں کو دیکھ کر خاتون کی سانسیں رک گئیں۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں