Common frontend top

سپیشل رپورٹ


بلدیاتی حکومتیں آمدنی،اخراجات کی تفصیلات دینے سے گریزاں

اتوار 17 فروری 2019ء
لاہور(بابر علی) میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور سمیت صوبہ بھر کی بلدیاتی حکومتیں محکمہ بلدیات کو آمدنی اور اخراجات کی تفصیلات فراہم کرنے سے گریزاں ہیں۔ محکمہ بلدیات پنجاب کی جانب سے تفصیلات حاصل کرنے کے لئے دوبارہ مراسلہ جاری کر دیا گیا ۔ محکمہ بلدیات پنجاب نے 7جنوری کو میٹرو پولیٹن کارپوریشن لاہور، تمام میونسپل کارپوریشنز، ڈسٹرکٹ کونسلز اور میونسپل کمیٹیز سے جولائی 2018 سے دسمبر 2018 تک کی آمدن اور اخراجات کی تفصیلات طلب کی تھیں جو کہ کسی بھی بلدیاتی حکومت نے نہیں بھجوائیں۔ محکمہ نے اب مراسلہ نمبر DG(I&M)-(MONT)G-01/12جارج کیا ہے ۔ مراسلہ میں کہا گیا کہ
مزید پڑھیے


محکمہ ماحولیات کی ملی بھگت ، ویسٹ تلف کمپنی 52 کروڑ کا فراڈ کرگئی

بدھ 13 فروری 2019ء
لاہور(سلیمان چودھری )لاہور اور اس کے گردو نواح کے اضلاع میں 400سے زائد سرکاری و پرائیویٹ ہسپتالوں اور انڈسٹریل یونٹس کا خطرناک ویسٹ تلف کرنے والی ’’اے ٹی ویسٹ مینجمنٹ کمپنی ‘‘کا بڑا فراڈ بے نقاب ہو گیا، کم صلاحیت والے انسینریٹرہونے کے باوجود جعلسازی سے کاغذوں میں زیادہ ویسٹ تلف ہوتا رہا ، کمپنی نے اب تک 52کروڑ روپے سے زائد لوگوں سے فراڈ کر کے کمائے ، خطرناک ویسٹ کو جدید طریقہ پر تلف کرنے کی بجائے زمین میں دبایا جاتا رہا اور انسانی صحت کو خطرے میں ڈالتے ہوئے ویسٹ تلف کرنے کے جعلی سرٹیفکیٹ جاری کیے
مزید پڑھیے


پنجاب : احتساب کیلئے بھجوائی 800 کرپٹ بیورکریٹس کی فہرست غائب

پیر 11 فروری 2019ء
لاہور(انور حسین سمرائ) پنجاب میں اہم انتظامی عہدوں پر تعینات افسروں کے احتساب کیلئے وزیر اعظم کی طرف سے پنجاب حکومت کوبھجوائی گئی 800 کرپٹ و بدعنوان بیوروکریٹس، پولیس و ریونیوافسروں اور انجینئرز کی لسٹ دو ماہ بعد غائب ہونے کا انکشاف ہوا ہے ۔ چیف سیکرٹری نے وزیر اعلی پنجاب کی منظوری سے ایوان وزیراعظم سے دوبارہ لسٹ کی فراہمی کی درخواست کردی۔ وزیر اعظم عمران خان کی منظوری سے ایوان وزیر اعظم نے 7 دسمبر کو پنجاب حکومت کو صوبے میں اہم انتطامی سیٹوں پر تعینات مبینہ کرپٹ 800 افسران کی لسٹ فراہم کی اور حکم دیا گیا
مزید پڑھیے


سندھ کا مالی بحران شدید،تنخواہوں اورپنشن کے سوا تمام ادائیگیاں بند

هفته 09 فروری 2019ء
کراچی (رپورٹ:ایس ایم امین) وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے سالانہ شیئرمیں 104 ارب روپے کٹوتی پرسندھ حکومت شدید مالی بحران سے دوچارہوگئی،محکمہ خزانہ سندھ نے سرکاری اکاؤنٹنٹ کو تنخواہوں اورپنشن کے سوا تمام ادائیگیاں بند کرنیکا حکم دیدیا،ترقیاتی منصوبوں کیلئے فنڈزکا اجرا،نئی گاڑیوں کی خریداری،الاؤنسز،مرمت،سابقہ ترقیاتی منصوبوں کی ادائیگیوں سمیت ہرقسم کے بلوں کی ادائیگی روک دی گئی،معتمد ترین ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت کی جانب سے سندھ کے سالانہ شیئرمیں 104 ارب روپے کی کٹوتی اورسٹیٹ بینک کی جانب سے اوورڈرافٹ کی مقررہ حد 20 ارب روپے سے زائد دینے سے انکارپرسندھ حکومت 11 سالہ دورکے بدترین
مزید پڑھیے


خصوصی عدالتیں اور ٹریبونلز عدالتی نظام میں ضم کرنے پر کام شروع

بدھ 06 فروری 2019ء
اسلام آباد (عمران وسیم ) لاء اینڈ جسٹس کمیشن نے ملک بھر کی خصوصیعدالتوں اور انتظامی ٹربیونلز کو عدالتی نظام میں ضم کرنے پر کام شروع کر دیا۔قومی عدالتی پالیسی ساز کمیٹی نے وفاق اور صوبوں کو خصوصی عدالتوں،ٹربیونلز اور ڈرگ کورٹس میں خالی اسامیوں پر فوری بھرتیاں کرنے کی ہدایت کر دی ہے ۔ذرائع کے مطابقلاء اینڈ جسٹس کمیشن نے ملک بھر کی تمام خصوصیعدالتوں اور انتظامی ٹریبونلز کو موجودہ قومی عدالتی نظاممیں ضم کرنے اور انتظامیہ کا کنٹرول ختم کرنے کے قانونی طریقہ کار پر کام شروع کر دیاہے ۔لا کمیشن اس سلسلے میں سفارشات تیار کرکے آئندہ
مزید پڑھیے



خسارہ کا شکار سرکاری اداروں کا بوجھ کم کرنے کیلئے 4نکاتی پلان تیار

منگل 05 فروری 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی)وفاقی حکومت نے قومی خزانہ کو سالانہ اربوں روپے نقصان پہنچانے والے سرکاری اداروں کیلئے 4نکاتی پلان تیار کر لیا، تاکہ جو ادارے بحال ہونے کی پوزیشن میں ہیں ،ان کی بحالی اور جو ادارے سفید ہاتھی بن چکے ہیں ان کی نجکاری کی جا سکے ۔ذرائع کے مطابق وفاقی حکومت نے خسارہ میں چلنے والے اداروں کے حوالے سے 4 نکاتی حکمت عملی پر غور شروع کر دیا ،اس سلسلے میں جن اداروں کی بیل آؤٹ پیکیج کے تحت بحالی ممکن ہے تو ان کو بیل آؤٹ پیکیج دیکر بحال کیا جائے ، دوسرا آپشن ایسے
مزید پڑھیے


پنجاب میں بڑے پیمانے پر نئی تعیناتیوں کا فیصلہ،تیاریاں شروع

بدھ 30 جنوری 2019ء
لاہور(رپورٹ: قاضی ندیم اقبال)پنجاب میں ایک بار پھر بڑے پیمانے پر اہم اسامیوں پر نئی تعیناتیوں کا فیصلہ،متوقع طور پرتبدیل کئے جانے والوں میں انتظامی سیکرٹریز کے علاوہ ڈویژنل کمشنرز بھی شامل ہوں گے ۔ اہم سول بیوروکریٹس کے تقرر و تبادلوں کی غرض سے سروسزاینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن ڈیپارٹمنٹ نے تیاریاں شروع کر دیں۔معتبر اور مصدقہ ذرائع کے مطابق اسٹیبلشمنٹ ڈویژن حکومت پاکستان کی جانب سے افسروں کو دی جانے والی ترقیوں کے تناظرمیں آبادی کے لحاظ سے سب سے بڑے صوبہ میں کئی اہم اسامیوں پر نئی تقرریاں متوقع ہیں تو وہیں پر ایسے افسر جن کی کارکردگی رواں
مزید پڑھیے


وفاق، آزاد کشمیر، چاروں صوبے ڈیڑھ کھرب کے بجلی نادہندہ نکلے

منگل 29 جنوری 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی)وفاق ،آزاد کشمیرسمیت چاروں صوبے ڈیڑھ کھرب سے زائد کے بجلی کے نادہندہ نکلے ،وفاقی حکومت نے صو بائی حکومتوں سے جواب طلبی کرلی ،ضلع کی سطح پر بجلی ڈیفالٹرز سے وصولی کیلئے تحصیلدار وں کی خدمات لینے کی ہدایات جاری کر دی گئیں، دستاویزات کے مطابق وفاقی حکومت اور اس کے مختلف محکموں کے ذمہ بجلی کے واجب الادا بقایا جات 10 ارب روپے سے زائد ہیں ،جبکہ آزاد کشمیر حکومت کے ذمہ ایک کھرب 12 ارب روپے سے زائد کے بقایا جات ہیں،پنجاب 5 ارب 94 کروڑ روپے کا ڈیفالٹر ہے ،سندھ 7 ارب 74 کروڑ
مزید پڑھیے


جعلی مقابلوں کیلئے بدنام پولیس افسران کی فہرستوں کی تیاری

اتوار 27 جنوری 2019ء
لاہور (رانامحمدعظیم )پنجاب ،سندھ ، کے پی کے اور بلوچستان میں جعلی پولیس مقابلوں کے حوالے سے بدنام پولیس افسران کی فہرستوں کی تیاری شروع کر دی گئی۔ ایسے تمام پولیس افسران جن پر مبینہ پولیس مقابلوں کے الزامات ہیں اور انکوائریاں چل رہی ہیں مگرتگڑی سفارشوں کے باجودفیلڈ میں تعینات ہیں ایسے تمام افسران کو فیلڈ سے ہٹانے پر بھی غور کیا جا رہا ہے ۔ پولیس کے اندر جرائم پیشہ افراد سے تعلقات کے حوالے سے بھی ایک لسٹ تیار کی جا رہی ہے ۔ کون کون سے ایسے پولیس افسران ہیں جو جرائم پیشہ اور قبضہ مافیا
مزید پڑھیے


سندھ: نیب سے پلی بارگین کرنیوالے افسران کیخلاف کارروائی کا فیصلہ

هفته 26 جنوری 2019ء
کراچی(رپورٹ:ایس ایم امین)کرپٹ افسران اورمنتخب عوامی نمائندوں کیلئے بری خبر!حکومت سندھ نے نیب سے پلی بارگین کرنے والے تمام افسران کے خلاف کارروائی کافیصلہ کرلیا۔کرپشن میں ملوث افسران کسی پوسٹنگ اورسرکاری عہدے کیلئے 10سال کیلئے نااہل قرار دیئے گئے سندھ میں اعلیٰ عہدوں پرخدمات انجام دینے والے والے 590افسران نے نیب سے پلی بارگین کیا،200افسران کے تاحال مختلف اعلیٰ عہدوں پرخدمات انجام دینے کے انکشاف پرحکومت سندھ نے کارروائی کاحکم دیا۔یہ احکام وزیراعلیٰ سندھ سیدمراعلی شاہ کوبھجوائی گئی اس رپورٹ کے بعدجاری کیاگیاجس میں کہاگیاہے کہ نیب سے پلی بارگین کرنیوالے 590 افسران میں سے 200 اعلیٰ افسران تاحال اپنے
مزید پڑھیے








اہم خبریں