Common frontend top

سپیشل رپورٹ


سول انٹیلی جنس ایجنسی وزرا، بیوروکریسی کی مانیٹرنگ کریگی

پیر 22 اپریل 2019ء
لاہور(جوادآراعوان)وفاقی ،صوبائی وزرا اور بیوروکریسی کی پرفارمنس مانیٹرنگ اور ان سے متعلق رپورٹس کی تیاری کے لئے ملک کی ٹاپ سول انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک سونپ دیا گیا۔ایجنسی ماہانہ بنیادوں پر متعلقہ افراد کی کارکردگی رپورٹس تیار کر کے اعلیٰ حکومتی حکام کو بھیجے گی،جسکی بنیاد پر انکی وزارتوں اور سرکاری عہدوں کی قسمت کا فیصلہ کیا جا ئے گا۔اعلیٰ حکومتی حکام نے روزنامہ 92نیوز کو انکشاف کیا ہے کہ وزیر اعظم کے مرکز،پنجاب اور خیبر پختوانخوا میں حکومتی عہدیداران کی کارکردگی پر خصوصی فوکس کے بعد ایک ٹاپ سول انٹیلی جنس ایجنسی کو ٹاسک سونپا گیا ہے کہ
مزید پڑھیے


پاکستان اورافغانستان کا پولیوکارڈ کے اجرا پر اتفاق

اتوار 21 اپریل 2019ء
اسلام آباد (ذیشان جاوید) پولیو وائرس پر قابو پانے کیلئے پاکستان اور افغانستان نے بڑا فیصلہ کیا ہے ،پاکستان میں داخلے پر تمام افغان شہریوں کی پولیو ویکسی نیشن کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق پاک افغان حکومتی سطح پر پولیو کارڈ کے اجراء پر اتفاق کرلیا گیا ہے اور پاک افغان سرحد عبور کرنے والوں کیلئے پولیو کارڈ لازمی قرار دیدیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق پاکستان میں داخلے پر تمام افغان شہریوں کو انسدادپولیو کے قطرے پلائے جائیں گے ، ویکسی نیشن کے بعد افغان شہریوں کو پولیو کارڈ کا اجرا کیا جائے گا،پولیو کارڈ کے بغیر
مزید پڑھیے


کسی تنظیم میں کالعدم تنظیم کانمائندہ ہونے پرایک کروڑجرمانہ

هفته 20 اپریل 2019ء
لاہور(انور حسین سمرائ) ایف اے ٹی ایف نے حکومت پاکستان پر ایک اورشرط لاگو کرنے مطالبہ کردیا ہے جس کے مطابق اگر ملک بھر میں کسی بھی نان پرافٹ آرگنائزیشن میں کالعدم تنظیم کا نمائندہ بطور ممبر شامل پایا گیا تو حکومت پر ایک کروڑ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا۔وفاقی حکومت نے تمام صوبائی حکومتوں کو اس نئی شرط پر عمل درآمد کے لئے احکامات جاری کردیئے ہیں۔ ذرائع کے مطابق ان احکامات کا مقصد ملک میں کالعدم تنظیموں اور افراد کی حوصلہ شکنی کرنا اور پاکستان کا نام گرے لسٹ سے نکلوانا ہے ۔ ایف اے ٹی ایف
مزید پڑھیے


حج کوٹہ:وزارت مذہبی امور،حج آرگنائزرز میں ڈیڈلاک

جمعرات 18 اپریل 2019ء
اسلام آباد ( جہانگیر منہاس) وزارت مذہبی امور اور پرائیویٹ حج گروپ آرگنائزر کے درمیان پانچ فیصد عازمین حج کو سرکاری سکیم کے پیکج پر سعودی عرب لے جانے کے معاملے پر ڈیڈ لاک پیدا ہو گیا۔ وزارت مذہبی امور کے حکام نے پرائیویٹ سکیم کے تحت حج کمپنیوں کو کوٹہ کی الاٹ منٹ کا عمل اس بات سے مشروط کیا تھا کہ پرائیویٹ سیکٹر میں کام کرنے والی یہ کمپنیاں پانچ فیصد عازمین حج کو اپنے مختص کردہ پیکج کی بجائے سرکاری سکیم کے تحت اعلان کردہ پیکج پر حجاج مقدس لے جانے کے پابند ہوں گے ۔ معتبر
مزید پڑھیے


بجٹ:پنجاب حکومت کا ٹیکس نیٹ ورک بڑھانے کا فیصلہ

بدھ 17 اپریل 2019ء
لاہور(رپورٹ: قاضی ندیم اقبال) ایوان وزیر اعلیٰ نے مالی سال 2019-20کے بجٹ کی تیاری کے سلسلے میں ریونیو کے اہداف کو بہتر بنانے کے لئے تجاویز طلب کر لیں۔ وزیر اعلی پنجاب کی ہدایات کی روشنی میں آئندہ مالی سال2019-20کے دوران نئے ٹیکسز نہ لگانے کی پالیسی وضع کر دی گئی ہے جبکہ عالمی مالیاتی اداروں کی خواہش اور مطالبات کی روشنی میں صوبائی حکومت نے صوبائی ٹیکسز کے نیٹ کو وسیع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ چیف سیکرٹری آفس کے مصدقہ ذرائع نے بتا یا ایوان وزیر اعلی میں ہونے والے اجلاس کے دوران کئے جانے والے فیصلوں
مزید پڑھیے



نااہل کنٹریکٹر، مردہ پودے ، کھجوروں کے باغات کا منصوبہ ناکام

منگل 16 اپریل 2019ء
لاہور(محمد نوازسنگرا)جنوبی پنجاب کو کھجوروں کے باغات کی سرزمین بنانے کا منصوبہ دفن ہو گیا۔شہباز شریف حکومت نے 78کروڑ روپے کی لاگت سے جنوبی پنجاب کے 9اضلاع میں 2017-20تک کھجوروں کے باغات لگانے کا منصوبہ شروع کیا تھا ۔ 20ہزار سے زائد پودے لگانے کے منصوبے میں کنٹریکٹر نے 4000مردہ پودے بہاولپور سپلائی کیے ۔سابق حکومت کی طرف سے نااہل کنٹریکٹر کے انتخاب کی وجہ سے 9اضلاع میں کھجوروں کی نرسری لگانے کا منصوبے ناکام ہو گیا۔ حکومت نے جنوبی پنجاب کے اضلاع میں اجوا ،امبر،براحی،خلاص اور ماجول کھجوروں کے پودے لگانے کے لئے ٹینڈر دیا تھا اور نااہل کنٹریکٹر
مزید پڑھیے


ادویات خرید اری میں بے ضابطگیاں، پرچیز کمیٹی کیخلاف تحقیقات کی سفارش

پیر 15 اپریل 2019ء
لاہور(سلیمان چودھری )پنجاب ہیپاٹائٹس کنٹرول پروگرا م میں زائد ریٹ پر ہیپاٹائٹس سی کی دوائی خرید کر سرکاری خزانے کا کروڑوں کو نقصان پہنچانے کا منصوبہ بے نقاب ہونے پر انکوائری کمیٹی نے ڈاکٹر زاہدہ سرور، ڈاکٹر شعبان ندیم سمیت پرچیز کمیٹی کے تمام ممبران کے خلاف پیڈاایکٹ کے تحت تحقیقات کی سفارش کی ہے ۔ پروگرام کی پرچیز کمیٹی نے مارکیٹ سے زائد ریٹ پر ادویات خریدنے کی منظوری دی تھی۔ سابق پروگرام مینجر ڈاکٹر سیدہ زاہد ہ سرور،پروکیورمنٹ آفیسر نجیب الرحمان صدیقی ، لاجسٹک آفیسر توریز احمد ، فنانس مینجر موسی رضا ، مینجر آپریشن نعیم عاصم ،
مزید پڑھیے


لیگی دور میں ہوئی بے ضابطگیوں پر پی اے سی ٹو کا اہم اقدامات کا فیصلہ

اتوار 14 اپریل 2019ء
لاہور(گوہر علی) ن لیگ کے دور میں ہونے والی مالی بے ضابطگیوں پر سخت کارروائی کے لئے پنجاب اسمبلی کی پبلک اکاؤ نٹس کمیٹی ٹو نے اہم اقدامات اٹھانے کافیصلہ کرلیا ، پبلک اکاؤنٹس کمیٹی ٹو کے چیئر مین یاور عباس بخاری آڈیٹر جنرل آف پاکستان سے ملاقات کریں گے ،مذکورہ چیئر مین نے بریفنگ کا دورانیہ تین سے بڑھا کر چھ دن کردیا ، احتسابی عمل میں رکاوٹ ڈالنے والے افسران کے خلاف فوری کارروائی کی سفارش کرنے کی نئی روایت قائم کی جائے گی، کمیٹی بے ضابطگیوں سے متعلق کارروائی کے لئے متعلقہ محکموں سے مد د بھی
مزید پڑھیے


بنجر سرکاری زمین لیز پر دینے کا فیصلہ، 5 وزرا کی کمیٹی تشکیل

هفته 13 اپریل 2019ء
اسلام آباد(اظہر جتوئی )وفاقی حکومت نے ملک بھر کی بنجر سرکاری زمینوں اور خالی پلاٹس کو قابل استعمال لانے کیلئے لیز پر دینے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں ان کی تفصیلات طلب کر لی گئی ہیں ۔ذرائع کے مطابق اس وقت ملک بھر میں ہزاروں ایکڑ سرکاری زمینیںویران اور بنجر پڑی ہوئی ہیں ،جن کا کوئی استعمال نہیں ہو رہا۔وفاقی حکومت نے ایسی زمینوں اور خالی پلاٹس کو قابل استعمال لانے کا فیصلہ کیا ہے ،اس سلسلے میں 5 وزراء پر مشتمل کمیٹی بھی بنا دی گئی ہے جس نے تمام وزارتوں ،ڈویژنوں،اور ذیلی اداروں سے سرکاری زمینوں
مزید پڑھیے


منی لانڈرنگ:645 سیاستدانوں، تاجروں کیخلاف انکوائری شروع

جمعرات 11 اپریل 2019ء
لاہور ( رانا محمد عظیم) 645 سابقہ و موجودہ حکمرانوں سابق وزرا معروف بزنس مینوں اور بڑے ڈویلپرز کی منی لانڈرنگ کے حوالے سے خفیہ انکوائری شروع کر دی گئی، انکوائری میں ان کے قریبی عزیزوں مینجرز، اکاونٹنٹس اور ان کے کار خاص ملازمین کے بینک اکائونٹس ،ان کے نام جائیدادیں ان کی ٹرانزیکشن کے حوالے سے باقاعدہ چیک کرنے کا فیصلہ کر لیا گیا ہے ۔ با وثوق ذرائع کے مطابق اس ضمن میں کئی اہم افراد کی باقاعدہ انکوائری شروع بھی ہو چکی ہے ۔ با وثوق ذرائع کا کہنا ہے کہ رمضان شوگر مل کے مینجر کی
مزید پڑھیے








اہم خبریں