Common frontend top

سہیل دانش


ٹی ایل پی کو مستقبل کی منصوبہ بندی کیسے کرنا ہو گی؟ (2)


میں ایک مثال دیتاہوں۔ صوفی محمد نے سوات میں غلبہ پالیا تھا۔ لوگ سمجھتے تھے کہ وہ اس حقیقی نظام کی بات کررہے ہیں جو اللہ کے پیغمبرؐ نے ہمیں بتایا تھا لیکن ہوا کیا وہ بھٹک گئے۔ اگر وہ اس قسم کے بیانات کے بجائے نبی کریمؐ کی سنت پر عمل کرتے۔ یہ لوگ نبی اکرمؐ اور خلفائے راشدین کی سلطنت کی طرح سوات میں ایسی ریاست کی بنیاد رکھنے کی کوشش کرتے جس میں امن ہوتا' روزگار ہوتا' سکون ہوتا' مساوات ہوتی' عدل ہوتا' خوشحالی ہوتی' علم ہوتا اور دنیا کی تمام سہولتیں لوگوں میں مساوی تقسیم ہوتیں۔
منگل 30 نومبر 2021ء مزید پڑھیے

ٹی ایل پی کو مستقبل کی منصوبہ بندی کیسے کرنا ہو گی؟

پیر 29 نومبر 2021ء
سہیل دانش

تحریک لبیک کے سربراہ انتہائی انکسار کے ساتھ اعلان کررہے ہیں کہ حب رسول ﷺ میں ہم اپنی جانیں قربان کرنے کیلئے تیار ہیں۔ وہ اپنے جوشیلے حماتیوں سے خطاب میں انہیں تلقین کررہے ہیں کہ وہ اپنے مقصد سے اوجھل نہ ہونے دیں۔ وہ اپنے انٹرویو میں بتارہے ہیں کہ جیل میں ان کے ساتھ جو کچھ ہوا وہ اس محبت کی سرشاری سے بہت کم ہے۔ جو اللہ کے رسولؐ کے ساتھ ان کی محبت اور وابستگی ہے۔ ایک ایسے معاہدے کے بعد جسے حکومت صیغہ راز میں رکھنے کی ناکام کوشش کررہی ہے۔ نہ صرف علامہ سعد
مزید پڑھیے


الزام حکومتوں پر نہیں‘ پاکستان پر آتا ہے (2)

اتوار 28 نومبر 2021ء
سہیل دانش
بحیثیت مجموعی یہ کریڈیبلٹی ہی ہے جو آپ کو اقوام عالم کی درجہ بندی میں کھڑا کرتی ہے۔ آپ کی عدلیہ کا کیا کردار ہے۔ وہ اپنے فیصلے کتنی غیر جانبداری سے کرتی ہے۔مظلوم کو کتنی دیر میں انصاف ملتاہے۔ اگر وکیل عدالتوں پر ہلہ بول دیں۔ معزز عدالتوں کی بے توقیری کریں۔ جج دبائو میں آکر فیصلے دیں۔ نظریہ ضرورت کے تحت ایسے فیصلے دیدیں جن کا کوئی جواز نہ ہو۔ تو سوال بہر طور ملک کے عدالتی نظام پر اٹھے گا۔ الطاف گوہر نے اس طرح کئی پہلو اجاگر کئے۔ ہم خود دیکھیں اس وقت ملک کا جو
مزید پڑھیے


الزام حکومتوں پر نہیں ،پاکستان پر آتا ہے

جمعه 26 نومبر 2021ء
سہیل دانش
سب سے بنیادی سوال یہی ہے کہ شناخت کیا ہے۔ یہ تو آپ سب مانیں گے کہ ہم پاکستانی ہیں اور ہماری شناخت پاکستان ہے۔ قائد اعظم انگریزی میں بات کرتے اور سننے والے اردو تک سے نابلد ہوتے تھے لیکن ہر کوئی اٹھ کر گواہی دیتا یہ شخص جو کچھ کہہ رہا ہے وہ دنیا کا سب سے بڑا سچ ہے۔ لیاقت علی خان نے جب شہید ہوئے تو جیب میں چند روپے اور اچکن کے نیچے پھٹی ہوئی بنیان تھی۔ غلام محمد تھے جن پر تمام تر غیر جمہوری رویوں کے باوجود کوئی شخص بے ایمانی'
مزید پڑھیے


ای وی ایم پر آئندہ انتخابات کے امکانات

اتوار 21 نومبر 2021ء
سہیل دانش
ابھی یہ بات قطعیت کے ساتھ نہیں کہی جاسکتی کہ حکومت اپنی تمامتر خواہشات' ضد اور پھرتی کے ساتھ ای وی ایم بل پاس کرواکر 2023ء کے انتخابات اس مشین پر کرواسکے گی۔ مان لیتے ہیں کہ آئندہ 20 ماہ پی ٹی آئی برسر اقتداررہنے میں کامیاب رہے گی۔ یہ بھی مان لیتے ہیں کہ حکومت اور اسٹیبلشمنٹ کے تعلقات بھی خوشگوار رہیں گے۔ یہ بھی مان لیتے ہیں کہ حکومت کو عدالت عظمیٰ سے ریلیف مل جائے گا۔ اب ذرا غورفرمائیے کچھ حقائق پرجن سے گزر کر حکومت ایسا کرسکتی ہے۔ سب سے پہلے حکومت کو الیکشن کمیشن کو
مزید پڑھیے



مسئلہ مشین کا نہیں، نیت کا ہے

جمعه 19 نومبر 2021ء
سہیل دانش
شہباز شریف نے ای وی ایم کو ایک ایسی شیطانی مشین قرار دیدیا جس کے ذریعے دھاندلی کے امکانات زیادہ ہو جائیں گے۔ یہ مشین آپ کو وہی نتیجہ دیتی ہے جسے آپ ڈیزائن کرتے ہیں۔یہ ایک حساس معاملہ ہے۔اس مشین کو پہلے آپ کنٹونمنٹ کے انتخابات میں چلا کر دیکھ لیتے۔ آپ جب ٹرانسپرنسی کی بات کرتے ہیں تو ہمیں زیب نہیں دیتا۔ اسے بلدیاتی انتخابات میں استعمال کر لیں۔آپ کو معلوم ہو جائے گا کہ اس مشین کی افادیت کیا ہے۔اس میں کتنی ٹرانسپرنسی آ گئی۔مسئلہ مشین کا نہیں،ہماری نیتوں کا ہے۔ ہم ہر کام کی ابتدا اپنے
مزید پڑھیے


آسٹریلیا چمپئن بننے کا حقدار تھا

منگل 16 نومبر 2021ء
سہیل دانش
بولنگ نے شعبے میں دنیا کی مختلف ٹیمیں اس فارمیٹ میں بھی اپنے فرنٹ لائن بائولرز کو کھلاتی ہیں لیکن اس میں دیکھنا یہ ہوتا ہے کہ اس میں چار نہیں ایک بائولر دس اوور تک کرا سکتا ہے۔ اس فارمیٹ میں پاکستان کا کردار بھی بڑھ جاتا ہے کیونکہ اس کے پاس بہت محدود آپشن نہیں ہوتے۔ اس کی فیلڈ پلیننگ مختلف ہوتی ہے۔اس میں بیٹسمین کو اپنی اننگز بنانے کے لیے زیادہ وقت اور مہلت ہوتی ہے۔ پاکستان کے حوالے سے خوش آئند بات ہے کہ پاکستان کی ٹیم ایک اچھا یونٹ بن گئی ہے۔ تمام کھلاڑیوں میں
مزید پڑھیے


آج کیا خوب رنگ جمے گا

اتوار 14 نومبر 2021ء
سہیل دانش
میتھیو ویڈ نے جو کچھ کیا وہ کرشماتی تھا،اگر مگر تو کھیل کا حصہ ہے اور کرکٹ تو غیر یقینی اتفاقات کا کھیل ہے۔ پھر ٹی ٹونئٹی کا معرکہ ہو تو پورے گیم کی بازی محض چند گیندوں میں پلٹ جاتی ہے۔ویسٹ انڈیز اورانگلینڈ کے مابین آپ کو ٹی ٹوئنٹی کا وہ ورلڈ کپ یاد ہوگا، جب ویسٹ انڈیز کے لوئیس نے آخری اوور میں مطلوبہ 22 رنز صرف لگاتا چار چھکوں کی مدد سے بنا لیے تھے اور انگلینڈ کا سٹار بائولر سر پکڑ کر بیٹھ گیا تھا۔ اسی طرح کل ہوا۔ بابر اعظم نے یہ سوچ کر 19
مزید پڑھیے


منقسم معاشرہ

جمعه 12 نومبر 2021ء
سہیل دانش
کیا یہ مان لیا جائے کہ عمران خان بری طرح ناکام ہو گئے ہیں۔شاید اب حکومتی فدائین کا یہ فارمولا بھی ناکام ہو گیا ہے کہ وہ پرانے والوں کو کوستے رہیں۔بنیادی بات یہ ہے کہ یہ قرضوں والی معیشت اور صارف کا معاشرہ ہے، اس میں اخراجات زیادہ ہیں اور وسائل اور آمدنی کے راستے محدود۔مان لیں کہ آپ کا ایف بی آر کا پورا ادارہ ناکام ہو گیا ہے،یہ بھی درست ہے کہ ہمارے ہاں ٹیکس کا نظام اتنا ڈھیلا ڈھالا ہے کہ کوئی بھی ذمہ داری اور ایمانداری سے ٹیکس دینے کے لئے تیار نہیں اور حکومت
مزید پڑھیے


اکتوبر ۔۔۔کچھ یادیں کچھ باتیں

اتوار 07 نومبر 2021ء
سہیل دانش
امریکہ اس حوالے سے پاکستان پر علی الاعلان دبائو ڈالنے کی پوزیشن میں نہیں تھا۔بات تو بہت لمبی ہے اور الزامات کی فہرست بھی۔ایم آئی 6اور سی آئی اے کی رپورٹوں کے مطابق ڈاکٹر خان نے پہلے اس ٹیکنالوجی کے حصول کے لیے بعض ممالک سے رابطہ کیا۔ان کا استدلال یہ ہے کہ اس دوران ڈاکٹر خان نے اس حوالے سے پرزہ جات اور مختلف کیمیکلز اور آلات کی حصولیابی میں انڈر ورلڈ سے بھی رابطے کئے۔ایک مغربی مبصر نے تو یہاں تک لکھا کہ ڈاکٹر خان نے ان ممالک کو اس منصوبے کی کامیابی کے بعد انہیں اپنے
مزید پڑھیے








اہم خبریں