Common frontend top

سہیل دانش


غلطی کے ازالے کی ضرورت


شاید کسی کو غور کرنے کی مہلت ہی نہیں کہ زندگی بھڑک اٹھنے اور بجھ جانے کا نہیں بلکہ سلگتے رہنے کا نام ہے۔ ہر طرف دیکھیں دھینگا مشتی کا ایک منظر ہے۔ بات اب گالم گلوچ سے آگے اسمبلی میں مار کٹائی تک پہنچ گئی ہے۔ پارٹیوں کے میڈیا سیل اور کیا کیا خرافات اللہ کی پناہ’’ دھما چوکڑی‘‘مچھلی بازار کا سا شور' کان پڑی آواز سنائی نہیں دے رہی آخر کب تک۔ وہی بے یقینی' وہی مایوسی' وہی اندیشے وہی خطرات سب سے متحرک اور سب سے توانا عمران خاں کی آواز ہر طرف گونج رہی ہے۔ ان کے
جمعرات 12 مئی 2022ء مزید پڑھیے

اداروں کو کمزور مت کریں (2)

هفته 07 مئی 2022ء
سہیل دانش
عمران خان کوئی انقلابی لیڈر تو نہیں ہیں‘ یہ خمینی اور نیلسن منڈیلا بھی نہیں ہیں۔ لوگوں نے انہیں آزما لیا ہے۔ ان کی صلاحیت کی کئی پرتیں لوگوں کے سامنے عیاں ہوگئی ہیں۔ اس کے باوجود کہ انہوں نے اپنے سپورٹرز کو ایک جذبات کی اٹھتی ہوئی لہروں میں دھکیل دیا ہے۔ 2014ء میں جبکہ اسٹیبلشمنٹ ان کے پیچھے تھی وہ نواز شریف کو پیچھے نہیں دھکیل سکے تھے۔ اس وقت ان کے خوشنما دعوؤں کا بہاؤ زیادہ توانا تھا کیونکہ وہ اس وقت آزمائے نہیں گئے تھے۔ وہ وعدوں پر وعدے کررہے تھے۔ اس کے باوجود انہیں حکومت
مزید پڑھیے


سکولوں کی تعلیم۔ زبوں حالی کا ذمہ دار کون؟

منگل 03 مئی 2022ء
سہیل دانش
پاکستان میں تعلیم کیوں زبوں حالی کا شکار ہے۔ دنیا نے کمیونیکیشن کے حوالے سے گزشتہ تین دہائیوں میں جو ناقابل یقین ترقی کی ہے۔ کیا اس کے اثرات ہمارے تعلیمی معیار پر پڑے ہیں۔ تعلیم کو آپ دو سے تین حصوں میں باآسانی بانٹ سکتے ہیں۔ پرائمری ایجوکیشن‘ ہائر ایجوکیشن اور یونیورسٹی ایجوکیشن۔ اگر آپ امریکہ‘ یورپ اور دوسرے ترقی یافتہ ملکوں کے تعلیمی نظام پر نظر ڈالیں تو یہ بات بڑی آسانی سے سمجھ میں آتی ہے کہ وہاںسکول کی سطح پر عمومی طور پر تعلیم یا تو بالکل مفت ہے یا بہت ہی کم اخراجات کا تقاضہ
مزید پڑھیے


میں قبر اندھیری میں گھبرائوں گا جب تنہا ……(2)

جمعه 29 اپریل 2022ء
سہیل دانش
امجد صابری سادگی‘ شرافت اور ایمانداری کا پیکر تھے۔ اتنے پیارے دوست کہ اگر کوئی مجھ سے پوچھے کہ تمہاری زندگی کی بڑی محرومی کیا ہے۔ تو میں بلاتردد کہوں گا ایک بڑی محرومی امجد بھائی کا بے وقت بچھڑ جانا ہے۔ ایک دن میں نے امجد بھائی سے پوچھا کہ آپ لوگوں کو اتنی جلدی کیسے پہچان لیتے ہیں۔ انہوں نے زوردار قہقہہ لگایا اور بولے‘ جب اللہ اور اس کے حبیبؐ سے عقیدت اور محبت کا رشتہ قائم ہوجاتا ہے تو اللہ پاک اپنے دوستوں کو بہت سی کنجیاں دے دیتا ہے۔ ان کنجیوں میں سے ایک
مزید پڑھیے


میں قبر اندھیری میں گھبرائوں گا جب تنہا

جمعرات 28 اپریل 2022ء
سہیل دانش
وہ بھی کتنا کٹھن لمحہ تھا۔ ایک ایسا انسان جس کے چہرے پر بکھری مسکراہٹ ہر ایک کو جینے کا سلیقہ سکھاتی تھی۔ اس کی ہر دلعزیزی کے بھی کیا کہنے جو اس سے ملتا اس کا گرویدہ ہوجاتا۔ میرا تو وہ دوست تھا۔ جتنا وہ سچا دوست تھا اتنا ہی کھرا انسان تھا۔ اتنا نرم و گداز دل رکھنے والا اتنی شیریں گفتگو کرنے والا جس کی بانہیں ہر ایک سے محبت اور اخلاص کیلئے وا رہتیں۔ کتنے لوگ بتاؤں جن پر اس نے اتنے احسانات کئے تھے۔ میں جانتا ہوں جن کے بوجھ سے ان کی گردن سیدھی
مزید پڑھیے



ان کی سوچ……(2)

پیر 25 اپریل 2022ء
سہیل دانش
لیکن جب گفت و شنید شروع ہوئی تو شیخ مجیب نے کہا کہ یہ ہمارے پیش کردہ نکات ہیں‘ لیکن اس کے ہر نکتے پر بحث ہوسکتی ہے۔ اس وقت بھٹو اس کانفرنس میں شریک نہیں ہوئے۔ بعد میں انتخابات ہوئے تو اس کے باوجود کہ شیخ مجیب کی عوامی لیگ نے نورالامین اور راجہ تری دیورائے کے علاوہ ساری کی ساری نشستیں جیت لیں اور واضح اکثریت سے اکثریتی پارٹی بنی۔ لیکن وہاں غلطی یہ ہوئی کہ بیٹھ کر اس مسئلے کو حل کرنا چاہئے تھا‘ لیکن جب دانشمندی اور فراست کے بجائے انا پرستی اور ہٹ دھرمی آڑے
مزید پڑھیے


ان کی سوچ

اتوار 24 اپریل 2022ء
سہیل دانش
یہ آپ سب کا حق ہے کہ آپ جس سیاسی پارٹی کو چاہیں سپورٹ کریں۔ آپ جس کو چاہیں ووٹ دیں۔ میں ایک ویڈیو میں دیکھ رہا تا چند پاکستانی غیر ممالک میں اپنے پاکستانی پاسپورٹ کو آگ لگارہے تھے۔ وہ یہ نعرے بلند کررہے تھے نو عمران Remittance No مطلب یہ کہ اگر عمران نہیں ہوگا تو ہم زرمبادلہ نہیں بھیجیں گے۔ میں صرف ان سے ایک سوال پوچھنا چاہتا ہوں کہ وہ پاکستان کا سبز پاسپورٹ جلاکر اپنے وطن کی بے توقیری تو نہیں کررہے۔ کیا وہ اس وطن کو جس نے انہیں پہچان دی‘ عزت
مزید پڑھیے


یہ کیسا سیاسی تصادم ہے (2)

هفته 23 اپریل 2022ء
سہیل دانش
مجھے کئی سال پہلے پاکستان میں متعین امریکی سفیر این پیٹرسن کی وہ تقریر یاد آگئی جو انہوں کراچی کی ایک تقریب میں کی تھی اور اس میں سفیر موصوفہ نے کہا تھا کہ مجھے یہ دیکھ کر حیرت ہوتی ہے کہ امریکہ پاکستان کی سب سے زیادہ امداد کرتا ہے‘ لیکن پھر بھی پاکستان کے عوام اس کے مخالف ہیں۔ کسی زمانے میں پاکستان اور امریکہ کے درمیان انتہائی دوستانہ مراسم تھے اور صدر اسکندر مرزا اور وزیراعظم چوہدری محمد علی نے ایک ساتھ امریکی امداد کیلئے امریکہ کا دورہ کیا تھا۔ صدر ایوب نے جب امریکا کا دورہ
مزید پڑھیے


یہ کیسا سیاسی تصادم ہے

جمعه 22 اپریل 2022ء
سہیل دانش
وفاقی کابینہ نے حلف اٹھا لیا، اس کے ساتھ ہی وہ اندیشے اور پیش گوئیاں بھی ختم ہوگئیں جن کے متعلق کہا جارہا تھا کہ اتحادی حکومت باہم اختلافات موجود ہیں اور اس کے نتیجے میں کابینہ کی تشکیل کھٹائی میں پڑ گئی ہے، اب دیکھنا یہ ہوگا کہ وزیراعظم شہباز شریف اور ان کی کابینہ عوام کو ریلیف دینے اور اپنے سب سے بڑے مخالف عمران خان کو اپنی کارکردگی سے جواب دینے کیلئے کیا جتن کرتے ہیں ۔ کبھی کبھی قلم اٹھانے اور چلانے سے پہلے موضوع کی تلاش اور انتخاب ایک مرحلہ ہوتا ہے‘ لیکن آج کل اتنی
مزید پڑھیے


سسپنس سے بھرپور ایڈونچر فلم میں نئی انٹری

جمعه 08 اپریل 2022ء
سہیل دانش
میں تو تمام پارلیمانی اور عدالتی کارروائی کو بھول گیا۔ جب جناب علیم خان کی پریس کانفرنس سنی۔ یقین نہیں آیا کہ پروپیگنڈہ اتنا موثر بھی ہوسکتا ہے۔ یہ واویلا، یہ شہرت کہ کوئی ہو نہ ہو عمران خان امین اور صادق ہیں۔ یہ تو ایک خان صاحب کا ایک ایسا ساتھی کہہ رہا ہے جو ان کے دکھ درد‘ اچھے برے اور نشیب و فراز میں شریک تھا۔ ان کا ہمرکاب تھا۔ پھر علیم خان سے یہ سن کر مجھے زیادہ تعجب نہیں ہوا کہ انہیں سلاخوں کے پیچھے دھکیلنے اورنیب کے کیس بنانے میں خان صاحب کی منشاشامل
مزید پڑھیے








اہم خبریں