Common frontend top

سہیل دانش


اس کھینچا تانی میں عوام کو کیا ملے گا؟


ایسا لگتا ہے کہ روانہ کی بنیاد پر جو تبدیلیاں آرہی ہیں اس سے صاف یہی نظر آتا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کو کارنر کیا جارہا ہے۔ اس سے بہت سے سوالات اٹھائے جاسکتے ہیں۔ ایک طرف ان کے اتحادیوں کا رویہ اور لب و لہجہ بھی تبدیل ہورہا ہے اور دوسری طرف ان کی اپنی جماعت میں نئے نئے گروپ اور دھڑے سامنے آتے جارہے ہیں۔ اندازہ بہت عرصے پہلے سے ہورہا تھا کہ عمران خان کے خلاف بننے والا محاذ وقت کے ساتھ ساتھ توانا ہوتا جائے گا اور اس میں بالآخر تمام گروپ اکٹھے ہوکر وزیراعظم
جمعه 18 مارچ 2022ء مزید پڑھیے

عمودی چٹان پر کھڑا کپتان

جمعرات 17 مارچ 2022ء
سہیل دانش
جناب وزیراعظم… آج آپ ایک عمودی چٹان پر کھڑے ہیں۔ آپ کے مخالفین کا آپ کے خلاف اکٹھا ہونا کوئی انہونی بات نہیں ۔ لیکن آپ کے وفادار آپ کیلئے سب کچھ نچھاور کردینے والے ساتھی آپ کو بے وفائی کا طعنہ کیوں دے رہے ہیں۔ اپنے جذبات آپ تک پہنچانے کیلئے میں آپ کو ایک مثال دیتا ہوں۔ جب ایک اتفاق معراج خالد کو وزیراعظم ہاؤس تک لے گیا جو بڑے مرنجان مرنج انسان تھے۔ ہم جیسے غیر معروف لوگوں سے بھی فخریہ دوستی لگانے میں کبھی عار محسوس نہیں کرتے تھے۔ آدھی سے زیادہ زندگی سائیکل چلاتے
مزید پڑھیے


شین وارن اور راڈنی مارش

پیر 14 مارچ 2022ء
سہیل دانش
جس کی لٹو کی طرح گھومتی گیندیں دنیا کے بڑے بڑے بیٹسمینوں کو چکمہ دیتی رہیں، لیکن وہ موت کو چکمہ نہ دے سکا۔ اولڈ ٹریفورڈ پر ایک چمکتی اور نسبتاً ہارڈ وکٹ پر لیگ اسٹمپ پر پڑ کر پلک جھپکتے میں ڈیڑھ فٹ تک وکٹوں کی جانب مڑ جانے والی ایسی گیند جس کی چالبازی دیکھ کر انگلش ٹیم کا مائیک گیٹنگ ایک منٹ تک وکٹ کو تکتا رہا تھا۔ اس گیند کو صدی کی سب سے حیرت انگیز گیند کہا جاتا ہے اور یہ گیند اس شین وارن کی جادوئی صلاحیت تھی جو تھائی لینڈ کے ساحلی علاقے
مزید پڑھیے


درویش صدر

جمعه 11 مارچ 2022ء
سہیل دانش
جب سعودی عرب کے فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز صدر امریکہ کے استقبال کیلئے ریاض ایئرپورٹ پر موجود تھے۔ امریکی صدر کا طیارہ ایئرفورس ون ڈونلڈ ٹرمپ کو لے کر ہوائی مستقر پر اترا تو 80 سالہ شاہ سلمان نے بڑی گرمجوشی سے صدر امریکہ کو خوش آمدید کہا۔ دونوں حکمران سلامی کے چبوترے پر پہنچے تو اس سے پہلے کہ سعودی فوجی دستے سلامی دیتے ہوئے چبوترے کے سامنے سے گزرتے مغرب کی اذان کی آواز نے سب کو اپنی جانب متوجہ کرلیا۔ شاہ سلمان نے امریکی صدر سے کہا کہ نماز کا وقت ہوگیا ہے میں نماز کیلئے
مزید پڑھیے


وہ تو چلے گئے

منگل 08 مارچ 2022ء
سہیل دانش
علم و آگہی کا نشان' حکمت کی شان' انسان دوست' کتنے سال بیت گئے۔ لیکن یادیں ہیں کہ گھٹاؤں کی طرح ذہنوں پر چھائی ہوئی ہیں۔زندگی میں وقت کا پابند اور وعدے کا ایسا سچا انسان میں نے نہیں دیکھا۔حکیم محمد سعید ایک بلند پایہ محقق ہی نہ تھے ،محبت کرنے والے شفیق،اور مہکتی شخصیت رکھنے والے منفرد انسان بھی تھے ،ان کی ہمہ جہت شخصیت کااحاطہ کرنا بہت مشکل ہے۔وہ حالات حاضرہ سے ہمیشہ آگاہ' رائے کے اظہار میں ہمیشہ صاف گو' روایتی شہرت اور نمایاں ہونے سے ہمیشہ گریزاں' بے حد وضع دار' سادہ طبیعت' حلیم الطبع اور
مزید پڑھیے



حکومت، اپوزیشن صف بندیاں مکمل

جمعه 04 مارچ 2022ء
سہیل دانش
بلاول بھٹو حیدر آباد میں کھڑے ہوکر عوام کے حقوق کی بات کررہے ہیں۔ وہ گو عمران گو کے نعرے لگارہے ہیں۔ وہ عوام کے دکھ درد کی بات کررہے ہیں۔ لیکن کیا انہیں معلوم ہے کہ یہ شہر شاید سندھ میں سب سے زیادہ احساس محرومی کا شکار ہے۔ اس شہر نے بڑے دکھ جھیلے ہیں۔ اس کی شامیں مجھے آج بھی یاد ہیں۔ گرمیوں میں دریائے سندھ کے پانیوں سے ٹکراکر گنگناتی ہوائیں آپ کو ہمیشہ تازگی کا احساس دلاتی ہیں۔ میری اس شہر سے بڑی یادیں ہیں۔ یہاں میں نے زمانہ طالب علمی کا پورا وقت گزارا
مزید پڑھیے


کیا ہم سب اندھے اور بہرے ہیں (2)

اتوار 27 فروری 2022ء
سہیل دانش
مجھے یاد ہے کہ ایک بار جنرل ضیاء الحق کے دور میں ایک لڑکے پپو کے قتل کے الزام میں 4 ملزمان کو سرعام پھانسی دی گئی تھی۔ آپ کو معلوم ہے اس کا کیا نتیجہ نکلا تھا۔ تین سال تک پورے پاکستان میں کوئی بچہ اغوا نہیں ہوا تھا۔ نواز شریف نے فوجی عدالتیں قائم کرکے سزائیں دینی شروع کروائی تھیں۔ کراچی میں کرائم ریٹ 80 فیصد کم ہوگیا تھا۔ سزائیں عبرتناک اور بلا تخصیص دینی پڑیں گی۔ پولیس کے پورے نظام کو بدلنا ہوگا۔ کراچی کے تمام معاملات کو پوری ہوشمندی دانشمندی اور دردمندی کے ساتھ دیکھنا چاہئے
مزید پڑھیے


کیا ہم سب اندھے اور بہرے ہیں

جمعه 25 فروری 2022ء
سہیل دانش
یہ اس شہر کی بپتا ہے۔ جو پاکستان کیلئے وہی اہمیت رکھتا ہے جو گاڑی کیلئے پیٹرول کی اہمیت ہے۔ لیکن جو کچھ اس شہر میں ہورہا ہے۔ عقل حیران ہے کہ کیا ہم سب اندھے اور بہرے ہیں۔ جو نہ سن رہے ہیں نہ دیکھ پارہے ہیں۔ یہی اس شہر کا نوحہ ہے۔ جس پر ہم سب ماتم کرتے ہیں۔ لیکن مجال ہے کہ بااختیار لوگوں کے کانوں میں جوں تک رینگی ہو۔ جو ہورہا ہے سب اسے سرکس کا تماشہ سمجھ رہے ہیں۔ وہ جو حالات کو بہتر کرنے کا دعویٰ کرتے ہیں۔ سراسر جھوٹ بولتے ہیں۔ اس
مزید پڑھیے


زندگی سے بھرپور بشریٰ رحمان

هفته 19 فروری 2022ء
سہیل دانش
سوچ رہا ہوں کہ ان کی قلمی کاوشوں کی کونسی گٹھڑی کھولوں۔ ناولز' افسانے' ڈرامے اور کالمز سب ہی تو چمکتے موتیوں سے بھرے پڑے ہیں۔ ان کی زندگی کے اتنے رنگ ہیں کہ سمیٹنا چاہوں تو نہیں سمٹ پائیں گے۔ وہ ایک دیانتدار قلمکار تھیں۔ شعور کی ایسی روشنی اور بالیدگی پائی تھی کہ جو سوچا خوب سوچا' جو لکھا خوب لکھا۔ ان کی تحریروں میں مزاح بھی تھا' شگفتگی بھی تھی' سماج کا رنگ بھی تھا۔ ان کی تحریر کے کتنے روپ تھے۔ دھلے دھلے' اجلے اجلے' ملنے والے سے اتنے چاؤ' حلاوت اور مٹھاس سے ملتیں کہ
مزید پڑھیے


ورسٹائل ادیب، شاعراور قلمکار،فیض احمد فیض

جمعه 18 فروری 2022ء
سہیل دانش
فیض کی جگمگاتی اور اثر انگیز شاعری کے کتنے اسلوب، کتنے طرز، کتنے زاویئے اور لاتعداد فکری انداز ہیں۔ یہ جب سروں میں ڈھلی تو امر ہوگئی۔ جب انقلابی روپ میں چنگھاڑتی ہوئی ہر سو پھیلی تو زلزلہ برپا کرگئی۔ رومانوی انداز کی مٹھاس لئے اس طرح پھیلی کہ دلوں کی دھڑکیں تیز کرگئی۔ واقعاتی انداز میں ڈھلی تو سارے پردے چاک کرتی چلی گئی۔ کہیں فیض کوئی دکھ یوں بیان کرتے ہیں۔ کہ المیئے انگڑائی لیتے نظر آتے ہیں' کہیں کسی کو چیلنج کرتے ہوئے جرات کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ کہیں اپنے تیکھے اور سچے انداز سے دودھ کا
مزید پڑھیے








اہم خبریں