Common frontend top

سہیل دانش


نیا سال: نئے مسائل،نئے عزائم……(2)


بلا شبہ مہنگائی نے ہم سب کی زندگی اجیرن کررکھی ہے۔ لوگ غیر محسوس طریقے سے بلڈ پریشر کا شکار ہورہے ہیں۔ چڑچڑاہٹ شخصیت کی عنصر بن گئی ہے۔ اس لئے سب کچھ بھلاکر آمدنی کے ذرائع بڑھائیں۔ سب سے پہلے بنیادی بات یہ ہے کہ ناامید نہ ہوں۔ روزانہ پیسوں کا حساب رکھیں۔ گھر والوں سے بھی کہیں کہ وہ آمدن اور اخراجات کا تحریری حساب کتاب رکھیں۔ ملازمت کے مواقع آپ دیکھ لیں۔ بڑھنے کے بجائے سکڑ رہے ہیں۔ اس لئے آپ کاروبار کی طرف آئیں۔ خود بھی کریں اور دوسروں کو بھی اس کی طرف مائل کریں۔
هفته 08 جنوری 2022ء مزید پڑھیے

نیا سال: نئے مسائل،نئے عزائم

جمعه 07 جنوری 2022ء
سہیل دانش
2022ء کا سال آن پہنچا۔ اس کی آمد سے پہلے حکومت نے منی بجٹ کا بم گرادیا ، لوگ ہکا بکا رہ گئے۔ پہلے کیا مشکلات اور مسائل کم تھے۔ ایسا لگتا ہے کہ غریب سے اس کا نوالہ چھیننے کی پوری کوشش ہورہی ہے۔ عام پاکستانی کے یہ ساڑھے تین سال بہت تکلیف سے گزرے ہیں۔ ڈالر کی چھلانگیں کم ہونے کا نام نہیں آ رہیں۔ اشیاء خورو نوش اور پھلوں' سبزیوں' آٹا اور یوٹیلٹی بلز نے عام پاکستانی کا ناک میں دم کر رکھاہے۔ سمجھ نہیں آتا گیلپ والوں نے یہ سروے کہاں پر کیا جس
مزید پڑھیے


سال نو …(2)

اتوار 02 جنوری 2022ء
سہیل دانش
چین کی مثال بھی انہوں نے کس طرح ایک طویل المیعادی منصوبوں پر عمل کیا۔جس نے خود کو ایک عالمی کارخانہ بتایا وہ آج نہ صرف معاشی طور پر مستحکم ہے بلکہ دفاعی لحاظ سے بھی دنیا کی سپر پاور بننے جا رہا ہے۔سنگا پور جس نے خود کو بندرگاہ والا شہر بنانے کا فیصلہ کیا تھا۔وہ ایک مضبوط اقتصادی مرکز بننے کے بعد اب جدت کا مرکز بھی بن رہا ہے۔ دبئی کی مثال لے لیں۔وہاں تیل بہت کم تھا لیکن انہوں نے اپنے آپ کو ایک کاروباری اور سیاحتی مرکز بنایا اور اب پوری دنیا سے لوگ وہاں سیاحت
مزید پڑھیے


سال نو

هفته 01 جنوری 2022ء
سہیل دانش
نیا سال شروع ہو چکا ۔نئے سال کی شام کا شغل میلہ دیکھا۔ جن لوازمات کا پروپیگنڈہ ہوتا ہے۔یقین جانیں وہ تو اب شجر ممنوعہ ہیں۔ اب اگر کوئی چھوٹا موٹا موج میلہ کرنا چاہتا ہے۔تو جذبوں سے نوجوان دھاوا بولنے کے لئے کیوں بے چین ہیں۔اگر آپ ایسے ہی پرجوش ہیں تو پھر یہ بھی دیکھ لیں کہ ہمارے معاشرے میں کیا کیا نہیں ہو رہا۔اخلاقی قدروں کے محافظ اور ٹھیکیدار ذرا اس طرف بھی توجہ دے لیں۔ذرا غور فرمائیے ہمارے اعمال کیا ہیں؟ہمارے دعوے کیا ہیں؟سچ جانیں ہم غیر محسوس طریقے سے منافقت کا شکار ہو گئے ہیں۔چلیں
مزید پڑھیے


تحریک انصاف سکتے میں ! ……(2)

جمعه 24 دسمبر 2021ء
سہیل دانش
جہاں مولانا نہیں ہیں وہاں اے این پی ہے اور یہ سارے مل کر صوبائی حکومت کا ناک میں دم کر سکتے ہیں یہ فنڈز مانگیں گے مانگنے بھی چاہئیں۔صوبائی حکومت کوفنڈز دینے بھی ہوں گے اور دینے بھی چاہئیں۔اگر بلدیاتی حکومتیں کام نہیں کریں گے تو ان کا استدلال ہو گا کہ صوبائی حکومت روڑے اٹکا رہی ہے اور اگر کام ہوں گے تو یہ کہیں گے کہ یہ تو ہمارے آنے سے تبدیلی آئی ہے۔اس طرح فضا میں عجیب بیانات کی گھن گرج سنائی دے گی۔آج سے پہلے عمران خان کے پی میں آزاد تھے انہیں چیلنج
مزید پڑھیے



تحریک انصاف سکتے میں !

جمعرات 23 دسمبر 2021ء
سہیل دانش
عمران خان کے لئے یہ کوئی اچھی خبر نہیں کہ انہیں اپنے ہی گھر پشاور میں پسپا ہونا پڑا ہے اور 69سالہ وزیر اعظم جو ہار ماننے کے لئے کبھی آمادہ نہیں ہوتے۔اب اس بات کا اعتراف کرنے پر مجبور ہیں کہ یہ ان غلط فیصلوں کا نتیجہ ہے۔جس کا خمیازہ انہیںبھگتناپڑا ہے۔ بلدیاتی انتخابات کے اس اکھاڑے میں ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ تحریک انصاف اس وقت سکتے کی کیفیت میں ہے۔اس میں کوئی شک نہیں کہ تحریک انصاف کا پاور بیس خیبر پختونخواہ ہی ہے اور اس صوبے میں وہ سب سے زیادہ متحرک رہی ہے
مزید پڑھیے


سانحہ میں منصوبہ بندی کا عکس نظر آتا ہے!

جمعه 17 دسمبر 2021ء
سہیل دانش
کیا یہ ایک سیاسی مسئلہ تھا یا سماجی اور لسانی' سمجھ نہیں آتا ان کیمپوں کے دردناک اور المناک واقعات لکھوں' ہجرت در ہجرت کا المیہ بیان کروں یا حکمرانوں کی فیصلہ سازی پر ماتم کروں۔ سچی بات تو یہ ہے کہ یہ کرب و الم کی داستان ہے۔ جب سوچتا ہوں کہ ان لوگوں کے کیا جذبات ہوں گے جنہوں نے 1947ء میں ہجرت کی تھی۔ اس جوش و جذبے کے ساتھ کہ نیا ٹھکانہ اجنبی ضرور ہوگا لیکن اپنے وطن کے ساتھ رومانس کے احساس نے جسم و جان کو ترو تازہ کردیا تھا۔ مجھے تو یہ سانحہ
مزید پڑھیے


ہجوم کی حکمرانی ……!

جمعه 10 دسمبر 2021ء
سہیل دانش
وہ منظر بڑا بھیانک تھا،بڑا دلخراش اورنتہائی المناک ۔ ایسا سیاہ ترین ورق تھا جس کی تحریر کا ہر لفظ رونگٹے کھڑے کردیتا ہے۔ حادثے یکدم نہیں ہوتے۔ وقت برسوں ان کی پرورش کرتا ہے۔ جو کچھ ہوا،جو کچھ ہورہا ہے۔ ایک نکیلی' کڑوی اور دل چیر دینے والی حقیقت بن کر حافظے میں نقش ہوگئی ہے۔ سری لنکا کے شہری پریانتھا کمارا کے ساتھ سیالکوٹ میں جو کچھ ہوا، وہ چیخ چیخ کر کہہ رہا ہے کہ ہم جس معاشرے میں رہ رہے ہیں اس نے جبر' ظلم' بے حسی کی چادر اوڑھ رکھی ہے۔ یہ گونگوں' بہروں اور
مزید پڑھیے


انتخابی معرکوں کا مستقبل……(2)

منگل 07 دسمبر 2021ء
سہیل دانش
پنجاب میں پی ٹی آئی کا اصل مقابلہ مسلم لیگ (ن) سے ہوگا۔ یہ بھی درست ہے کہ نواز شریف 2018ء کے انتخابات سے قبل خاصے کمزور دکھائی دے رہے تھے لیکن اس کے باوجود انہوں نے اپنے ترقیاتی کاموں' بجلی کی قلت کو کم کرنے کی کامیاب کوشش کی' مہنگائی کو قابو رکھنے' ڈالر کی قدر کو نہ بڑھنے دینے کے کریڈٹس پر قابل لحاظ ووٹ حاصل کئے تھے۔ پھر نواز شریف کے راستے میں ایک بڑی رکاوٹ یہ بھی تھی کہ مقتدر حلقے ان کے ساتھ نہ تھے۔ وہ اور ان کی بیٹی جیل میں قیدتھے۔ ایسی
مزید پڑھیے


انتخابی معرکوں کا مستقبل

پیر 06 دسمبر 2021ء
سہیل دانش
مان لیا کہ سب خیریت ہے پھر وہ مرحلہ آجاتا ہے جب انتخابات کا انعقاد ہوگا۔ یہ بھی مان لیں کہ حکومت باقی مدت میں جو کچھ ہاتھ پائوں مار سکتی ہے، کر گزرتی ہے۔ معیشت کو کچھ سنبھالا مل جاتا ہے۔ برآمدات میں کچھ بہتری آجاتی ہے۔ مہنگائی کے اعشاریئے بھی کچھ بہتر ہوجاتے ہیں لیکن جو حالات آج چل رہے ہیںوہ تو بڑے مایوس کن ہیں۔ لوگ وزیر اعظم سے یہ پوچھ رہے ہیں کہ جو کسر رہ گئی تھی وہ آئی ایم ایف نے آپ کو لٹاکر پوری کردی۔ وہ اپنی شرائط بتارہا ہے ہم سے ناک
مزید پڑھیے








اہم خبریں