Common frontend top

ظہور دھریجہ


18ویں چولستان انٹرنیشنل جیپ ریلی


18ویں انٹرنیشنل چولستان جیپ ریلی کا افتتاح کردیا گیا۔نگران وزیر اعلیٰ پنجاب کو کمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انور نے ویڈیو لنک کے ذریعے جیپ ریلی بارے بریفنگ دی، اس پر نگران وزیر اعلیٰ نے جیپ ریلی کیلئے بہترین انتظامات کرنے کی ہدایت کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ قومی اور عالمی ایونٹ ہے اور اسے زیادہ سے زیادہ خوبصورت اور بہتر بنایا جائے۔ جی ڈی پی آر آفس لاہو رمیں نگران صوبائی وزیر اطلاعات و ثقافت عامر میرنے سیکرٹری انفارمیشن علی نواز ملک ، سیکرٹری سیاحت احسان بھٹہ ، کمشنر بہاولپور راجہ جہانگیر انور اور ایم ڈی ٹی ڈی
جمعرات 09 فروری 2023ء مزید پڑھیے

ترکیہ اور شام میں خوفناک زلزلہ!!

بدھ 08 فروری 2023ء
ظہور دھریجہ
ترکیہ اور شام میں 7.9 شدت کے تباہ کن زلزلے سے ہزاروں افراد جاں بحق جبکہ ہزاروں ہی زخمی ہو ئے ہیں ۔ جب یہ سطور لکھ رہا ہوں تو ترکیہ میں ایک اور زلزلے کی اطلاع ملی ہے جس کی شدت 5.6 ریکارڈ کی گئی ہے۔ زلزلے سے جاں بحق افراد کی تعداد کا صحیح اندازہ نہیں لگایا جا سکتا کہ ملبے سے لاشیں اور زخمیوں کو نکالنے کا سلسلہ جاری ہے ۔ زلزلے سے ترکیہ اور شام میں سینکڑوں عمارتیں ملبے کا ڈھیر بن چکی ہیں ۔ ریسکیو اہلکاروں کو زلزلے سے سڑکیں تباہ ہونے اور بارش کے
مزید پڑھیے


92 نیوز چینل کی 8ویں سالگرہ

منگل 07 فروری 2023ء
ظہور دھریجہ
’’با خبر ،با وثوق ‘‘سلوگن لئے میڈیا کی دنیا میں منفرد مقام رکھنے والا 92 نیوز ایچ ڈی پلس 8 سال کا ہو گیا ہے۔ سچائی ، باوثوق خبروں، بے باک اور با وقار صحافت سے 8 سال کے سفر کے دوران 92 نیوز ایچ ڈی پلس عوام کے دلوں میں گھر کر چکا ہے۔ 92 نیوز نے ٹیکنالوجی کے میدان میں نئے رحجانات متعارف کرائے۔ ایشیاء کا سب سے بڑا تھری ڈی ورچوئل سٹوڈیو 92 نیوز کے پاس ہے۔ 92 نیوز پر ہولو گرام ، آگسینٹڈ اور ورچوئل ٹیکنالوجی کا استعمال ہو رہا ہے۔ 92 نیوز نے ایچ ڈی
مزید پڑھیے


جنرل (ر) پرویز مشرف

پیر 06 فروری 2023ء
ظہور دھریجہ
پاک فوج کے سابق سربراہ و سابق صدر مملکت جنرل(ر) پرویز مشرف گزشتہ روز دبئی کے نجی ہسپتال میں دوران علاج انتقال کر گئے۔صدر مملکت عارف علوی ، وزیر اعظم شہباز شریف اور چیئرمین سینٹ صادق سنجرانی نے پرویز مشرف کی وفات پر افسوس کا اظہار کیا ہے ، پرویز مشرف کیلئے مغفرت اور ورثاء کیلئے صبر و جمیل کی دعا کی۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان میں چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی اور آرمی چیف نے پرویز مشرف کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔ پرویز مشرف
مزید پڑھیے


5 فروری ۔یوم یکجہتی کشمیر

اتوار 05 فروری 2023ء
ظہور دھریجہ
آج مقبوضہ جموں و کشمیر، آزاد کشمیر پاکستان اور دنیا بھر میں یوم یکجہتی کشمیر منایا جا رہا ہے۔ طویل عرصہ غیر قانونی طور پر بھارت کے زیر قبضہ جموں و کشمیر میں بھارت منظم طریقے سے کشمیریوں کی نسل کشی کر تا آ رہا ہے۔ بھارتی فوجی روزانہ کی بنیاد پر بے گناہ کشمیریوں کو قتل کر رہے ہیں، رواں سال جنوری میں جعلی مقابلوں میں 10 کشمیریوں کو شہید کیا گیا۔ 5 اگست 2019ء کو مودی حکومت کی طرف سے کشمیر کی خصوصی حیثیت کی منسوخی کے اقدام سے اب تک 740 سے زائد کشمیریوں کو شہید
مزید پڑھیے



مریم نواز کا دورہ بہاولپور!!

هفته 04 فروری 2023ء
ظہور دھریجہ
مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز نے بہاولپور میں ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اب مسلم لیگ (ن) کی باری ہے، ملک میں اب نواز شریف کے سوا کوئی چوائس نہیں۔ دیکھا جائے تو اس وقت ملک میں (ن) لیگ ہی برسراقتدار ہے، اپنی جگہ پیپلز پارٹی سمجھتی ہے کہ اب اس کی باری ہو گی لیکن باری کا لفظ ہی غیر جمہوری ہے کہ جمہوری حوالے سے اقتدار اس کا حق ہوتا ہے جو انتخاب میں کامیابی حاصل کر کے آئے، باری کا لفظ غیر جمہوری آمرانہ سوچ کا غماز
مزید پڑھیے


گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن سے ملاقات

جمعرات 02 فروری 2023ء
ظہور دھریجہ
گورنر پنجاب میاں بلیغ الرحمن سے پرانی یاد اللہ ہے، ہم نے ان کے بزرگوں کے ساتھ کام کیا ہے۔ دو دن قبل شام چار بجے گورنر کیمپ آفس بہاولپور میں ملاقات طے تھی، ملاقاتیوں کا ہجوم تھا، اسی دن پشاور کی مسجد میں خودکش حملہ ہوا ،اسی بناء پر سکیورٹی الرٹ تھی اور حفاظتی اقدام کے طور پر گورنر لوگوں سے اپنے روم میں ملاقات کر رہے تھے۔ میں نے اپنی آمد کی اطلاع بھجوائی ، گورنر صاحب نے مجھے بلوا لیااور سب سے پہلے انہوں نے پشاور کی مسجد میں دہشتگردی کے واقعے کی مذمت کرتے ہوئے کہا
مزید پڑھیے


دہشت گردی کی نئی لہر کو سمجھنے کی ضرورت

بدھ 01 فروری 2023ء
ظہور دھریجہ
تھانہ پولیس لائنز کی مسجد کے اندر خودکش دھماکے میں تادم تحریر امام مسجد اور اہلکاروں سمیت 92 افراد شہید جبکہ 48 زخمی ہیں، اموات کے بڑھنے کا خدشہ ہے کہ ابھی تک ملبہ ہٹانے کا کام جاری ہے ، اس سلسلے میں سپیشل انجینئرز کو طلب کیا گیا ہے۔ وزیر اعظم شہباز شریف نے پشاور مسجد میں خودکش دھماکے کی شدید مذمت کرتے ہوئے کہا کہ اللہ تعالیٰ کے حضور سر بسجود مسلمانوں کا بہیمانہ قتل قرآن کی تعلیمات کے منافی ہے، اللہ کے گھر کو نشانہ بنانا ثبوت ہے کہ حملہ آوروں کا اسلام سے کوئی تعلق نہیں۔
مزید پڑھیے


پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافہ

منگل 31 جنوری 2023ء
ظہور دھریجہ
وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے پریس کانفرنس میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں 35، 35 روپے فی لیٹر اضافے کا اعلان کر دیا ، یہ بھی دیکھئے کہ اپنی پریس کانفرنس سے دو منٹ بعد قیمتوں میں اضافے کا اطلاق بھی کرا دیا۔ اس اعلان سے ایک دن پہلے پٹرول پمپوں پر پٹرول نایاب ہو گیا، آئل مافیا نے بھاری منافع کے لالچ میں ذخیرہ اندوزی کی اور شہریوں کو ذلیل و خوار کیا۔ پٹرول کی قیمتوں میں بے تحاشہ اضافے سے پورے ملک میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ فیصلہ واپس لیا جائے کہ غریب پہلے
مزید پڑھیے


سابق ریاست بہاولپور

اتوار 29 جنوری 2023ء
ظہور دھریجہ
سابق ریاست بہاولپور آج ڈویژن ہے، رقبہ لگ بھگ ملک ڈنمارک کے برابر ہے ۔15918 مربع میل رقبہ ہے ۔ ڈویژن میں تین اضلاع بہاولپور، بہاولنگر اور رحیم یارخان شامل ہیں ۔ تین اضلاع کی مجموعی آبادی 46 لاکھ سے زائدہے۔ اس ڈویژن میں شمالی سرحد کے ساتھ دریائے ستلج، پھر پنجنداور آخر میں دریائے سندھ بہتے ہیں ۔جنوب مشرقی پٹی چولستان کا صحرا ہے، جس کی دوسری جانب بھارت کے صوبے راجھستان کی ریاستیں بیکانیر اور جیسلمیر واقع ہیں ۔ضلع بہاولپور کی شمالی سرحد کے ساتھ ساتھ دریائے ستلج بہتا ہے جس کے پار ضلع ملتان اور ضلع وہاڑی
مزید پڑھیے








اہم خبریں