Common frontend top

عبدالرفع رسول


6 نومبر:کشمیری پاکستان کی محبت میں کٹ مرے


6 نومبر1947ء تاریخ کشمیرکا ایک خونین باب ہے ۔اس دن جموں کے غدر کاجگر چیر دینے والاایسا وحشت انگیزسانحہ پیش آیاکہ انسان کا دل اس غدر عظیم کا تذکرہ کرتے ہوئے خون کے آنسو روتا ہے۔ ہلاکو اور چنگیز جیسے قاتلان انسانیت کے پیروکار وں نے جموں میںبڑے پیمانے پر قتل عام کیا۔27 اکتوبر1947ء کو جب اسلامیان جموںو کشمیر ، جو پہلے ہی ڈوگرہ ظلم و ستم کے شکار تھے پر قیامت صغری برپا ہوئی اگرچہ جموں وکشمیر کے چاک گریبان مسلمانوں کی داستان الم یکساں ہے تا ہم یہ مسلمہ حقیقت ہے کہ 6 نومبر کے غدر
هفته 06 نومبر 2021ء مزید پڑھیے

قبلہ اول سے بیگانگی مجرمانہ فعل

جمعه 05 نومبر 2021ء
عبدالرفع رسول
3نومبر2021بدھ کوحسب روایت اہل فلسطین کی مسجداقصیٰ میں خداسے قبلہ اول کی بازیابی اورسرزمین انبیاء کی پنجہ یہود سے نجات کی دعائیں ہورہی تھیں،شہداء اورتحریک آزادی فلسطین کے اراکین رفتگاں سے مفارقت کا دکھ لکھابانٹاجارہاتھاکہ درجنوں یہودی آباد کاروں نے اسرائیلی پولیس کی فول پروف سیکیورٹی میں مسجد اقصیٰ میں گھس کر مسلمانوں کے قبلہ اول کی بے حرمتی کی۔ اس موقع پر یہودی انتہا پسندوں نے مسجد اقصیٰ میں گھس کرتلمودی تعلیمات کے مطابق رسومات ادا کیں۔فلسطینی محکمہ اوقاف کی طرف سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ بدھ کو درجنوں یہودی آباد کاروں، اسرائیلی طلبا اور
مزید پڑھیے


خالصتان کے لئے ریفرنڈم

منگل 02 نومبر 2021ء
عبدالرفع رسول
31اکتوبر2021کو’’سکھ فارجسٹس‘‘کے زیراہتمام دنیابھرمیں مقیم سکھوں نے ’’ریاست خالصتان ‘‘کے قیام کے لیے برطانیہ میں ریفرنڈم میں حصہ لیا۔ لندن کے کوئین الزبتھ ہال ٹو میںہوئے اس ریفرنڈم میں تقریباً 30 ہزار سکھوںنے بھر پور شرکت کی۔اس موقع پرسکھوں کے الگ وطن خالصتان کا نیا نقشہ بھی جاری کیاگیا جس میں نہ صرف پنجاب بلکہ ہریانہ، ہماچل پردیش، راجستھان اور یو پی کے اکثر اضلاع کو مجوزہ ریاست میں شامل دکھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ 31 اکتوبر وہ دن ہے جب 1984میں اس وقت کی بھارتی وزیراعظم اندرا گاندھی کوان کے سکھ محافظوں نے قتل کردیا تھا جنہوں نے سکھوں
مزید پڑھیے


بھارتی شکست پرکشمیری طلبہ کے خلاف مقدمات

پیر 01 نومبر 2021ء
عبدالرفع رسول
سری نگر کے دومیڈیکل کالجز اوربھارتی ریاستوں کے مختلف کالجزمیںزیرتعلیم کشمیرکے مسلمان طلباء پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت اور بھارت کی بدترین شکست پر جشن منانے کی پاداش میں جس عتاب کے شکاربنائے گئے ہیں سوشل میڈیاپر اس کی ویڈیو وائرل ہے۔اتفاق یہ ہے کہ پاکستان کی فتح پر کشمیر کے طلباء کا یہ جشن اس وقت ہواکہ جب بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیری پھرن پہن کرسری نگرمیںموجودتھااوروہ قابض بھارتی فوج کے افسران کوکشمیربھارت کااٹوٹ انگ دینے پربھاشن دے رہاتھااوراسکی موجودگی کے باعث سری نگرکاچپہ چپہ فوجی پہرے میں تھا۔ دس لاکھ قابض بھارتی افواج کے محاصرے میں
مزید پڑھیے


بھارتی ٹیم کا واحدمسلمان کھلاڑی غدارکیوں؟

اتوار 31 اکتوبر 2021ء
عبدالرفع رسول
سنگھیوں ، زعفرانیوں اور بھا جپائیوں غرض بھارت کے ہندوتوا فاشسٹوں کے مکروہ فلسفے کے تمام پیروکاروں کے سامنے اس بات کی کوئی حیثیت نہیں کہ بھارتی مسلمان بھارت کے لئے ہی کام کررہے ہیں اس لئے انہیں بھارت میں جینے کاحق دیاجائے۔ نہیں ہرگز نہیںبلکہ ان کے سامنے ایک ہی ایجنڈاہے کہ بھارت کی سرزمین پر جس کسی بھی فرد کی نام سے شناخت بطورمسلمان ہے اسے پکڑو،مارو، ذلیل کرواوراسکی جان ومال کونقصان پہنچاکردم لے لو۔دراصل ہندوتواکے اسی مکروہ فلسفے کے تحت بھارتی مسلمان کومکمل اورعملی طورپرہندوبن کربھارت میں رہناہوگا یہی وجہ ہے کہ بھارت کے فلمی اداکاروں شاہ
مزید پڑھیے



تری پورہ :مساجد اور مسلمانوں کے گھروں پر حملے!

هفته 30 اکتوبر 2021ء
عبدالرفع رسول
بنگلہ دیش کی سرحد سے ملحق بھارت کی شمال مشرقی ریاست تری پورہ میں گزشتہ چند دنوں کے دوران15 مساجدآگ لگا کرشہیدکی جاچکی ہیں جبکہ مسلمانوں کے آشیانے جل رہے ہیں۔ ہندوتواکے پیروکار ہندو دہشت گرد سڑکوں پر اسلام اور مسلمانوں پر حملے کر رہے ہیں جس کے باعث یہاں کے مسلمان ڈرے سہمے ہوئے ہیں اور انہیںجان بچانے کی فکر دامن گیر ہے۔ریاست تری پورہ کی ہندو ریاستی انتظامیہ اورپولیس کی سرپرستی میںہندوتواکے پیروکار ہندودہشت گرد مساجد ،مسلمانوںکے گھروں کو لوٹتے اور جلاتے رہے ہیں جبکہ شہیدکی جانے والی مساجد کی خاک پریہ دہشت گرد بھگوا جھنڈے نصب
مزید پڑھیے


27 اکتوبر،کشمیرپربھارتی جارحیت کا نقطہ آغاز

بدھ 27 اکتوبر 2021ء
عبدالرفع رسول
آج 27 اکتوبر ہے یہ دن جموںوکشمیر پر بھارتی جارحیت اوردور پرآشوب کا نقطہ آغاز ہے ۔اس دن سے ہی تنازعہ کشمیر کے بدترین تاریخی پس منظر کا ایک ایسا طویل باب رقم ہوناشروع ہوا جس کی ایک ایک سطر ظلم وبربریت کی داستان کی عکاس ہے۔ کشمیرکو اگر خطہ حوادث وسانحات کہا جائے تو بے جا نہ ہوگا۔کیونکہ یہاں ہر آن کوئی نہ کوئی سانحہ اورحادثہ رونماہوتا رہتا ہے۔ارض کشمیر پر شخصی راج کے خاتمے کے بعد رونما ہونے والے ان سانحات اور حادثات کاآغاز 27 اکتوبر 1947ء کواس وقت شروع ہوا کہ جب
مزید پڑھیے


بھارت کی شکست پرمقبوضہ کشمیرمیں جشن

منگل 26 اکتوبر 2021ء
عبدالرفع رسول
اسلام اورایمان کی بنیاد پرپاکستان کے ساتھ محبت اورلگائو ملت اسلامیہ کشمیر کی تحریک آزادی کی قوت محر کہ ہے اور وہ ہر وقت اپنی اس محبت اور لگائوکا عملی اظہارکرکے دنیا تک اپنا یہ پیغام پہنچاتے ہیں کہ وہ بھارت کے ہرگز شہری نہیں بلکہ وہ کلمہ طیبہ کی بنیاد پرصرف اورصرف مسلمان اور پاکستانی ہیں۔ اپنے سچے موقف،اخوت اسلامی ، دینی غیرت ،تحریکی تعمق ،قوت ارادی ،عمل بالعزیمت، عزم بالجزم ،استقلالی طبیعت ،حریت سازی اور استقامت علیٰ الحق کاجب وہ پاکستان زندہ باد کا نعرہ لگا کر دوٹوک اظہارکرتے ہیں تو وہ بھارتی قیادت کے منہ پر عبرت
مزید پڑھیے


آزاد کشمیر کایوم تاسیس

پیر 25 اکتوبر 2021ء
عبدالرفع رسول
آج24اکتوبرہے اوریہ دن آزادجموںوکشمیرکایوم تاسیس ہے۔بلاشبہ یہ دن صدیوں کی قربانی کے روشن سویرے کا نام ہے جسے لاکھوں ملت کشمیرنے اپنے لہو سے منور کیا ہے ۔24 اکتوبر1947کو یہ علاقہ ڈوگرہ شاہی سے جہاد بالسیف کے ذریعے آزادکرایاگیاہے ۔ اس کا باقاعدہ نام ریاست آزاد جموں و کشمیر ہے ۔آزادکشمیرکاعلاقہ13297 مربع کلومیٹرپرمحیط ہے۔ 2008کی مردم شماری کے مطابق آزادکشمیرکی آبادی45,67,982 نفوس پرمشتمل ہے۔آزادکشمیرکثیراللسان علاقہ کہلاتاہے تاہم اس کی سرکاری زبان اردوہے ۔اس علاقے میںسب سے زیادہ ہندکوزبان بولی جاتی ہے دوسرے نمبرپرپہاڑی اورپوٹھوہاری ہے جبکہ اس کے علاوہ بالترتیب گوجری،کشمیری ،پنجابی اورپشتوزبانیں بھی یہاں بولی جاتی ہے۔ آج کے
مزید پڑھیے


بنگلہ دیش میں ملک گیراحتجاجی تحریک کی اصل وجہ؟

هفته 23 اکتوبر 2021ء
عبدالرفع رسول
بنگلہ دیش میں ملک گیر احتجاجی مظاہرے جاری ہیںاس دوران پولیس اور مظاہرین کے درمیان جھڑپیں بھی ہوئیں۔ بادی النظرمیں یہ تحریک 13 اکتوبر2021بدھ کی رات کوہندئووں کی طرف سے بنگلہ دیش میں قرآن کی مبینہ بے حرمتی کے خلاف ردعمل کے طورپر بھڑک اٹھی لیکن واضح طورپردکھائی دے رہا ہے کہ بنگلہ دیش میں یہ احتجاجی تحریک بھارتی ریاست آسام کے مسلمانوں کے ساتھ روارکھے ظالمانہ سلوک کاردعمل ہے ۔ 2011 کی مردم شماری کے مطابق بنگلہ دیش کی14.9 ملین آبادی میں تقریباً 8 اعشاریہ 5 فیصد ہندو ہیں۔ ضلع کومیلا سمیت کئی دیگر اضلاع میں ہندئووںکی بڑی آبادی
مزید پڑھیے








اہم خبریں