Common frontend top

عبدالرفع رسول


سری نگرکی تاریخی جامع مسجد مقفل


کشمیر میں مسلمانوں کی سب سے بڑی عبادت گاہ اورتاریخی جامع مسجد سرینگرمیںگذشتہ ڈھائی برسوں یعنی27ماہ سے اہم فریضہ دین نماز جمعہ ادا کرنے کی اجازت نہیں دی جارہی ۔ ان ڈھائی برسوں یعنی 810دنوںمیں ہرجمعہ المبارک کو نماز جمعہ کی ادائیگی کی غر ض سے وہاں پہنچنے والے علمبرداران توحید مایوس ہو کر اپنے گھروں کو لوٹ آتے ہیں ۔نمازجمعہ پرپابندی عائد کرتے ہوئے جامع مسجد سمیت پورے علاقے میں قابض بھارتی فوج پوزیشنیں لئے بیٹھی ہے ۔ جب بھی جامع مسجد کی انتظامیہ، انجمن اوقاف کے اراکین اذان اور نماز کیلئے جامع مسجد کے دروازے کھولنے کیلئے
پیر 29 نومبر 2021ء مزید پڑھیے

سکھ اوربھارتی مسلمان نجات کی تحریک چلاسکتے ہیں؟

اتوار 28 نومبر 2021ء
عبدالرفع رسول
بھلے ہی بھارت میںہندوتوا سیاست زور آور ہو اورہندو راشٹربنانے والے کتنے خوفناک چہروں سے بھارت میں ہرطرف نمودارکیوں نہ ہوںلیکن یہ بھی ایک حقیقت ہے کہ اگر بھارت کے بیس کروڑ مسلمان اوراڑھائی کروڑ سکھ ایک ہوکرآزادی کی تحریک چلائیں توہندوتوا کو دن میں تارے نظر آ جائیں گے ۔ دہلی سے ملحق گروگرام، یا گڑگائوں میں دو ہفتے قبل مقامی انتظامیہ نے آٹھ مقامات جن میں کچھ پارک اورآبادی کی کھلی جگہیں تھیں میں برسوں سے ہونے والی جمعہ کی نماز پر پابندی لگا دی ۔پہلے بی جے پی حامیوں نے نماز پڑھے جانے پر اعتراض کیا پھرآرایس
مزید پڑھیے


آتش چنار

هفته 27 نومبر 2021ء
عبدالرفع رسول
اکتوبرکے وسط سے نومبرکے اواخرتک مقبوضہ کشمیرمیں موسمِ خزاں ہوتا ہے اورخزاں شروع ہوتے ہی یہاں ہرسونظر آنے والے چنارکے پتے رنگ بدلتے ہیں کہ جیسے وہ آگ سے سلگ رہے ہوں۔ موسم خزاں میں چنارکے پتوں کا بدلتا ہوا رنگ ایسا نظارہ پیش کرتا ہے کہ جیسے چنارکے درختوں میں آگ لگ گئی ہو،اس لئے اسے آتش چنارکہتے ہیں۔ آتش چنارجہاں کشمیرکی قدرتی زیب وزینت کودوبالاکرتی ہے وہیں یہ اس امرکی آگاہی بھی دیتی ہے کہ کشمیر پر بھارتی قبضہ ہمیشہ کے لئے قائم نہیں رہ سکتا کیونکہ اس کے ضمیر میں آتش چنار ہے ۔آبائی خطہ اورمسلمان
مزید پڑھیے


مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے مگر700کسانوں کی موت کے بعد!!

جمعرات 25 نومبر 2021ء
عبدالرفع رسول
بھارتی کسان25 نومبر2020ء سے مودی سرکار کی طرف سے نافذ کردہ زرعی قوانین کو کالعدم قراردینے کا مطالبہ لیکر برسر احتجاج تھے ۔بھارتی کسانوں کی اس ایجی ٹیشن میں ابتک 700کسانوں کی موت واقع ہوئی ہے۔جمعہ 19 نومبر2021ء کو سکھوں کے گرو نانک دیو کے 552 ویں جنم دن کے موقع پر ایک سال سے احتجاج کرنے والے کسانوں کے سامنے مودی نے گھٹنے ٹیک دیئے مگر700کسانوں کی موت کے بعد ۔مودی نے زرعی قوانین کو واپس لینے کا اعلان کیا اور احتجاج کرنے والے کسانوں سے گھر واپس جانے کی اپیل کی۔اس موقع پرکسان لیڈر راکیش ٹکیت کاکہنا تھا
مزید پڑھیے


کشمیری بچی کی شہید باپ کے لئے آہ وزاری

پیر 22 نومبر 2021ء
عبدالرفع رسول
دنیامیں روزگار،نوکریوں،تیل، بجلی ،گیس اوراشیاء کی فراہمی کے لئے احتجاج ہوتے ہیںلیکن اس کرہ ارض پرایک گوشہ ایسا بھی ہے جسے’’مقبوضۃکشمیر‘‘کہتے ہیں کہ جہاں کے خاک بسر اپنے پیاروں کی لاشیں واپس لینے کے لئے احتجاج کرتے ہیں لیکن انہیں لاشیں واپس نہیں کی جاتیں۔ کشمیری مسلمانوں کی تیسری نسلنے ایسے عہد میں آنکھ کھولی جس میں سخت ترین آزمائشیں اور کڑے امتحانا ت ختم ہونے کے آثار دوردورتک نظر نہیں آتے او ر وہ بھارتی فوجی قاتلوں کی سفاکانہ کاروائیوں کابدستور ہدف بنے ہوئے ہیں ۔کشمیری نالہ وفغان کی عملی تصویربنے ہوئے تیس برسوں سے
مزید پڑھیے



بھارت میں اذان اورنمازجمعہ پرپابندی کامطالبہ

جمعرات 18 نومبر 2021ء
عبدالرفع رسول
بی جے پی سے تعلق رکھنے والی بھوپال کی رکن پارلیمنٹ ملعونہ سادھوی پرگیہ ٹھاکر نے9 نومبر 2021ء منگل کو انڈیا میںاذان پرسرکاری طور پابندی لگانے کامطالبہ دہرایا ہے ۔ ملعونہ سادھوی پرگیہ ٹھاکرے کاکہنا تھا کہ اذان کے باعث ہندو سادھو، سَنتوں کی پوجا میں خلل پڑتا ہے اور لوگوں کی نیند حرام کی جاتی ہے ۔ مریضوں کا بھی دھیان نہیں رکھا جاتا ہے۔ ادھرہندئووں کی تنظیم سمیکت ہندو سنگھرش سمیتی نامی تنظیم کی طرف سے انڈیا میں نماز جمعہ کے اجتماعات روکنے اورنمازجمعہ پرقدغن لگانے کی مسلسل ناپاک کوششیں جاری ہیں۔ ہندئووں کی تنظیم سمیکت ہندو سنگھرش
مزید پڑھیے


زعفران ، کشمیر اور پکوان

پیر 15 نومبر 2021ء
عبدالرفع رسول
زعفران کی گوناگوں افادیت، پکوان کے طور پر طریقوں، ادویات کی حسن وخوبی میں مانی جاچکی ہے۔ زعفران کونگریزیمیں Saffron) ) زعفران کی اعلیٰ قسم کی پیداوار کے لیے مقبوضہ کشمیرمشہور ہے۔یونان میں سب سے پہلے کاشت ہونے والا زغفران اب سینکڑوں برسوں سے مقبوضہ کشمیر میں کاشت کیا جاتا ہے۔زعفران کی پیداوار کے لحاظ سے ایران پہلے جبکہ اسپین دوسرے نمبر پر ہے۔جاپان ، تائیوان ، چین ، اٹلی ، ان سب ممالک میں ہر سال پچیس ٹن زعفران پیدا ہوتا ہے ، ایران دنیا میں سب سے زیادہ زعفران پیدا کرنے والا ملک ہے ۔ تاہم اس
مزید پڑھیے


علامہ اقبالؒ اورکشمیر

اتوار 14 نومبر 2021ء
عبدالرفع رسول
علامہ اقبا ل کے زمانہ میں مسلمانوں پر بے حسی طاری تھی۔ ہندوستانی 185ء کی جنگ آزادی میں شکست کھانے کے بعد ہمت ہار کر ہتھیار ڈال چکے تھے۔ مسلمانوں پر انگریز حاکموں نے بغاوت کا الزام لگا کر ان کی بری طرح سرکوبی کی تھی۔اس لئے بظاہر ان میں ایک نئی زندگی کی کوئی رمق بھی باقی نہیں رہی تھی۔ادھر دنیائے اسلام کا بھی کم وبیش یہی حال تھا۔مسلمان حکمران فرانس، انگلینڈاوردیگرغیر ملکیوں کے ہاتھوں کٹھ پتلی بنے ہوئے تھے اوراپنی رعایا کے لئے وہ نہایت جابر و قاہر تھے۔وہ خود عیش و عشرت میں سرشار تھے مگر رعایا
مزید پڑھیے


کشمیری طلبہ کیخلاف بھارتی دہشت گردی

منگل 09 نومبر 2021ء
عبدالرفع رسول
مقبوضہ کشمیرکے عوام کے خلاف بھارت کی انتقامی کارروائیاں بدستور جاری ہیں اور ہرنئے دن کے ساتھ مسلمانان کشمیرکے خلاف بھارت کی جنونی اوردہشت گردانہ لہر بہت زیادہ شدیداور سنگین ہوتی چلی جارہی ہے۔تازہ ترین صورتحال یہ ہے کہ بھارت اپنی شکست کابدلہ کشمیری مسلمانوں سے لے رہا ہے۔ 14 اکتوبر 2021 کو دبئی کے اسٹیڈیم میں بھارت کو بدترین شکست سے دوچار ہونے کے بعدجب انڈین کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی پاکستان کے کپتان بابراعظم کوانکی فتح پرمبارکباد دے رہے تھے اور محمد رضوان سے گلے مل رہے تھے اورانہیں شاباشی دے رہے تھے جبکہ دوسری طرف بھارت
مزید پڑھیے


بھارتی شکست،کشمیری طلبہ کے خلاف مقدمے

پیر 08 نومبر 2021ء
عبدالرفع رسول
سری نگر کے دومیڈیکل کالجز اوربھارتی ریاستوں کے مختلف کالجزمیںزیرتعلیم کشمیرکے مسلمان طلبہ24اکتوبر2021اتوار کو پاکستان کرکٹ ٹیم کی جیت اوربھارت کی بدترین شکست پر جشن منانے کی پاداش میں جس عتاب کے شکاربنائے گئے ہیں، سوشل میڈیاپر اس کی ویڈیو وائرل ہے۔اتفاق یہ ہے کہ پاکستان کی فتح پر کشمیر کے طلباء کا یہ جشن اس وقت ہواکہ جب بھارتی وزیر داخلہ امیت شاہ کشمیری پھرن پہن کرسری نگرمیںموجودتھااوروہ قابض بھارتی فوج کے افسران کوکشمیربھارت کااٹوٹ انگ دینے پربھاشن دے رہاتھااوراسکی موجودگی کے باعث سری نگرکاچپہ چپہ فوجی پہرے میںتھا۔لیکن گذشتہ 30برسوں کے دوران اپنے قلب وذہن سے اللہ کے
مزید پڑھیے








اہم خبریں