Common frontend top

عبداللہ طارق سہیل


امریکہ بھارت کا ہدف


آٹھ دس ہفتے سے حکومتی وزیر مشیر اور حکومت نواز مبصر و تجزیہ کار یہ کہہ کہہ کر قوم کی ایمان افروزی کر رہے تھے کہ ہماری کامیاب سفارت کاری کے نتیجے میں ساری دنیا ہمارے پیچھے کھڑی ہو گئی ہے۔ مسئلہ کشمیر عالمی ایجنڈے پر سرفہرست آ گیا ہے اور بھارت کو تنہا کر دیا گیا ہے لیکن امریکہ اور یورپ سے تو کچھ اور ہی خبریں آئیں۔ حالات کی تصویر جو دکھائی گئی اصل میں کچھ دوسری ہی نکلی۔ اوروں کو توچھوڑیے‘ خود وزیر اعظم نے امریکہ میں جو خطاب فرمایا وہ یہ تھا کہ کشمیر پر عالمی
جمعه 27  ستمبر 2019ء مزید پڑھیے

کرپشن نہیں‘ احباب دوستی

جمعرات 26  ستمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
منگل کو جو زلزلہ آیا ‘ اس نے آدھے ملک کی زمین ہلا دی لیکن اصل ہدف میر پور کا علاقہ تھا جہاں بہت تباہی ہوئی۔ کتنی ہی قیمتی جانیں اس کی نذر ہوئیں اور انگنت مکانات تباہ ہو گئے۔ سڑکوں کی تباہی نے امدادی راستے بھی مسدود کر دیے۔ اللہ رحم کرے۔ اس زلزلے نے 2005ء کے زیادہ بڑے اور بہت ہی برباد کن زلزلے کی درد ناک یادیں تازہ کر دیں۔ اتفاق سے اس وقت بھی یہی بارات حکومت کر رہی تھی جو اب مسند پر براجمان ہے۔ دولہا میاں البتہ بدل گئے۔ تب کے دولہے میاں ستر سال
مزید پڑھیے


السیسی کیخلاف تحریک

بدھ 25  ستمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
’’میں مصریوں کو ایک ستم گر حاکم کے قابو میں کروں گا……دریا کا پانی سوکھ جائے گا۔ نالے بدبو ہو جائیں گے۔ نہریں خالی اور سوکھ جائیں گی۔ ببد اور نے مرجھا جائیں گے۔ نیل کی چراگاہیں مرجھا جائیں گی۔ تب ماہی گیر ماتم کریں گے، دریا میں شست ڈالنے والے غمگین، پانی میں جال ڈالنے والے بے چین ہو جائیں گے۔(لیسمیاہ 4-19 تا9 ISAIAH)۔ بائبل میں حضرت مسیح کی کتاب کی ان آیات کی تصویر آج کا مصر پیش کر رہا ہے۔ قدرتی وسائل سے مالا مال مصر اتنا مالدار تو پہلے بھی نہیں تھا لیکن اتنا غریب بھی
مزید پڑھیے


ذکر کراچی کے ایک لاڈلے کا

منگل 24  ستمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
کسی ملک کا بادشاہ بنا کپڑوں کے گھومتا تھا۔ مصاحب اور مداح ساتھ پھرتے تھے اور مسلسل صدا لگاتے تھے کہ اے لوگو‘ دیکھو بادشاہ نے کتنا پیارا پیرہن پہن رکھا ہے۔ کتنا خوبصورت ہے۔ عوام صدا دہرائے،دیکھو بادشاہ نے کتنا پیارا پیرہن پہن رکھا ہے‘ کتنا خوبصورت ہے۔ مصاحب کہتے ایسا لگتا ہے‘ پرستان سے آیا ہے۔ پریوں نے سیاہے۔ لوگ دہراتے ایسا لگتا ہے‘ پرستان سے آیا ہے‘ پریوں نے سیاہے ۔ مصاحب کے لئے دیکھو۔ اجلے نورانی پیرہن پر کرپشن کا کوئی داغ نہیں۔ لوگ کہتے دیکھو‘ اجلے نورانی پیرہن ‘ کرپشن کا کوئی داغ نہیں‘
مزید پڑھیے


’’ضد معاملہ خراب کر رہی ہے‘‘

پیر 23  ستمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
رمل وجفر کے وفاقی وزیر عرف شاہی نجومی نے ایک بار پھر ’’غیب‘‘ کی خبر دی ہے مگر ادھوری۔ فرمایا ہے کہ نواز شریف کی ضد معاملات طے نہیں ہونے دے رہی۔ ضد کیا ہے یہ نہیں بتایا‘ معاملات طے پانے سے کیا مراد ہے‘ یہ بھی نہیں بتایا۔ ویسے بہت سے لوگ اسے ڈٹ جانے کا نام بھی دیتے ہیں جسے شاہی نجومی ضد کہہ رہے ہیں۔ سنا ہے کہ ’’ضد‘‘ اس بات پر ہے کہ 25جولائی کی شب جو ’’واردات‘‘ کی گئی تھی اس پر معذرت کی جائے۔ بظاہر ضد بے جاہے کہ معذرت کرنے سے کیا ہو گا؟
مزید پڑھیے



دھرنے سے کیا ڈرنا

جمعه 20  ستمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
کچھ لوگوں کو خورشید شاہ کی گرفتاری پر حیرت ہوئی ہے۔ وہ پوچھتے ہیں کہ جب پیپلز پارٹی نے چند دن پہلے متعلقہ حلقوں کو یقین دلا دیا تھا کہ وہ مولانا کے دھرنے میںشریک نہیں ہو گی تو پھر اس کے رہنما کیوں گرفتار کئے جا رہے ہیں۔ اس سوال کا ٹھیک جواب تو متعلقہ حلقے ہی دے سکتے ہیں لیکن بظاہر یہ لگتا ہے کہ نیب نے احتیاط ماتقدم سے کام لیا ہے۔ کیونکہ کیا پتہ ‘ کل کلاں کو ہفتہ عشرے بعد کو پیپلز پارٹی کی نیت بدل جائے۔ چنانچہ اسے ’’نیک نیتی‘‘ پر قائم رکھنے کے
مزید پڑھیے


ایک ورلڈ کپ اور سہی؟

جمعرات 19  ستمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا ہر بیان ہی پرلطف ہوتا ہے۔ تازہ ترین لطف جو انہوں نے قوم کو عطا کیا ہے اس بیان کی شکل میں ہے کہ بھارتی سپریم کورٹ نے ہمارے موقف کی تائید کر دی۔ یہ ہماری عظیم کامیابی ہے۔ حسب سابق اس بار انہوں نے عظیم اور کامیابی کے درمیان سفارتی کا لفظ نہیں لگایا۔ شاید سہواً ایسا ہو گیا۔ چلئے کوئی بات نہیں ۔ بھول چوک معاف۔ بھارتی سپریم کورٹ نے ایسا کیا فیصلہ دیا جسے قریشی صاحب ہماری عظیم (سفارتی) فتح قرار دے رہے ہیں؟ مختلف شہریوں کی رٹ درخواست پر مقبوضہ کشمیر
مزید پڑھیے


سعودیہ، طالبان کا مشکل وقت

بدھ 18  ستمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
سعودی ایران کشیدگی اس ہفتے اچانک ہی ایک غیر متوقع موڑ مڑگئی۔ مشرقی سعودی علاقے میں آرامکو کی دو آئل ریفائنریاں میزائل حملوں میں بڑی حد تک تباہ کر دی گئیں جو مملکت کے لیے بہت بڑا نقصان ہے۔ ان میں الدمام کے قریب بوقیق کی آئل ریفائنری دنیا کی سب سے بڑی ریفائنری مانی جاتی ہے۔ دوسری ریفائنری مزید مغرب میں ہے۔ دونوں کی تباہی سے مملکت کی تیل کی آدھی پیداوار بند ہو گئی اگرچہ سعودیہ نے محفوظ ذخائر کو استعمال میں لا کر عالمی سپلائی کم نہیں ہونے دی۔ جتنی پیداوار بند ہوئی ہے، وہ عالمی سپلائی
مزید پڑھیے


جہاد بالغنا

پیر 16  ستمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
بہت قابل تعریف بات ہے کہ حکومت کی کشمیر پالیسی واضح ہوتی جا رہی ہے بلکہ واضح ہو گئی ہے۔ ہم بھارتیوں کو نغماتی مار ماریں گے یعنی جہاد بالغنا ؎ او بلما جا جا جا اب کون تجھے لے جائے تو خود ہی جا جا جا راگ راگنیوں کی مار‘ فن کا وار بہت کڑا ہوتا ہے۔ ملہار گائو تو سونامی آ جاتا ہے۔ دیپک گائو تو الائو بھڑک اٹھتا ہے۔ ہم نے ’’راگ بھاگ بھارتی‘‘ کا جادو جگانے کا بروقت اوربرحق فیصلہ کیا ہے۔ مظفر آباد میں وزیر اعظم کا پروگرام دل دہلا دینے والی چتائونی تھا۔ فنکاروں
مزید پڑھیے


کرش ویڈیو

جمعه 13  ستمبر 2019ء
عبداللہ طارق سہیل
دجالی فتنہ کیا ہے‘ اس کی علامات کیا ہیں‘ مقصد کیا ہے‘ طریقہ کار اور میکنزم کیا‘ اس پر بے پناہ مواد دستیاب ہے۔ خدا بھلا کرے بھارتی سکالر اسرار عالم کا ہزار ہا صفحات کا مواد تو تنہا انہی نے دیا۔ سائنس ‘ تاریخ ‘ علم الاقتصاد کے لئے بے پناہ مطالعے کا نچوڑ اور معاصر سرگرمیوں کی جامع تصویر ان کی تحریروں میں مل جاتی ہے۔ پھر عرب وہند، امریکہ اور یورپ کے جدید مسلمان سکالرز نے بھی محنت کی۔ اور قیمتی سمعی و بصری مواد جوڑا۔ اس فتنے کا اثر بلکہ جکڑ بندی کس شعبے میں نہیں ہے۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں