Common frontend top

محمد عامر خاکوانی


چند مزید گرما گرم ذائقے


آج کل لاہور کا موسم صرف بھیگا بھیگا نہیں بلکہ دھواں دھار بارشوں سے پانی پانی ہوا پڑا ہے۔ ٹھنڈ کی شدید لہر ہے جو ہم پنجاب والوں کے لئے ناخوشگوار ہوتی جا رہی ہے۔چند دن پہلے بہاولپور میں ایک عزیزہ کی شادی کے لئے جانا ہوا تو وہاں دن میں کم ٹھنڈ تھی، مگر رات کو خون جما دینے والی سردی ۔ یہ میں پنجاب کے حساب سے بتا رہا ہوں ، جہاں چھ ، سات سینٹی گریڈ ٹمپریچر بھی خاصا ٹھنڈا سمجھا جاتا ہے اور جب کبھی درجہ حرارت ایک یا دو تک گر جائے تو ہم پنجابی،
اتوار 23 جنوری 2022ء مزید پڑھیے

کراچی کا مقدمہ

بدھ 19 جنوری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
کراچی کے حوالے سے دو تین باتوں کی مجھے کبھی سمجھ نہیں آئی ۔ بہت سوچنے، غور کرنے پر بھی ان کی کوئی توجیہہ اور منطق نہیں ملی۔آج تک یہ نہیں سمجھ سکاکہ سندھ کا وزیراعلیٰ آخر کراچی سے کیوں نہیں ہوسکتا؟بہت سوچنے کے بعد بھی پاکستان کی جدید سیاسی تاریخ میں ایسا نام یاد نہیں آسکا۔ ہمیشہ سندھ کا وزیراعلیٰ دیہی سندھ سے بنتا ہے جسے اندرون سندھ کہہ دیا جاتا ہے، اگرچہ سندھی قوم پرست اندرون سندھ کی اصطلاح پر ناخوش ہوتے ہیں۔ اکثر خیر پور ضلع کی سیاسی شخصیات یہ منصب سنبھالتی رہی ہیں، قائم علی شاہ
مزید پڑھیے


یادوں کی دھند میں لپٹے گرما گرم ذائقے

بدھ 12 جنوری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
آج کل سرما کے مخصوص بھیگے، نم آلود، یخ بستہ دن چل رہے ہیں۔سر شام ہی شدید دھند کی لہریں امنڈ آتی ہیں، دن دس گیارہ بجے تک یہ نہیں چھٹتی۔ مسافر پریشان کہ پانچ گھنٹوں کا سفر نو دس گھنٹے طویل ہوجاتا ہے۔ ٹھنڈ ایسی کہ جسم میں سرائیت کر جائے اور گرم کپٹروں کے باوجود آدمی آگ کی تپش ڈھونڈتا پھرے۔بدقسمتی سے اب گیس ہیٹر کی عیاشی متروک ہوتی جا رہی ہے کہ چولہا سلگانے کے لئے گیس نہیں ہوتی، گیزر، ہیٹر کہاں سے چلیں گے۔ یہ موسم مگر میرے جیسے لوگوں کے لئے بہت سی سہانی، نرم
مزید پڑھیے


اوپر مت دیکھو

اتوار 09 جنوری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
اگلے روز نیٹ فلیکس پر ایک نئی انگریزی فلم دیکھی، ڈونٹ لک اپ (Don't Look Up)۔یہ ایک عمدہ طنزیہ (Satirical) سائنسی فکشن فلم ہے۔میں نے یہ اپنے پسندیدہ اداکار لیونارڈ ڈی کیپریو کی وجہ سے دیکھو، وہی ٹائٹینک فلم کا ہیرو جس نے بعد میں بہت سی کمال فلموں میں کام کیا اور دو سال پہلے اسے آسکر ایوارڈ بھی ملا ہے۔ اس میںسینئر اداکارہ میرل سٹریپ بھی ہیں جنہوں نے امریکی خاتون صدر کا کردار ادا کیا، جبکہ ہنگر گیمز فلم سیریز سے شہرت پانے والی دلکش اداکارہ جینیفر لارنس کا مرکزی کردار ہے۔ یہ عام روٹین سے قدرے
مزید پڑھیے


پانچ دن کی تاخیر

بدھ 05 جنوری 2022ء
محمد عامر خاکوانی
چند برسوں سے نیو ائیر کے حوالے سے کالم لکھتا رہاہوں۔ گزرے سال کے تجربات، مشاہدات پر الگ سے لکھنا اور پھر اگلے سال کے متعلق کئے گئے عہد، کمٹمنٹ وغیرہ۔ اس بار ایسا نہیں کیا۔ پچھلے سال (2021)میں پڑھی کتابوں کے بارے میں تو لکھا مگر نیو ائیر ریزولیوشن پر لکھنے کو دل ہی نہیں چاہا۔ یہی خیال آیا کہ ہر بار ہم نئے سال کے لئے خود سے وعدے کرتے ہیں ، ان میں سے بمشکل ہی کوئی پورا ہوپاتا ہے۔ اس قسم کی تحریروں میں یکسانیت کا عنصر بھی آجاتا ہے، خود کو دہرانا ویسے بھی ناپسندیدہ
مزید پڑھیے



2021 :ناول جنہوں نے متاثر کیا

جمعه 31 دسمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
رواں سال فکشن پڑھنے کے حوالے سے میرے لئے اچھا رہا کہ اس میںکئی بڑے عمدہ ناول پڑھنے کو ملے، خاص کر عالمی ادب کے دو بڑے لکھاریوں کی تحریر سے لطف اٹھانے کا موقعہ ملا۔ ان میں سرفہرست ممتاز جاپانی ناول نگار ہاروکی موراکامی ہیں۔ عالمی ادب کے حوالے سے زیادہ تر چیزیں ہمیں محترم مستنصر حسین تارڑ صاحب کی وجہ سے پتہ چلتی ہیں۔ اللہ ان کی زندگی، صحت اور صلاحیتوں میں برکت عطا فرمائے، وہ اردو فکشن پڑھنے والوں کے لئے نعمت خداوندی کی حیثیت رکھتے ہیں۔تارڑ صاحب ج کل کالم نہیں لکھ رہے تھے، ان
مزید پڑھیے


2021: نان فکشن کتابیں جنہوں نے متاثر کیا (2)

جمعرات 30 دسمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
ممتاز سکالر، دانشور اور رسک انالسٹ (نکولس)نسیم طالب کے بارے میں دو تین سال پہلے پتہ چلا، تب اس پر کالم بھی لکھا تھا۔ رواں سال نسیم طالب کو نسبتاً بہتر انداز سے سمجھنے کا موقعہ ملا۔ نسیم طالب بنیادی طور پر لبنانی نژادغیر مسلم سکالر ہیں۔ آئوٹ آف باکس سوچتے اور بڑی جرات سے اس کا اظہار کرتے ہیں۔ ان کی کتاب بلیک سوان (Black Sawan)کو بہت شہرت ملی۔ تیرہ چودہ سال پہلے امریکہ میں شدید اقتصادی مندا پڑا تو لوگوں کو نسیم طالب کی یہ کتاب یاد آئی۔ مشہور برطانوی اخبار سنڈے ٹائمز نے اس کتاب کو جنگ
مزید پڑھیے


2021:نان فکشن کتابیں جنہوں نے متاثر کیا

منگل 28 دسمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
ایک اچھی کتاب کے ساتھ گزرا وقت کئی مسالہ فلموں، سیزن،ڈرامے دیکھنے اور سوشل میڈیا میں برباد کئے گئے بے شمار بیکار گھنٹوں سے بہتر ہے۔ کسی بھی موضوع پر اچھی کتاب پڑھنے کے بعد آدمی پہلے جیسا نہیں رہتا، اس کے اندر کہیںتبدیلی رونما ہوتی ہے۔ سوچنے، سمجھنے، چیزوں کو دیکھنے کا زاویہ نظر ہی بدل جاتا ہے ۔ صرف کتابیں ہی ایسی قوت رکھتی ہیں جو انسان کے اندر پختگی، دانش اور بالیدگی لاتی ہیں۔ اگلے روز اپنے منجھلے بیٹے کو سمجھا رہاتھا کہ جو بچے اپنے بہت سے قیمتی گھنٹے فری فائر اور پب جی جیسی ویڈیو
مزید پڑھیے


بلدیاتی انتخابات: کے پی میں ڈرامائی نتائج کیوں آئے؟

بدھ 22 دسمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
خیبر پختون خوا میں بلدیاتی انتخابات کے پہلے فیز میں حکمران جماعت تحریک انصاف کو بری شکست کا سامنا کرنا پڑا ، کئی اہم اضلاع سے ان کا تقریباً صفایا ہوگیا، کئی تحصیلوں میں تو پی ٹی آئی امیدوار تیسرے نمبر پر رہے۔اس شکست کے کئی اسباب ہیں، جن پر بات کرتے ہیں۔ اس پہلے فیز میں جمعیت علما اسلام فضل الرحمن (جے یوآئی ف)بڑی قوت بن کر ابھری، اس نے سب سے زیادہ تحصیلیوں میںکامیابی حاصل کی ۔ اس کی بھی دو بڑی وجوہات ہیں ۔ اے این پی صوبے کی تیسری قوت بن کر سامنے آئی، اے این پی
مزید پڑھیے


عظیم ترین ناول

هفته 18 دسمبر 2021ء
محمد عامر خاکوانی
فکشن کی تاریخ کے عظیم ترین ناولوں کی فہرست بنائی جائے تو اس میں سب سے نمایاں ٹالسٹائی کے دو ناول وار اینڈ پیس اور اینا کارینینا آئیں گے، ان کے ساتھ ہی دوستئوفسکی کے دو عظیم ناول ’’ برادرز کراما زوف ‘‘ اور ’’کرائم اینڈ پنشمنٹ ‘‘کھڑے ہیں۔پچھلی دو صدیوں میں دنیا بھر کے نامورادبی جرائد کے مدیران نے بے شمار سروے کرائے۔ عالمی شہرت یافتہ مصنفین اور نقادوں کی عظیم اکثریت اس پر متفق ہے کہ تاریخ انسانی میں جتنے ناول لکھے گئے، ان میں ٹالسٹائی کا وار اینڈ پیس اور دوستئوفسکی کا’’ برادرز کرامازوف ‘‘ سب سے
مزید پڑھیے








اہم خبریں