Common frontend top

مریم ارشد


لانگ مارچ کا ہدف


بالآخرلاہور سے اس لانگ مارچ کا آغاز ہو ہی گیا جس کی بہت عرصے تاریخیں دی جا رہی تھی۔ 28 اکتوبر کو لبرٹی چوک لاہور سے نمازِ جمعہ کے بعد سابق وزیرِ اعظم عمران خان نے عوام سے خطاب کیا اور لانگ مارچ کا قافلہ روانہ ہو گیا۔ تین ساڑھے تین بجے تک تو شاید بہت زیادہ لوگ نہیں تھے مگر پھر لوگ ملتے گئے اور کاررواں بنتا گیا کے مصداق لوگ اس مارچ میں بڑھتے ہی چلے گئے۔ فیروز پور روڈ پر چلتے ہوئے اچھرہ پر رک کر عمران خان نے پھر لوگوں کو متحرک کیا اور یہ قافلہ
منگل 01 نومبر 2022ء مزید پڑھیے

بدلے کی سیاست اور توشہ خانہ

پیر 24 اکتوبر 2022ء
مریم ارشد
مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے کہا ہے: پاکستان کا پہلا سرٹیفائیڈ، جھوٹا اور سند یافتہ چور ناقابل تردید ثبوتوں کے ساتھ نا اہل ہوا ہے۔مزید کہا : اس کی سزا صرف نا اہلی پر ختم نہیں ہونی چاہیے بلکہ اس کو گرفتار کر کے قانون کے سامنے پیش کر کے لوٹا پیسہ واپس لینا چاہیے۔ کچھ دن پہلے مریم نواز نے یہ بھی کہا تھا:نواز شریف معصوم تھا جو سزائیں نواز شریف نے بھگتیں، وہی سزائیں اس کو بھی بھگتنی پڑیں گی۔ توشہ خانہ ریفرنس میں پاکستان تحریکِ انصاف کے سربراہ اور سابق وزیرِ اعظم عمران
مزید پڑھیے


گلابی اکتوبر اور پِنک رِبن

پیر 17 اکتوبر 2022ء
مریم ارشد
اکتوبر کا گلابی مہینہ آسمان پر بدلتے ہوئے رنگوں کی قوسِ قزح کی خوب صورتی کا مہکتا مہینہ ہے۔ اکتوبر جاڑے کے موسم کا ہر کارہ ہے اکتوبر میں درخت کہیں اپنے پیراہن کے رنگ بدلنے لگتے ہیں اکتوبر کی شامیں خوش گوار ہونے لگتی ہیں۔ پہاڑوں پرآسمان کے رنگ کہیں سْرمئی، مٹیالے، کاسنی اور کہیں نرم گلابی نظر آتے ہیں۔ عشاق کے دلوں میں تمنائیں کروٹیں لینے لگتی ہیں۔ تخلیق کاروں کا دل چاہتا ہے اپنی چھوٹی سی تصوراتی دنیا میں بیٹھ کر بس بیٹھیگنگناتے رہیں۔ پچھلے ہفتے میں بھی اپنی نظموں کو کھڈی پر چڑھائے خیالات کے
مزید پڑھیے


قومی یکجہتی اور خوش حالی

منگل 11 اکتوبر 2022ء
مریم ارشد
تاریخ کے پنے اس ایک لفظ اور اس کی تعریفوں، فلسفوں اور تفصیلات سے بھرے پڑے ہیں۔ سیاست میں بھی دنیا کے بیشترماہرین کسی بھی ملک کی خوش حال کو اس کی قومی یک جہتی سے جوڑتے ہیں۔قوموں کی سا لمیت ہی کا مطلب قومی یک جہتی ہے۔ ہمیں بچپن سے ہی یک جہتی، اتفاق میں برکت ہے، لالچ بری بلا ہے، وغیرہ وغیرہ کہانیاں نصابی کتابوں میں پڑھائی جاتی ہیں۔ مگر ان سب رٹ چکی کہانیوں کے باوجود نہ تو ہم میں قومی یک جہتی آئی اور نہ ہی خوش حالی۔ ہمیں قائدِ اعظم کے فرمان بھی پڑھائے جانے
مزید پڑھیے


تْو چل میں آیا۔۔۔۔!

جمعرات 29  ستمبر 2022ء
مریم ارشد
ہمارے بچپن میں پہلیاں بْوجھنے اور بیت بازی کھیلنے کا بہت رواج تھا۔ آج ایک پہیلی یاد آ رہی ہے۔ ’’تْو چل میں آیا‘‘۔ اس کا جواب ہوتا تھا ’’دروازہ‘‘۔ چونکہ دروازہ کے دو پٹ ہوتے ہیں۔ پہلے ایک پَٹ بند ہوتا ہے پھردوسرا۔ یاد رکھیے دروازہ ہمیشہ اند رسے کْھلتا ہے۔ چاہے محبت کا ہو یا عداوت کا۔ ایک گرما گرم خبر ہے کہ سابق وزیرِ خزانہ اسحاق ڈار صاحب بالآخر کمر درد سے نجات پانے کے بعد واپس وطن عزیز میں تشریف لا چکے ہیں۔ آئیے! حضور، قدم رنجہ فرمائیے! عوام آپ کو پخیر راغلے کہتے ہیں۔ دیدہ
مزید پڑھیے



ہماری ثقافت !

اتوار 25  ستمبر 2022ء
مریم ارشد
سیاست کے تو رنگ ڈھنگ ہی نرالے ہیں۔آج تک سیاست کی تو باگیں ہی کسی کے قابو میں نہیں آئیں۔ آج میرے دل میں خیال آیا کہ کیوں نہ سیاست کو چھوڑ کے اپنی مدھم ہوتی ہوئی ثقافت پر بات کی جائے۔ وہ ثقافت جو مختلف سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کی وجہ سے اڑنے ولی دھول دھندلاتی جا رہی ہے۔ پنجاب، سندھ، بلوچستان، اور خیبر پختونخوا کی زرخیز مٹی محبتوں، روایتوں اور داستانوں سے گْندھی پڑی ہے۔کہیں سوہنی مہینوال، کہیں سسی پنوں، کہیں عمر ماروی، کہیں لیلیٰ مجنوں کی کہانیوں کی مہک باغِ دل پر کلیوں کی صورت چٹکتی
مزید پڑھیے


پاکستان مسائل کا پہاڑ

هفته 17  ستمبر 2022ء
مریم ارشد
پا کستان مسئلوں کا ایک ایسا پہاڑ ہے جس سے جتنے پتھر توڑے جائیں پہاڑ چھوٹا ہونے میں نہیں آتا۔ ہمارے حصے کی دْھوپ ہماری زمین تک آتی ہی نہیں۔ اس چٹیل پہاڑ کی وجہ سے ہماری سر سبز زمیں کلر زدہ ہوتیجا رہی ہے۔ لہلہاتا سبزہ اور فصلیں اس زمین میں بنجر ہوئی جاتی ہیں۔ اب رہی سہی کسر سیلاب نے پوری کردی۔ کھڑی فصلیں تباہ ہو گئیں۔ لوگوں کے کچے پکے مکانات بہہ گئے۔ سیلاب سے مزید اموات ہو رہی ہیں۔لاکھوں متاثرین فاقوں پر مجبور ہیں۔ سیلابی علاقوں میں لوگ درختوں کی ٹہنیوں پر چادریں ڈال کر خیمے
مزید پڑھیے


سسکتے عوام، آئین اور جمہوریت

جمعه 09  ستمبر 2022ء
مریم ارشد
انسان کی زندگی میں سب سے بڑی اور قیمتی دولت وقت ہے۔ کرونا وائرس کے بعد ویسے بھی دنیا میں وقت ایک نئی دولت کی اصطلاح کے طور پر استعمال ہونا شروع ہوا ہے۔ سیاسست اور جلسے میں بھی عوام اپنا قیمتی وقت لے کر حاضر جلسہ ہوتی ہے۔ جلسوں میں شرکت کرنے کی بہت سی وجوہات ہوتی ہیں۔ جب کوئی لیڈر یا سیاست دان عوام کا لہو گرماتا ہے اور عوام کے غاصبانہ حقوق کے تحفظ کے بارے میں بات کرتا ہے تو عوام جادوئی انداز میں اس کے پیچھے پیچھے چل پڑتی ہے۔ در حقیقت عوام کو اس
مزید پڑھیے


خط بنام نیئرہ نور

جمعرات 01  ستمبر 2022ء
مریم ارشد
پیاری نیئرہ نور جی! آپ سے دل اور روح کا تعلق ہے۔ پھْولوں جیسی نرم فطرت والی پْروقار سی شخصیت تھیں آپ۔ سنجیدگی آپ کے حْسن کا انمٹ حصہ تھی۔ شاید آپ جنم سے ہی ایسی ہوں گی۔ آپ سے ملاقات کی تمنا ہمیشہ دل کی گہرائیوں میں موجزن رہی۔ مگر بے در د زمانے کی وجہ سے ایک لکیر جو عام آدمی اور فنکار کے درمیان کھینچی رہتی ہے رہی، کبھی یہ تمنا پوری نہ ہوئی۔ سوچا بھی نہیں تھا کہ آپ یوں اچانک راہِ عدم کو روانہ ہوجائیں گی۔ تخلیق کا سفر انسان کو اندر سے بے چین کیے
مزید پڑھیے


جمہوری ریاست میں معاملات کو سلجھانا

جمعرات 25  اگست 2022ء
مریم ارشد
کالم بھی ایک دعا ہوتی ہے۔ بس خدا کرے کہ یہ سب دعائیں جو ہم کالم کے ذریعے مانگتے ہیں وہ پوری ہوجائیں۔ آج دل نے تمنا کی کہ جمہوری ریاست کے الجھے ہوئے معاملات پر بات ہو جائے۔ حکومت کو آزاد اور خود مختار ریاست بنانے کے لیے کئی اقسام کے داخلی اور خارجی مسائل اور تنازعات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ جمہوری ریاست میں معاملات کو سلجھانے کے لیے قائدانہ صلاحیتوں والے لیڈروں کی ضرورت ہوتی ہے۔ ایک کامیاب لیڈر جمہوری مزاج کا حامل ہوتا ہے نا کہ مطلق العنان اور خود مختار۔قومی آزادی، اقتدارِ اعلیٰ اور قومی وقار
مزید پڑھیے








اہم خبریں