Common frontend top

٩٢ کے نام


اسلامی تعلیمات اور ہمارا کردار

هفته 19  اگست 2023ء
مکرمی ! گزشتہ روز فیصل آباد کی تحصیل جڑنوالہ میں پیش آنے والے واقع کی جتنی بھی مذمت کی جائے کم ہے۔شرپسند عناصر نے مسلمانوںمیں اشتعال پیدا ہوا اور وہ مسیحی بھائیوں کے کی عبادت گاہوں پر چڑھ دوڑے اور وہاں ان کی مقدسات کو جلایا اور وہاں توڑ پھوڑ کی کچھ شرپسند نوجوان عبادت گاہ کی چھت پر چڑھ گئے اور توڑ پھوڑ شروع کردی گئی حالات کشیدہ ہونے لگے مشتعل ہجوم یہاں نہیں رکا انہوں نے عیسایوں کے گھروں پر حملے شروع کر دئے کچھ گھروں کو آگ لگا دی گئی مسیحی بھائی اپنی عورتیں بچے لئے
مزید پڑھیے


فرقہ واریت کے عفریت سے نجات کا بل!

جمعه 18  اگست 2023ء
مکرمی ! پاکستان کے ایوان بالا یعنی سینٹ سے تحفظ ناموس صحابہ بل پاس کر لیا گیا ہے۔ اس بل کے مطابق اب کوئی بھی ایسا شخص جب مقدس ہستیوں پر زبان درازی کرے گا تو اسے اس جرم کے تحت دس سال سزا ہو گی اور دس لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جائے گا جبکہ ماضی میں اسی جرم کی سزا تین سال اور جرمانہ بھی تین لاکھ تھا، کیوں کہ پاکستانی قانون کے مطابق جس جرم کی سزاسات سال سے کم ہو وہ قابل ضمانت جرم بن جاتا ہے لیکن دس سال کی سزا کا مطلب ہے کہ
مزید پڑھیے


ترقی کے لیے ووٹ کا بہترین استعمال !

جمعه 18  اگست 2023ء
مکرمی !حکومت کی جانب سے آئی ایم ایف کے کہنے پر غریبوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ وطن عزیز کی آدھے سے زیادہ آبادی خط غربت سے نیچے زندگی گزار رہی ہے، لوگ اپنی بنیادی ضروریات پوری نہیں کر سکتے، ماضی کی حکومتوں نے عوام سے سب کچھ چھین لیا۔ 98فیصد عوام کے وسائل پر دو فیصد اشرافیہ قابض ہے، ماضی کے حکمرانوں نے قرضے لے کر خود ہڑپ کر لیے اور ادائیگی کے لیے قوم کا خون نچوڑا، غریبوں پر بے جا ٹیکسز عائد کیے گئے اور پٹرول، بجلی، گیس اور اشیائے ضروریہ کی قیمتوں میں
مزید پڑھیے


سیاسی استحکام،وقت کی اہم ضرورت!

جمعرات 17  اگست 2023ء
مکرمی! پاکستانی سیاست میں تلخ سے تلخ ایام آئے،نظریات کی جنگ ہوتے دیکھا،ترجیحات پر سیاست کرتے دیکھا۔لیکن نو مئی کے واقعے کے بعد جس طرح ملکی سیاست کا نقشہ بدل گیا ہے،کبھی گمان نہ کیا تھا۔آج وہ وقت آگیا ہے کہ ایک سیاسی جماعت کا کارکن دوسری جماعت کے کارکن کے منہ سے، اپنے پسندیدہ لیڈر کے بارے کوئی مخالف بات سننا گوارا نہیں کررہا،یہ ملک کیلئے بہت نقصان دہ ہے اور جمہوریت کیلئے زہر قاتل ہے۔الیکشن نزدیک آرہے ہیں،اگر خدانخواستہ سیاسی استحکام پیدا نہ ہوا تو اس عدم برداشت کے بڑھتے ہوئے رویے کے بہت برے اثرات مرتب ہوں
مزید پڑھیے


تعداد کے تناسب سے اسلامیات، عریبک ٹیچر تعینات کئے جائیں!

جمعرات 17  اگست 2023ء
مکرمی! مسئلہ یہ ہے کہ تعلیمی اداروں میں پڑھائے جانے والے مختلف مضامین کی تعداد میں وقتاً فوقتاً بغیر کسی منصوبہ بندی کے اضافہ کیا جاتا رہا ہے، جبکہ ان کو پڑھانے کیلئے متعلقہ اساتذہ کرام کی تعداد روز اول سے مستقل اور منجمد ہے جس کی وجہ سے آج سکولوں میں پڑھائے جانے والے مضامین اور ان کوپڑھانے والے متعلقہ اساتذہ کرام کی تعداد میں کوئی مناسبت نہیں ہے جو کہ تعلیمی نظام پر منفی اثرات کا ایک اہم سبب ہے۔پچھلے سیشن کے دوران ’’مطالعہ قرآن حکیم‘‘ کے نام سے ایک انتہائی اہم مضمون میٹرک اور انٹر میڈیٹ کے
مزید پڑھیے



نوجوان ہنر مندوں کا عالمی دن!

جمعرات 17  اگست 2023ء
مکرمی !2014 ء میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی نے 15 جولائی کو نوجوانوں کی مہارتوں کے عالمی دن کے طور پر منانے کا اعلان کیا۔کیوں کہ کسی بھی معاشرے میں نوجوانوں کی اہمیت اور ترقی میں ان کے کردار کو نظر انداز نہیں کیا جا سکتا۔اس دن کو منانے کا مقصد نوجوانوں میں ہنرمندی کی اہمیت کے بارے میں آگاہی اور دلچسپی پیدا کرنا ہے۔اس دن یونیسکو اور اقوام متحدہ کے دوسرے ادارے اورسماجی تنظیمیں اس دن کے حوالے سے مختلف پروگراموں کا اہتمام کرتے ہیں۔ جن میں نوجوانوں کی ہنرمندی کی اہمیت پر بات کی جاتی ہے۔ اس
مزید پڑھیے


معلم کا وزیراعظم بننا نیک شگون!

بدھ 16  اگست 2023ء
 مکرمی! سینیٹر انوارالحق کاکڑ کو ملک کے آٹھویں نگران وزیراعظم کے عہدے کاحلف اٹھاناملک و قوم کے لئے نیک شگون ہے،انوار الحق کاکڑ ملک کے پسماندہ علاقے کے جمہوریت پسند اور عوام کا درد رکھنے والے سیاست دان ہیں۔ وہ بلوچستان کی پسماندگی دور کرنے اور تعلیم کوفروغ دینے کے لیے زمانہ طالب علمی سے برسر پیکار رہے ہیں اسی مقصد کے تحت انہوں اپنے علاقے کے اسکول میں بحیثیت معلم بھی فرائض انجام دیئے ہیں جو کہ ان کی عظمت کی علامت ہے، مسلم باغ میں تعلیم کو فروغ دینے کے لیے ان کی بیش بہاخدمات اعلیٰ
مزید پڑھیے


معیشت، سماج اور سیاست کی حالت زار

بدھ 16  اگست 2023ء
مکرمی !عالمی اداروں سے کیے جانے والے معاہدوں کی آڑ لے کرکیے جانے والے اقدامات ہوں یا پھر معاشی بدحالی کو جواز بنا کردیئے جانے والے زخم غریبوں ہی کے گہرے ہوتے ہیں۔ اندھیروں کا غریبوں کے گھروں میں ہی اضافہ ہوتاہے ۔ آمرانہ حکومتیں ہوں یا سیاسی نشانہ غریب ہی بنتے ہیں۔ عالمی دبائو ہو یا علاقائی، مالیاتی اور اقتصادی عمل حکمرانوں، سرمایہ داروں اور خوشحال طبقوں کے سماجی اور مالیاتی مرتبوں میں اضافہ جب کہ ضرب غریبوں پر پڑتی ہے۔ اس نظام میں ہر تجربہ اور سیٹ اپ حکمران طبقے کی اکثریت کے مفاد میں تشکیل دیا جاتا
مزید پڑھیے


تیرا پاکستان اور میرا پاکستان !

منگل 15  اگست 2023ء
مکرمی !گزشتہ روز گھر کے اطراف میں بہت شور تھا کہیں سلنسر کی آواز تھی کہیں پٹاخے پھٹ رہے تھے ایسے لگ رہا تھا جیسے کوئی چیخ چیخ کر سوئی ہوئی قوم کو جگانے کی کوشش کر رہا ہو بہت مسکراتے چہرے تھے کہیں گیت گائے جارہے تھے۔میں نے بابا سے سوال کیا ہم کس کی غلامی سے آزاد ہوئے؟ کون لوگ تھے جنہوں نے ہمیں غلام بنا رکھا تھا؟ کہنے لگے کچھ انگریز تھا جو باہر سے آئے تھے اپنا اوڑنا بچھونا اپنی تہذیب لائے تھے گھر اپنا تھا دکانیں انکی تھیں بولتے ہم تھے زبانیں انکی تھیں
مزید پڑھیے


گوادر میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ!

منگل 15  اگست 2023ء
مکران میں کیسکو کی جانب سے کیچ، پنجگور اور گوادر میں بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، مند ایران، گوادر ایران اور نیشنل ٹرانسمیشن لائن سے منسلک ہونے کے باوجود مکران سے بجلی بحران حل ہونے کے بجائے صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔ مکران میں تمام فیڈروں کے وولٹیج بہت کم ہیں ایک موبائیل چارج نہیں لے سکتی۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل گوادر گبد ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی کے معاہدہ پر عملدرآمد کیاگیا جبکہ گزشتہ مہینہ اہل مکران کو نیشنل ٹرانسمیشن لائن سے براستہ بسیمہ پنجگورمنسلک ہونے کی خوشخبری بھی سنائی گئی جبکہ
مزید پڑھیے








اہم خبریں