Common frontend top

٩٢ کے نام


خدارا غریب کو زندہ رہنے دیں

پیر 28  اگست 2023ء
مکرمی !گزشتہ دو تین سال میں بجلی کی قیمت میں اس قدر اضافہ ہوا کہ اس کی نظیر دنیا میں ملنا مشکل ہے۔ بجلی کے ٹیرف اس کی قیمتیں اور اس پر ٹیکس غریب کی سمجھ سے باہر ہیں کہتے ہیں 100 یونٹ والے پر کوئی ٹیکس نہیں سراسر جھوٹ ہے دنیا کے کسی کونے میں بھی بجلی کی قیمت اس طرح مقرر نہیں ہوتی ۔ ایک اندازے کے مطابق اشرافیہ 220 ارب کا مفت پیٹرول اور 550 ارب روپے کی مفت بجلی استعمال کرتی ہے اگر یہ مفت بجلی اور مفت پیٹرول ختم کر دیا جائے تو غریب کو
مزید پڑھیے


بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ!

اتوار 27  اگست 2023ء
مکران میں کیسکو کی جانب سے بجلی کی طویل ترین لوڈشیڈنگ کا سلسلہ بدستور جاری، مند ایران، گوادر ایران اور نیشنل ٹرانسمیشن لائن سے منسلک ہونے کے باوجود مکران سے بجلی بحران حل ہونے کے بجائے صورتحال گھمبیر ہوتی جارہی ہے۔ مکران میں تمام فیڈروں کے وولٹیج بہت کم ہیں ایک موبائل چارج نہیں لے سکتی۔ واضح رہے کہ چند ماہ قبل گوادر گبد ایران سے 100 میگاواٹ اضافی بجلی کے معاہدہ پر عملدرآمد کیاگیا جبکہ گزشتہ مہینہ اہل مکران کو نیشنل ٹرانسمیشن لائن سے براستہ بسیمہ پنجگورمنسلک ہونے کی خوشخبری بھی سنائی گئی جبکہ قبل ازیں مند جیکی گور
مزید پڑھیے


بجلی کی قیمتوں میں فی یونٹ 5 روپے اضافہ ناقابل برداشت!

اتوار 27  اگست 2023ء
مکرمی ! مہنگائی اور بے روزگاری کی ماری عوام کو نگران حکومت زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہے۔ پہلے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور اب پہلے سے مہنگی بجلی کی فی یونٹ قیمت میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کر دیا گیا ہے۔ غریب عوام تو پہلے ہی دو وقت کی روٹی سے تنگ ہیں مہنگی بجلی ،گیس اور پٹرول کے ساتھ ساتھ اشیاء ضرورت کی قیمتوں میں اضافے کا طوفان آیا ہوا ہے۔ عوام واپڈا کے دفاتر اور بجلی کے بلوں کو جلا رہے ہیں۔ اس ہوشربا مہنگائی کے خلاف عوام کومتحد ضرورت۔ عوام آنے
مزید پڑھیے


نظامِ تعلیم میں نمبروں کی دوڑ

اتوار 27  اگست 2023ء
مکرمی !دنیا بھر میں تعلیم کو بے حد ترجیح دی جاتی ہے۔ترقی یافتہ ممالک ہر سال اپنے تعلیمی نظام میں جدت لا رہے ہیں۔ہم گزشتہ چند برس سے دیکھتے ہیں کہ وطنِ عزیز پاکستان میں نمبرز اور گریڈز کی دوڑ میں ہم نے طلباء و طالبات میں رٹہ کلچر کو فروغ دے کر تعلیمی نظام کو تباہ کرنے میں کوئی کسر باقی نہیں چھوڑی۔ جس سے ہر سال ہزاروں نوجوان ڈگریاں لے کر جامعات سے فارغ التحصیل تو ہو رہے ہیں لیکن ہنر اکثریت کے پاس صفر ہے۔ جامعات ہمارے طلبہ سے بھری بھرکم فیسیں وصول کر کہ ڈگریاں
مزید پڑھیے


مسافروں کے جلنے کے واقعات

اتوار 27  اگست 2023ء
مکرمی ! پنڈی بھٹیاں فیصل آباد موٹر وے پر المناک حادثہ میں اٹھارہ افراد زندہ جھلس کر جاں بحق ہو چکے ہیں جبکہ پندرہ افراد زخمی ہوئے ہیں جاں بحق ہونے والے مسافروں کی نعشوں اور زخمیوں کو تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پنڈی بھٹیاں منتقل کیا گیاجبکہ چار شدید زخمی مسافروں کو الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کردیا گیا ۔ عینی شاہدین کے مطابق مسافر بس جو کہ کراچی سے اسلام آباد جارہی تھی تیز رفتاری کی وجہ سے آگے جانے والے شاہ زور ڈالے سے ٹکرا گئی ڈالہ جس میں تیل کی ٹینکی لوڈ تھی جس میں ڈیزل
مزید پڑھیے



حکومت فی الفور بجلی کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لے!

اتوار 27  اگست 2023ء
مکرمی ! حکومت نے مہنگائی کی چکی میں پسی عوام پر بجلی کے بلوں میں بے جا ٹیکس لگا کر لوگوں کو زندہ درگور کر دیا ہے، حکومت ظالمانہ ٹیکس کا فیصلہ فوری واپس لے۔ مہنگائی اور بیروزگاری کی ماری عوام کو نگران حکومت نے زندہ درگور کرنے پر تلی ہوئی ہے۔غریب مہنگائی اور بیروزگاری کے ہاتھوں اپنے بچوں کو فروخت کرنے اور خودکشی کرنے پر مجبور ہو چکی ہے۔پہلے پٹرول کی قیمتوں میں اضافہ کیا گیا اور اب پہلے سے مہنگی بجلی کی قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔ غریب عوام تو پہلے ہی 2 وقت کی روٹی
مزید پڑھیے


انسداد منی لانڈرنگ و دہشت گردی اتھارٹی!

اتوار 27  اگست 2023ء
مکرمی ! منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کا خطرہ ریاست کے لیے ایک وجودی خطرہ بنتا جا رہا ہے اور اس کا بھرپور جواب دینے اور اس سے نمٹنے کی ضرورت ہے۔ پاکستان بین الاقوامی برادری کا ذمہ دار اور فعال رکن ہونے کے ناطے دنیا کے ساتھ مسلسل تعاون کر رہا ہے اور بین الاقوامی سطح پر تسلیم شدہ اقدامات کو اپنا رہا ہے، خاص طور پر متعلقہ بین الاقوامی اداروں کی طرف سے تجویز کردہ انسداد منی لانڈرنگ، دہشت گردی کی مالی معاونت کے انسداد اور ٹارگٹڈ مالیات کے لیے پاکستان تعاون کر رہا ہے۔ جہاں پاکستان میں
مزید پڑھیے


کھاد مافیا بے لگام !

اتوار 27  اگست 2023ء
مکرمی! ضلع راجن پور کی تحصیل روجھان مزاری میں کھاد مافیا بے لگام ہو چکا ہے۔ کسانوں سے من مانے ریٹ وصول کیے جا رہے ہیں جبکہ انتطامیہ خاموش تماشائی بنی ہوئی ہے۔کھاد مافیا بے لگام ہو کر ڈی اے پی اور یوریا کھاد کا مصنوعی بحران کر کے من مانے ریٹ وصول کر رہے ہیں۔پورے ضلع راجن پور کی طرح روجھان ،عمر کوٹ ،بنگلہ ہدایت ،بھاگسر،شاہ والی میں بھی کھاد ڈیلروں نے ات مچا رکھی ہے۔کھاد ڈیلروں نے ایکا کر کے یوریا کھاد کا مصنوعی بحران پیدا کر کے کسانوں کو دونوں ہاتھوں سے لوٹنا معمول بنا لیا ہے
مزید پڑھیے


انسانیت سے ماورا انسان !

هفته 26  اگست 2023ء
مکرمی ! حضرت انسان سے مسجد بچی ہے نہ مندر نہ گرجا گھر نہ کوئی بارگاہ، یہ عبادت گاہوں میں گناہ کبیرہ و صغیرہ کا مرتکب بھی ہو رہا ہے اور عبادت گاہوں کو اپنی بنائی ہوئی ایجادات بم،بارود سے نشانہ بھی بنا رہا ہے یہ پیسے کی خاطر انسانوں کو اغوا بھی کر رہا ہے اور اسلحہ کے ذور پر چوری و ڈیکتی کی واردات بھی حضرت انسان فرقوں میں بٹ کر ایک دوسرے پر کفر کے فتوے بھی لگا رہا ہے اور ایک دوسرے کو گولیوں کا نشانہ بھی،حضرت انسان جنت کا طلب گار بھی ہے اور
مزید پڑھیے


سیلاب متاثرین کی مدد ہم سب کا فرض!

هفته 26  اگست 2023ء
مکرمی !دریائے ستلج اس وقت شدید طغیانی کی لپیٹ میں ہے۔ لاکھوں لوگ بے گھر ہو چکے ہیں۔ ہیڈ گنڈا سنگھ سے لے کر بہاولنگر تک دریائی علاقے کی تمام زرعی زمینیں زیرِ آب ہیں۔ فصلیں تباہ و برباد ہو چکی ہیں۔ ہزاروں مویشی پانی کی نذر ہو گئے ہیں۔ لوگوں نے درختوں پر پناہ لے رکھی ہے۔ بہت بڑی تعداد میں کچے اور پکے مکانات گر چکے ہیں۔ شدید گرمی اورحبس کا موسم ہے۔ پانی کی سطح پر سانپوں کی بہتات ہے۔ بہت سی قیمتی جانیں سانپوں کے ڈسنے اور ڈوبنے کی وجہ سے ضائع ہو چکی ہیں۔ ایک
مزید پڑھیے








اہم خبریں