Common frontend top

٩٢ کے نام


میڈیکل ٹیسٹ دینے والے طلبہ کے حق پر ڈاکہ!

پیر 04  ستمبر 2023ء
مْکرمی! آج میں آپ کے اخبار کے توسط سے ارباب اختیا ر کی توجہ ایک نہایت ہی اہم مسئلہ کی طرف مبذول کروانا چاہتا ہوں۔ پاکستان میڈیکل اینڈ ڈینٹل کونسل کی زیر اہتمام ہر سال اگست اور ستمبر میں مختلف سرکاری اور نجی میڈیکل کالجز اور یونیورسٹیوں میں ایم بی بی ایس کی ہزاروں سیٹوں پر داخلہ کے لئے لاکھوں کی تعدادطلبا و طالبات سے ایم ڈی کیٹ ٹیسٹ لیا جاتا ہے۔ ہر سال ٹیسٹ کی شفافیت کے حوالے سے والدین اور اْمیدواروں میں بہت سے خدشات اور بے چینی پائی جاتی ہے۔ جعلی ڈومیسائل، اصل اْمیدوار
مزید پڑھیے


کیا کرپشن کا خاتمہ پاکستانی عوام کا خواب ہی رہ گیا ہے؟

اتوار 03  ستمبر 2023ء
مکرمی !بدعنوانی کی آرتھوڈوکس تعریف کسی ایسے فرد کی طرف سے سونپی گئی طاقت کا غلط استعمال ہے جس کی عوام کے لیے ذمہ داریاں ہوتی ہیں۔ اس طرح کے دھوکہ دہی کا رویہ اکثر ذاتی فائدے کے حصول پر دلالت کرتا ہے۔ اگر کوئی ریاست تنظیمی کوتاہیوں، سیاسی، معاشی یا سماجی عدم استحکام کی وجہ سے اپنی خرابی کو روکنے میں ناکام ہو جاتی ہے، تو بدعنوانی ایک وبائی شکل اختیار کر سکتی ہے، نظام میں پھیل سکتی ہے اور ایک پائیدار بدعنوان درجہ بندی کا باعث بن سکتی ہے۔پاکستان 1947ء میں برٹش انڈیا کی تقسیم کے بعد معرض
مزید پڑھیے


غربت اور گھریلو تنگدستی کے ہاتھوں مجبور

اتوار 03  ستمبر 2023ء
مکرمی ! غربت بچوں کو تعلیم سے محروم کر رہی ہے ۔ غربت اور گھریلو تنگدستی کے ہاتھوں مجبور ہو کر بچے مزدوری (چائلڈ لیبر ) کرنے پر مجبور ہو جاتے ہیں یا پھر بھیک مانگنے جیسے مکرو ہ فعل کے مرتکب ہو تے ہیں ۔بلاشبہ بچے پھول اورخالق کائنات کی سب سے زیادہ خوبصورت اور پیاری مخلوق ہیں ۔ ہمارے ہاں غریب گھرانوں میں بنیادی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے بچوں سے کام کرواکر یا تشدد کر کے اُن کا بچپن چھین لیا جاتا ہے ۔پڑھنے لکھنے کی عمر میں بچوں کو اُن کے بچپن سے نہ صرف محروم
مزید پڑھیے


بھارت ایک مقتل گاہ

اتوار 03  ستمبر 2023ء
مکرمی ! بھارت پچھلی کئی دہائیوں سے دنیا میں مسلمانوں کی سب سے بڑی مقتل گاہ بن چکا ہے۔ جہاں مسلمانوں کے خلاف متعصب ہندو حکمران، اپوزیشن ، میڈیا سیکورٹی اداروں سمیت مذہبی قیادتیں اکٹھی ہو چکی ہیں۔ حتیٰ کہ اب ان کے تعلیمی ادارے اسی فسطائیت کا شکار ہو چکے ہیں ۔ ہندو طالب علموں کے ذہنوں میں مسلم دشمنی کا زہر بھرنا شروع کر دیاگیا ہے۔ حیرت انگیز طور پر ہندو اساتذہ بھی مسلم دشمنی میں پیش پیش ہیں۔ اتر پردیش میں ایک Femaleٹیچر اپنے زیر نگرانی ہندوبچوں سے ایک مسلمان طالب علم کی پٹائی کروا تی ہے
مزید پڑھیے


بجلی ٹیرف میں لیویز ٹیکسز کا ہوشربااضافہ !

اتوار 03  ستمبر 2023ء
مکرمی !بجلی کے گھریلو صارفین کا بنیادی یونٹ ٹیرف تقریباً ساڑھے سات روپئے بڑھنے سے بیالیس روپئے پچھتر پیسے اور سیلز ٹیکس کے بعد پچاس روپئے اکتالیس پیسے کا ہو جانے سے ملک بھر میں بجلی کی ہوش ربا گرانی کے ردِ عمل کے طور پر احتجاجی سلسلہ شروع ہو چکا ہے ۔عوام پہلے ہی اشیاء ضروریہ اور دیگر اشیاء پر کمر توڑ مہنگائی کے ہاتھوں عاجز آ چکے ہیں کہ بجلی گیس کی یوٹیلٹی کمپنیوں کے ہاتھوں چالیس سے پچاس فیصد عائد ٹیکسز سے ایک عام گھرانے کا بجلی بل پچیس سو سے بڑھ کر آٹھ ہزار ماہانہ تک
مزید پڑھیے



حکومت KEکا لائسنس فوری منسوخ کرے

اتوار 03  ستمبر 2023ء
مکرمی ! ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں اضافے کی وجہ سے صنعتیں اور کارخانے بند ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے بے روز گاری حد سے بڑھ گئی ہے۔ ملک میں بجلی کی لوڈشیڈنگ اور بلوں میں اضافے کی وجہ سے صنعتیں اور کارخانے بند ہو رہے ہیں جس کی وجہ سے بے روز گاری حد سے بڑھ گئی ہے انہوںنے کہاکہ ملکی معیشت کو نقصان پہنچانے والے سیاستدان خاموش تماشائی بنے ہوئے ہیں جبکہ ملک میں غربت کا یہ عالم ہے کہ عوام خود کشیاں کرنے پر مجبور ہو گئے ہیں وزراء اور سرکاری
مزید پڑھیے


بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافہ

اتوار 03  ستمبر 2023ء
مکرمی ! 13سے زائد ٹیکسز لگا کر بجلی کا بل وصول کرنا عوام کے ساتھ دشمنی کے مترادف ہے ۔بجلی کے بلوں میں حالیہ اضافے اور مہنگائی غریب کا جینا اجیرن کر دیا ہے بجلی کے بلوں میں ناجائز اضافہ کسی صورت قبول نہیں کیا جا سکتا ۔ پرائیویٹ اسکولزاورکالجز اپنی مدد آپ کے تحت تعلیم کو عام کرنے میںحکومت کا ہاتھ بٹا تے ہوئے قوم کے نونہالوں کو زیور تعلیم سے آراستہ کررہے ہیںجبکہ حکومت انہیں ریلیف اور فنڈز دینے کے بجائے انہیں مزید زیر بار کر رہی ہے بجلی کے بلوں کی وجہ سے بلبلا شہری اور نجی
مزید پڑھیے


پنڈی بھٹیاںتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میں میڈیکل سٹاف کی کمی!

هفته 02  ستمبر 2023ء
مکرمی !موٹر ویز قومی شاہراہوں کے سنگم پر پنڈی بھٹیاںتحصیل ہیڈ کوارٹرہسپتال میںدن دو بجے سے لیکر صبح آٹھ بجے تک صر ف ایمر جنسی میں ایک میڈیکل آفیسر اور عملہ ڈیوٹی دیتا ہے جبکہ ان ڈور مریضوں کی بھی دیکھ بھال نہیں ہوتی حکومت پنجاب نے ایک معیاری بلڈنگ اور آپریشن تھیٹرمشینری لیب بچوں کے وارڈاور آلات ڈنٹیل سرجری اور سرجری کا سامان تو فراہم کر دیامگر بیس کے قریب ماہر ڈاکٹروں میڈیکل آفیسروں کی آسامیوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کی کمی برقرارہے اس صورت حال پرعلاقہ بھر کے لوگوں کانگران وزیر اعلیٰ سے مطالبہ ہے کہ اہم
مزید پڑھیے


بل اور بلبلاہٹ

هفته 02  ستمبر 2023ء
مکرمی !پاکستان میں گذشتہ دو سال سے بڑھتی ہوئی مہنگائی، پٹرول کی قیمتوں میں عدم استحکام،روزمرہ اشیائے خورونوش کی قیمتوں میں گرانی اس بات کی دلیل ہے کہ حکومت کے پاس اس ظلم بپا کرنے کی کوئی دلیل نہیں ہے۔صرف بجلی کے بلوںکی وجہ سے ہی پورے ملک میں ہنگامہ برپا ہے۔شائد میرا ملک دنیا کا واحد ملک ہوگا جس میں عوام بجلی کے بلوں کی مد میں واپڈا اور حکومت پاکستان دونوں اداروں کو الگ الگ کوئی تیرہ اقسام کا ٹیکس ادا کرتے ہیں۔حیرت تو یہ ہے کہ آمدنی ٹیکس،جی ایس ٹی ،ودیگر بلوں کے علاوہ ہر
مزید پڑھیے


بجلی کے بل اور سیاسی جاگیردار!

هفته 02  ستمبر 2023ء
مکرمی ! غریب کے لئے دو وقت کا کھانا اور بنیادی ضرورتیں پوری کرنا بھی محال ہو گیا ہے۔ ریاست میں قائم سیاسی عدم استحکام پہلے سے ہی موجود ہے اب تو عدم برداشت بھی جم کر اپنا رنگ دیکھا رہا ہے۔ عوام ذہنی مریض بنتی جا رہی ہے۔ غربت سے تنگ آ کر لوگ خودکشیاں کر رہے ہیں تو کہیں پچاس روپے کے لئے ایک دوسرے کو مرنے مارنے پر اْتر آتے ہیں۔کم عمر بچے مختلف دوکانوں اور ہوٹلوں پر کام کرنے پر مجبور ہیں۔ بلاشبہ اس میں عوام کی غلطیاں موجود ہیں لیکن سیاسی جاگیرداروں نے تو حد
مزید پڑھیے








اہم خبریں