Common frontend top

٩٢ کے نام


نگران حکومت عوام کو مزید مہنگائی کے چکر میں نہ ڈالے

جمعه 01  ستمبر 2023ء
مکرمی۔ بجلی کے بلوں میں نا جائز ٹیکسز سے عوام شدید ذہنی اذیت کا شکار ہے۔بلوں میں نا جائز ٹیکسز کی وجہ سے بل بجلی نے عوام کو نئی مصیبت میں مبتلا کر دیا ہے جسکی وجہ سے یہ نا جائز بل ادا کرنے سے گھریلو بجٹ متاثر ہو گیا ہے۔خصوصا تنخواہ دار طبقہ۔متوسط طبقہ۔مزدور۔دہاڑی دار طبقہ ان بلوں کی وجہ سے سخت پریشان ہے۔علاوہ ازیں پٹرول۔آٹا۔گھی۔چینی۔سبزیاں۔گوشت اور دیگر ضروریات زندگی کی اشیا آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔یہی وجہ ہے۔کہ عوام اپنے غصے کا اظہار کرنے کے لیے سڑکوں پر احتجاج کر تے نظر آرہی ہیں۔اور احتجاج کا
مزید پڑھیے


مہنگائی سے خودکشی پر مجبور عوام اور حکمران!

جمعه 01  ستمبر 2023ء
مکرمی !ایک مستند فنانشل تجزیہ کار کے مطابق پاکستان میں مہنگائی کی کئی وجوہات ہیں۔ ان کے مطابق بڑھتے ہوئے ملکی و غیر ملکی قرضے، سرکاری اداروں کو بھاری سبسڈیز سمیت حکمرانوں کی لوٹ مار دیگر کئی غلط اقتصادی فیصلے اور گورننس کے متعدد مسائل اس کی وجہ ہیں اور جن کی بدولت ہی ہم آج ان برے اقتصادی حالات سے دوچارہیں۔ یوکرین میں امریکہ کی پراکسی جنگ، چین اور امریکہ کے تنازعے میں اضافے سمیت دیگر جیو پولیٹیکل معاملات کا بھی اثر مہنگائی پر پڑ رہا ہے جو سب سے زیادہ ایندھن اور خوراک کی قیمتوں میں اضافے کی
مزید پڑھیے


اقتدار کیلئے لڑنے والے عوامی مشکلات پر توجہ دیں

جمعرات 31  اگست 2023ء
مکرمی!تنخواہ دار طبقہ اور مزدور شدید مالی مسائل کا شکار ہو چکے ہیں۔سفید پوش شہریوں کو اپنابھرم رکھنا دشوار ہوگیا ۔ دودھ دہی اور اشیائے خوردنوش کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔ بھاری بجلی کے بل اور پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں کے اضافے نے رہی سہی کسر بھی نکال دی۔ غریب طبقہ فاقوں کاشکار ہے، مہنگائی سے تنخواہ دار طبقہ اور دیہاڑی دار مزدور شدید مالی مسائل کا شکا رہو چکے ہیں۔سبزیوں، دالوں آٹا ،گھی ،چینی اور دیگر اشیائے خورد ونوش کی قیمتوں میں اس قدر اضافہ ہو چکا ہے کہ عام آدمی کی قوت
مزید پڑھیے


کرکٹ ،سیاست اور عوام

جمعرات 31  اگست 2023ء
مکرمی!طنِ عزیز میں سیاسی میدان میں ہونے والی اقتدار کے حصول کی کشمکش سے عام پاکستانی مایوس اورنوجوان ناامید ہیں جسکے نتیجہ میں تارکینِ وطن افراد کی تعداد میں تاریخی اضافہ دیکھنے میں آرہا ہے۔ غریب خودکشیاں کرنے پر مجبور ہیں۔ عام آدمی سٹرکوں پر ہے۔ پوری قوم مہنگائی کے ہاتھوں تنگ اور سراپا احتجاج ہے۔ زوال کی طرف بڑھتے معاشرہ میں کھیل کے میدانوں سے کچھ اچھی خبریں آرہی ہیں۔ پاکستان کے ارشد ندیم نے ہنگری کے دارالحکومت بوڈاپسٹ میں منعقد ہونے والی ورلڈ ایتھلیٹکس چیمپئین شپ میں جیولن تھرو کے فائنل مقابلے میں چاندی
مزید پڑھیے


بجلی کے بل یا قیامت صغریٰ

بدھ 30  اگست 2023ء
مکرمی !حکومت کے بجلی کے نرخ بڑھاتے ہی گھروں میں موصول ہونے والے بل غریب کے واسطے اک موت کا پروانہ بن کر آئے ۔ غریب نے مانگ تانگ کر یا اپنا کچھ نہ کچھ فروخت کر کے بل ادا کر دیا۔ اس سانحے سے غریب نکلا نہ تھا کہ حکومتی اعلان پانچ روپیہ بجلی قیمتوںمیں اضافہ مزیدکمرتوڑ گیا ۔مزید اس پر میٹر ریڈنگ لیٹ کرنے سے بلوں میں صرف چند یونٹ کے اضافے نے بل میں ہزاروں کا فرق ڈال دیا ۔ محکمہ بجلی یا گورنمنٹ کا پیٹ ہے یا شیطان کی آنت جو بھرنے کا نام
مزید پڑھیے



بجلی کا بل یا موت کا پروانہ !

بدھ 30  اگست 2023ء
مکرمی !پا کستان میں کوئی ہی شہر یا قصبہ ہوگا جہاں بجلی کی قیمتوں میں اضافہ اور بے جا ٹیکسوں کے خلاف احتجاج ریکارڈ نہ کروایا گیا ہو۔ پاکستان میں مہنگائی جس نہج پر پہنچ چکی ہے پاکستانی قوم زندہ رہنے کے قابل ہی نہیں رہی۔قوم کے سروں پر بجلی کے بھاری بھرکم بلوں کی تلوار لٹکا کر زندگیاں اجیرن ہی تو کردی گئی ہیں۔ پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں گھسنے والا جن اسی مہنگائی پر اکتفا نہیں کرتا بلکہ بجلی کے نرخوں میں گھس کر اس کے دام بھی آسمان پر پہنچا دیتا ہے۔ اس کے بعد گرانی
مزید پڑھیے


کون آئے گا پاکستان کو اس گہری دلدل سے نکالنے؟

بدھ 30  اگست 2023ء
مکرمی!دنیا جہاں میں پائی جانی والی ریاستیں اپنے یوم آزادی دھوم دھام سے مناتی ہیں۔ کئی مہینے پہلے ہی سے یوم آزادی کے سلسلہ میں تیاریاں شروع کردی جاتی ہیں اور یوم آزادی کے بعد کئی دن تک جشن کا سماں رہتا ہے۔ دوسری طرف بات کی جائے اسلامی جمہوریہ پاکستان کی تو اللہ کی پناہ۔ انگریز سے آزادی حاصل کئے 76 سال پورے ہوچکے ہیں۔ مگر آج اردگرد نظر دوڑائیں تو ہماری نوجوان نسل اسی انگریز کے پاس سمندر پار لاکھوں روپیہ خرچ کرکے جاتی دیکھائی دے رہی ہے۔ یہاں تک کہ ڈنکی لگاتے اور جان کی پرواہ کئے
مزید پڑھیے


اشرافیہ کو دی جانے والی تمام مراعات بند کی جائیں

منگل 29  اگست 2023ء
مکرمی ! ملک بھر میں بجلی مہنگی ہونے کے خلاف مظاہرے جاری ہیں۔ اس بار ان مظاہروں میں صرف بجلی کے مہنگا ہونے کو ہی موضوع نہیں بنایا گیا بلکہ یہ بھی مطالبہ کیا جارہا ہے کہ کسی بھی عہدے پر تعینات شخص کو مفت بجلی فراہم نہ کی جائے۔ یہ ایک جائز مطالبہ ہے جسے بہت پہلے سامنے آنا چاہیے تھا۔ حکومت اور اشرافیہ کی ملی بھگت سے اس ملک کے عوام پر جو ظلم کیا جارہا ہے اس کی تاریخ بہت پرانی ہے۔ اقوامِ متحدہ کے ذیلی ادارے یو این ڈی پی نے اپنی ایک رپورٹ میں
مزید پڑھیے


کسی کی جان مال اور عزت محفوظ نہیں!

منگل 29  اگست 2023ء
مکرمی !کراچی میں ہر روز کسی نہ کسی نئی واردات کی خبرسننے میں آتی ہے۔ کسی شہری کے گھر میں چوری ہوتی ہے اور اگر اس گھر کے افراد میں سے کوئی ایک شخص بھی اپنے گھر اور اپنے بچاؤ کیلئے کوئی آواز اٹھانے کی کوشش کرتا ہے تو نہ صرف اس ایک شخص کو بلکہ پورے کے پورے افراد کو جو اس گھر میں موجود ہیں انہیں اپنی جان سے ہاتھ دھونے پڑتے ہیں۔ اس طرح دوسری جانب دیکھا جائے تو ایک غریب شخص کسی نہایت ہی اہم ضرورت کے تحت اپنے گھر سے نکلتا ہے تو اسے لوٹ
مزید پڑھیے


مفت بجلی ، پٹرول اور مراعات ختم کی جائیں!

پیر 28  اگست 2023ء
مکرمی ! عام شہری کے لئے ذرائع آمدن گھٹ نہیں چکے بلکہ بتدریج کم ہوتے جارہے ہیں۔ صنعت و حرفت کیونکہ تباہ حال ہے اس لئے روزگار کے مواقع ختم ہو چکے ہیں۔ بے روزگاری روزبروز بڑھ رہی ہے۔ قدر زر میں کمی کے باعث جو آمدنی ہے اس کی قوت خرید کم ہو رہی ہے۔ آئی ایم ایف کی شرائط پر عمل درآمد کے نتیجے میں پٹرولیم مصنوعات ،بجلی،گیس اور توانائی کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ ہوتا چلا جا رہا ہے۔ عام شہری کے لئے بجلی، گیس کے بلوں کی ادائیگی اور پٹرول ڈلوانے کے بعد کچھ بچتا ہی
مزید پڑھیے








اہم خبریں