Common frontend top

کاروبار


پاکستان تھائی لینڈ کے اہم تجارتی پارٹنرز میں سے ایک: تھیٹری چائوا چھٹا

اتوار 08 مارچ 2020ء
لاہور (خبرنگارخصوصی)تھائی لینڈ کے قونصل جنرل تھیٹری چائواچھٹا نے کہا ہے کہ پاکستان تھائی لینڈ کے اہم تجارتی پارٹنرز میں سے ایک ملک ہے اور دونوں ممالک تجارتی و معاشی تعلقات کے مزید استحکام کی بھرپور صلاحیت رکھتے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے لاہور چیمبر میں منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ ،سینئر نائب صدر علی حسام اصغر اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمدنے بھی اس موقع پر خطاب کیا جبکہ ایگزیکٹو کمیٹی ممبراان شیخ محمد ابراہیم، حارث عتیق ، ذیشان سہیل ملک اور حاجی آصف سحر بھی اجلاس میں
مزید پڑھیے


رواں سال پاکستان کی گندم کی پیداوار 25.2 ملین ٹن رہنے کی توقع

اتوار 08 مارچ 2020ء
اسلام آباد(آن لائن) موزوں موسمی حالات اور زرعی مداخل کی بروقت فراہمی کے نتیجہ میں رواں سال پاکستان کی گندم کی پیداوار 25.2 ملین ٹن رہنے کی توقع ہے ۔اقوام متحدہ کے ادارہ برائے خوراک و زراعت (ایف اے او) نے اپنی رپورٹ میں کہا کہ ٹڈی دل کے حالیہ حملوں کے باعث سندھ اور پنجاب میں زیادہ گندم پیدا کرنے والے علاقوں میں گندم کی پیداوار میں کمی کا خدشہ ہے ۔ رواں سال کے ربیع سیزن کیلئے حکومت نے گندم کا 27.03 نلین ٹن کا ہدف مقرر کیا ہے تاہم ایف اے او کی رپورٹ میں کہا گیا
مزید پڑھیے


اوپن کرنسی مارکیٹ میں ڈالر154روپے پر مستحکم

اتوار 08 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ یوروکی قدر میں کمی اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزہفتہ وار تعطیل کے باعث بینکوں میں کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت خرید 154 روپے اورقیمت فروخت154.30روپے مستحکم رہی ۔ دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید 172.80 روپے سے گھٹ کر172روپے اورقیمت فروخت 174.80 روپے سے گھٹ کر174روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید198.50روپے سے
مزید پڑھیے


ہفتہ رفتہ: سٹاک مارکیٹ میں اتارچڑھائو جاری رہا

اتوار 08 مارچ 2020ء
کراچی ( کامرس رپورٹر) کرونا وائرس کے عالمی سٹاک مارکیٹوں میں منفی اثرات پاکستان سٹاک مارکیٹ میں بھی دیکھے جارہے ہیں جس کے باعث گزشتہ ہفتے بھی شدید اتار چڑھاؤجاری رہا لیکن امریکہ وطالبان کے مابین امن معاہدے کے تناظر میں بہتر توقعات کے سبب مجموعی طور پر تیزی غالب رہی جس کی وجہ سے کے ایس ای 100انڈیکس 37ہزار پوائنٹس سے بڑھ کر38ہزار پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا ، تیزی کے سبب مارکیٹ کے سرمائے میں61ارب روپے کا اضافہ بھی ریکارڈ کیا گیا جس کے نتیجے میں سرمائے کا مجموعی حجم71کھرب روپے سے تجاوز کر گیا جبکہ50فیصد حصص
مزید پڑھیے


گوشت مصنوعات کی برآمدات میںاضافہ

هفته 07 مارچ 2020ء
اسلام آباد(آن لائن) جنوری 2020ء کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات میں 55.02 فیصد اضافہ ہوا ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس) کے اعدادوشمار کے مطابق جنوری 2020ء کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی برآمدات کا حجم 29.24 ملین ڈالر تک بڑھ گیا جبکہ جنوری 2019ء کے دوران 18.86 ملین ڈالر مالیت کی برآمدات کی گئی تھیں۔ اس طرح جنوری 2019ء کے مقابلہ میں جنوری 2020ء کے دوران گوشت اور اس کی مصنوعات کی ملکی برآمدات میں 10.38 ملین ڈالر یعنی 55فیصد سے زیادہ کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے ۔
مزید پڑھیے



خشک میوہ جات کی درآمدات میں 66.25 فیصد کمی

هفته 07 مارچ 2020ء
اسلام آباد(آن لائن) جنوری 2020ء کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات میں 66.25 فیصد کمی ہوئی ہے ۔ادارہ برائے شماریات پاکستان (پی بی ایس ) کے اعدادو شمار کے مطابق جنوری 2020ء میں درآمدات کا حجم 1.9 ملین ڈالر تک کم ہوگیا جبکہ جنوری 2019ء کے دوران خشک میوہ جات کی درآمدات 5.6 ملین ڈالر رہی تھیں اس طرح جنوری 2019ء کے مقابلہ میں جنوری 2020ء کے دوران خشک میوہ جات کی قومی درآمدات میں 3.7 ملین ڈالر یعنی 66 فیصد سے زیادہ کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے ۔
مزید پڑھیے


پاکستان کیساتھ تجارت وسرمایہ کاری میں اضافہ چاہتے ہیں، سفیر بیلجیئم

هفته 07 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)بیلجیئم کے سفیر فلپ برونچین نے پاکستان اور بیلجیئم کے مابین شراکت کو مستحکم کرنے کی خواہش کا اظہار کرتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت و سرمایہ کاری کے تعاون کو بڑھانے پر زور دیتے ہوئے کہا ہے کہ معیشت کے مختلف شعبوں میں بہت کچھ کیا جاسکتا ہے جو پاکستان اور بیلجیئم کے لیے فائدے مند ہے ۔کراچی کی تاجروصنعتکار برادری کو تجارت وسرمایہ کاری میں تعاون کے مواقعوں کو تلاش کرنا ہوگا اگرچہ یہ ایک بڑا ملک نہیں ہے لیکن تجارت کے لئے کھلا ہے جہاں عمدہ دوا سازی اور دیگر صنعتوں کے ساتھ یورپ
مزید پڑھیے


پاکستان رومانیہ میں افرادی قوت کی کمی پوری کرسکتا ہے :ظفر اقبال

هفته 07 مارچ 2020ء
لاہور (کامرس رپورٹر) رومانیہ میں پاکستان کے سفیر ڈاکٹر ظفر اقبال نے لاہور چیمبر کے صدر عرفان اقبال شیخ اور نائب صدر میاں زاہد جاوید احمد سے لاہور چیمبر میں ملاقات میں کہا ہے کہ رومانیہ میں ہنرمند افرادی قوت کی قلت ہے ، پاکستان رومانیہ کو ہنرمندانسانی وسائل برآمد کرکے بھاری زرمبادلہ کماسکتا ہے ۔ لاہور چیمبر کے ایگزیکٹو کمیٹی ممبران ملک محمد خالد، فیاض حیدر اور شہریار علی بھی اس موقع پر موجود تھے ۔ سفیر نے کہا کہ پاکستانی افرادی قوت محنتی ہے جس کا دنیا میں کوئی مقابلہ نہیں ، رومانیہ سے ترسیلات بھجواکر یہ ملکی
مزید پڑھیے


سٹاک مارکیٹ میں بد ترین مندی، 1162 پوائنٹس گر گئے

هفته 07 مارچ 2020ء
کراچی (کامرس رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں ایک روزہ تیزی کے بعد کاروباری ہفتے کے آخری روز جمعہ کو پھر مندی چھاگئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 39ہزار کی نفسیاتی حد سے گرتے ہوئے 1162.44پوائنٹس کی کمی سے 38219.67پوائنٹس کی سطح پرآ گیا جب کہ74.64فیصد کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں کمی ریکارڈکی گئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کوایک کھرب 85ارب97کروڑ10لاکھ روپے کا نقصان اٹھانا پڑا،اورکاروباری حجم بھی جمعرات کی نسبت28.25فیصدکم رہا۔پاکستان اسٹاک ایکس چینج میں جمعہ کوٹریڈنگ کے آغاز سے ہی سرمایہ کاروں کی جانب سے شیئرز کی فروخت کا رجحان دیکھنے میں آیا جس
مزید پڑھیے


پٹرولیم مصنوعات کے بعد بجلی کی قیمتیں کم کی جائیں : میاں نعمان

هفته 07 مارچ 2020ء
لاہور (کامرس رپورٹر)چیئرمین پاکستان انڈسٹریل اینڈ ٹریڈرز ایسوسی ا یشنز فرنٹ (پیاف) میاں نعمان کبیر نے سینئر وائس چیئرمین پیاف ناصر حمید خان اور وائس چیئرمین پیاف جاوید اقبال صدیقی کے ہمراہ فیروزپور روڈ پر لاہور قصور کے تاجروں و صنعتکاروں کے ساتھ ملاقات میں کہا ہے کہ پٹرولیم مصنوعات میں5 روپے فی لیٹر کمی کے بعد اب اسی تناسب سے بجلی کی فی یونٹ کمی کی جائے کیونکہ ماضی میں پٹرولیم مصنوعات کو جواز بنا کر بجلی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ کیا جاتا رہا ہے جس سے صنعتی شعبہ سمیت ہر طبقہ فکر متاثر ہورہا ہے۔
مزید پڑھیے








اہم خبریں