کراچی (کامرس رپورٹر)اوپن کرنسی مارکیٹ میں ہفتہ کو پاکستانی روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مستحکم رہی جب کہ یوروکی قدر میں کمی اور برطانوی پاؤنڈ کی قدر میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ۔ فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق گزشتہ روزہفتہ وار تعطیل کے باعث بینکوں میں کرنسیوں کی لین دین معطل رہی جب کہ اوپن مارکیٹ میں بھی امریکی ڈالر کی قیمت خرید 154 روپے اورقیمت فروخت154.30روپے مستحکم رہی ۔ دیگر کرنسیوں میں یوروکی قیمت خرید 172.80 روپے سے گھٹ کر172روپے اورقیمت فروخت 174.80 روپے سے گھٹ کر174روپے ہوگئی جبکہ برطانوی پاؤنڈکی قیمت خرید198.50روپے سے بڑھ کر 199 روپے اورقیمت فروخت 201.50 روپے سے گھٹ کر201روپے ہوگئی۔فاریکس رپورٹ کے مطابق سعودی ریال کی قیمت خرید 40.65روپے سے گھٹ کر40.60روپے اور قیمت فروخت 40.95 روپے سے گھٹ کر 40.90 روپے ہوگئی جبکہ یواے ای درہم کی قیمت خرید 41.65روپے سے گھٹ کر41.60روپے اور قیمت فروخت 41.95 روپے سے گھٹ کر 41.90 روپے ہوگئی۔ چینی یوآن کی قیمت خرید 19.50 روپے سے بڑھ کر 20 روپے اور قیمت 22روپے سے بڑھ کر 22.50 روپے ہوگئی ۔